Baaghi TV

Tag: ایمرا

  • مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت

    مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت

    لاہور:مینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب:صحافیوں کی طرف سے مذمت ،اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک میڈیارپورٹرزایسوسی ایشن(ایمرا)کےصدرمحمدآصف بٹ،ایمراسیکرٹری سلیم شیخ اور ایمرا باڈی نے ایمرا کےکونسل ممبر اور92 نیوزچینل کےرپورٹرخاورمغل اور ایمرا نیوز چینل رپورٹر راشد کو پاکستان تحریک انصاف کےغنڈہ گرد عناصرکی جانب سےمینار پاکستان میں جاری جلسہ کی کوریج کے دوران تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہےپی ٹی آئی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے 92 نیوز چینل سے وابستہ نوجوان صحافی خاور مغل اور ایمرا نیوز چینل کے رپورٹر راشدوٹوکو صحافتی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران جلسہ گاہ تشدد اور زدوکوب کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک فعل اور قابل مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ٹی آئی کو پاکستان کی صف اول اور قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے میں صحافتی برادری کا بھرپور کردار رہا ہےجس کی بدولت یہ جماعت برسراقتدار آئی اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بنے۔مگر اپنی نااہلی کی وجہ سے اقتدارسےفارغ ہونے کاغم اور غصہ میں صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرناکسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ایمرا باڈی نے نوجوان صحافی خاور مغل اور راشدوٹوپر ہونےوالے تشدد پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران، صدر پنجاب شفقت محمود اور صدر لاہور شیخ محمود سمیت تمام انتظامی عہدیداران کو وارننگ ہے کہ اپنے غنڈہ گرد عناصرکومیڈیا رپورٹرز اور سٹاف سمیت کسی سے بھی بدتمیزی کرنے سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان صحافی خاور مغل کی ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کی جانب سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے ناخوشگوارواقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائیں ورنہ ایمرا باڈی دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافی برادری کےہمراہ مل کرآج ہونے والے سیاسی اجتماع کا بائیکاٹ کرے گی۔اور جب تک نوجوان صحافی خاور مغل اوع راشد وٹو سے باضابطہ معذرت نہ کی جائے ہر تقریب کا میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

  • صحافتی تنظیم ” ایمرا” نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے “ایجوکیشن کمیٹی ” قائم کردی

    صحافتی تنظیم ” ایمرا” نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے “ایجوکیشن کمیٹی ” قائم کردی

    لاہور : پاکستان کے صحافیوں‌کی نمائندہ تنظیم ایمرا نے تنظیم کے ممبران  کے بچوں‌ کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک “ایجوکیشن کمیٹی” تشکیل دے دی ، یہ کمیٹی بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے حوالے سے اپنے وسائل سے سارے بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافیوں‌کی تنظیم ایمرا نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات پہنچانے کے لیے جو” ایجوکیشن کمیٹی” تشکیل دی ہے اس کاچیئرمین روزنامہ ایکسپریس کے سنیئر رپورٹر یوسف رضا عباسی کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ ” ایمرا ” کے ممبران کے بچو‌ں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرسکیں‌

     

    نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر کی تلاش ، مصباح الحق نیا آئیڈیا لے آئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ” ایجوکیشن کمیٹی ” کے دیگر عہدیداروں میں‌ ” اب تک نیوز ” کے محسن بلال “اے آر وائی” کے حسن حفیظ “جیونیوز” کی ام فروا اور ” سمانیوز ” کے دانیال شامل کیے گئے ہیں‌ جو چیئرمین کے ساتھ مل کر تنظیم کے ممبران کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے کوششیں جاری رکھیں‌گے

     

    ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی

    ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور سلیم شیخ‌ سیکرٹری ایمرا نے کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ کمیٹی ایمرا ممبران کے بچوں‌کی تعلیم وتربیت کے لیے بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کریں‌گے