Baaghi TV

Tag: ایمنسٹی انٹرنیشنل

  • حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

    حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ مسترد کر دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے سے متعلق رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے،حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں قابض حکومت کے جھوٹ اور الزامات کے پروپیگنڈے کو دہرایا گیا، رپورٹ کا مقصد اشتعال پھیلانا اور مزاحمتی فورسز کا تاثر مسخ کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023ء کے حملے سے متعلق حماس پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔

    یاد رہے غزہ میں دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ میں ہزاروں فلسطینی جاں بحق ، لاکھوں بے گھر اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے کہ اسرائیلی ریاست کی فوج نے ان کے گھروں کو بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

  • پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

    پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ ’شیڈوز آف کنٹرول، پاکستان میں سنسرشپ اور بڑے پیمانے پر نگرانی‘ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے مبینہ طور پر 40 لاکھ سے زائد شہریوں کی خفیہ نگرانی کی، جس کے لیے غیر ملکی نجی کمپنیوں سے حاصل کردہ نگرانی کے آلات استعمال کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام مسلسل غیر قانونی طور پر عام شہریوں، صحافیوں اور سیاستدانوں کی ٹیلی کمیونیکیشن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اس کام کے لیے لافل انٹرسپٹ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) استعمال کیا جاتا ہے، جو موبائل اور انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کنندگان کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔LIMS جرمن کمپنی یوٹیماکو کا تیار کردہ نظام ہے، جو فون کالز، ایس ایم ایس، وائس میسجز، ویب سائٹ وزٹس، واٹس ایپ اور وی پی این کے استعمال کی نگرانی کرتا ہے۔

    اس سسٹم کے ذریعے حکام یہ جان سکتے ہیں کہ کون کس سے کب بات کر رہا تھا اور صارف کہاں موجود تھا۔ڈبلیو ایم ایس 2.0 فائر وال کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جو ایک وقت میں 20 لاکھ فعال سیشنز کو بلاک کر سکتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کنندگان پر لازم ہے کہ وہ اپنے کم از کم 2 فیصد صارفین کی نگرانی کریں۔یہ نگرانی 2007 سے پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے اور نیکسٹ جنریشن مانیٹرنگ سینٹر (MCNG) کے ذریعے قابل رسائی بنائی جاتی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا یہ عمل تکنیکی اور قانونی تحفظات کی کمی کا نتیجہ ہے۔ LIMS کے کام کرنے کا انکشاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس کے دوران ہوا، جب 2022 اور 2023 میں سیاستدانوں اور عوامی شخصیات کی کالز لیک ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے۔

    دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

    صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیابی کی خبریں، پی ٹی اے کا ردعمل

    محکمۂ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

  • برطانیہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    برطانیہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ ’ فلسطین ایکشن’ گروپ پر پابندی کے بعد انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے ’ فلسطین ایکشن’ پر پابندی کے بعد مقامی انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کیا ہے انہوں نے ایمنسٹی یو کے کی قومی کانفرنس ایمپلی فائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ برطانوی حکومت دہشت گردی کے قوانین کا استعمال مظاہروں کو محدود کرنے کے لیے زیادہ کر رہی ہے بجائے اس کے کہ ان اقدامات کی اصل وجہ یعنی غزہ سے براہِ راست نشر ہونے والی نسل کشی کا حل کرے۔’

    ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ( ٹی آر ٹی ) کی رپورٹ کے مطابق تین جولائی کو برطانوی قانون سازوں نے فلسطین کے حامی کارکن گروپ ’ فلسطین ایکشن ’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    https://x.com/AmnestyUK/status/1941766366689714386

    ’ انسداد دہشت گردی ایکٹ 2000’ میں ترمیم کرنے اور تین تنظیموں بشمول فلسطین ایکشن کو کالعدم قرار دینے کا مسودہ حکم نامہ، جو اس ہفتے کے شروع میں وزیر داخلہ ایوٹ کوپر نے باضابطہ طور پر پیش کیا تھا، بدھ کو ہاؤس آف کامنز میں 26 کے مقابلے 385 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا تھا۔

    الجزیرہ کے مطابق لندن میں درجنوں فلسطین کے حامی مظاہرین کو کالعدم قرار دیے گئے گروپ فلسطین ایکشن کی حمایت ظاہر کرنے پر ’دہشت گردی‘ کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک 83 سالہ پادری بھی شامل ہیں۔

  • یوکرین کی برہمی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

    یوکرین کی برہمی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

    لندن : ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یوکرینی فوج کی جانب سے غیر فوجیوں کو انسانی ڈھال بنانے پر مبنی اپنی رپورٹ پر یوکرین کے رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ اسے یوکرینی فوج کی جانب سے غیر فوجیوں کو انسانی ڈھال بنانے پر مبنی اپنی رپورٹ پر یوکرین کے رد عمل پر گہرا افسوس ہے۔

    یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے اختیار کی جانے والی جنگی حکمت عملی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یوکرینی فوجی، رہائشی علاق

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے اور عام شہریوں کے لئے نہایت خطرناک ہونے کی دستاویزات بھی موجود ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایمنسٹی انٹر نیشنل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت روس کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب فنلینڈ کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ سے یورپ کو اقتصادی جمود کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فنلینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے اتوار کی رات کہا کہ فنلینڈ کے عوام اور یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ اس صورت حال میں معاشی ترقی نہیں ہو گی اور اس سے یورپ کے اتحاد پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

    یوکرین میں 80 غیرملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک

    انھوں نے کہا کہ ترقی کا اچانک رک جانا بہت سے مسائل و مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ابھی سے یوکرین کے جنگ کے منفی نتائج پر توجہ دی جائے اس لئے کہ روس اور یورپ کے تعلقات اور خاص طور سے روس اور فنلینڈ کے تعلقات کا دارومدار یوکرین جنگ کے نتائج پر ہے۔

    روس کےخلاف لڑائی کےلیےامریکہ کی یوکرین کو550 ملین ڈالرزکی تازہ امداد

    یورپی یونین نے جنگ یوکرین کی بنا پر روس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی غرض سے‎ امریکہ کے ساتھ مل کر شدید ترین پابندیاں عائد کی ہیں جس کے جواب میں روس نے بھی کچھ اقدامات کئے ہیں جن میں یورپ کے لئے گیس کی سپلائی روک دینا بھی شامل ہے۔ روس کی اس پابندی سے یورپ میں توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور گیس کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے جبکہ تیل کی قیمت بھی دوگنا ہو گئی ہے جس سے یورپی عوام کے لئے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ رپورٹیں بتاتی ہیں کہ یورپی ملکوں میں معاشی بحران مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ چنانچہ مغرب کو اس وقت ایک المناک اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے جس سے نمٹنا پورے یورپ کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

  • ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں جاری مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔


    انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے، من مانی حراست،گھروں کی مسماری بھی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھارت کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے لیکن انتہاپسند ہندوؤں اور پولیس نے بھارتی شہر رانچی میں فائرنگ کر کے 16 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد کو قتل کیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان مظاہرین کو پولیس اور ہندو انتہا پسند جتھوں نے گولیاں ماریں اور تھانوں کے اندر بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو مسلمانوں پر بد ترین تشدد اور فائرنگ کرنے کے بعد بھی چین نہ آیا اور احتجاج میں شرکت کرنے والے مسلمانوں کے اسرائیلی طرز پر گھر مسمار کرنا شروع کردیے ہیں۔

    ان تمام واقعات میں سب سے اہم بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری اور ان کا گھر مسمار کرنا ہے-

    واضح رہےکہ بھارت میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق خاتون ترجمان نوپور شرما کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-

    احتجاج مہم کے باعث کئی عرب ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارتی حکومت سے معافی کا بھی مطالبہ کیا۔ عرب ممالک کے بعد یہ سلسلہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پھیل گیا اور کئی اسلامی ممالک نے بھی بھارت کے سفیروں کو بلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس سب کے باوجود حکومتی سطح پر بی جے پی نے معافی نہیں مانگی بلکہ بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہی تشدد کا بازار گرم کردیا۔

  • فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    جنیوا :فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اسرائیل سے مطالبہ کردیا۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ معصوموں کا بچپن مت چھینو، تعصب اور تشدد بند کرو، فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرو.

    ۔ 7 سال کی عمر سے اپنی صحافت سے دنیا بھر میں دھوم مچانے والی بہادر فلسطینی لڑکی جَنّیٰ جہاد کی کہانی ایمنسٹی کی نئی مہم کا حصہ بن گئی۔ اپنی ویڈیوز کے ذریعے جَنّیٰ جہاد نے دنیا کو اسرائیلی فوج کے مظالم کا حقیقی چہرہ دکھایا۔

    رپورٹنگ سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، کیمرا توڑ دیا، لیکن ننھی فلسطینی لڑکی اپنے عزم پر ڈٹی رہی۔ جَنّیٰ جیسے ہزاروں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایمنسٹی نے دنیا بھر سے لوگوں کو اسرائیل کے خلاف احتجاجی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ (ایجنسی )