Baaghi TV

Tag: ایمن خان

  • ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

    منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘نیمل منیب’ رکھا ہے-

    اسٹوری کو ایک خط کی صورت میں لکھا گیا جو اس کی بڑی بہنوں امل اور میرال کی جانب سے تھا،لکھاکہ، پیاری نیمل، جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو جادو سے بھر دیا، تمہارے ننھے ہاتھ، تمہاری معصوم مسکراہٹ، تمہارے بارے میں ہر چیز ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جسے ہم ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔

    showbiz

    مزید لکھا گیا کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے، تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کردیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں، گھر میں خوش آمدید، پیاری بہن۔

    سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

  • میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ایمن خان بہت زیادہ اچھا کھانا بناتی ہیں. میں‌خود بھی کھانا بنا لیتا ہوں ، چکن کڑاہی ، نوڈلز اور انڈہ اچھا بنا لیتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ ایمن قیمہ بہت اچھا بناتی ہے اور ان کے ہاتھ میں اتنی زیادہ لذت ہے کہ کیا ہی کہنے. منیب بٹ نے مزید کہا کہ میری ایمن کے ساتھ نوک جھوک ہو جاتی ہے لیکن بہت ہی معمولی باتوں‌ پر، ہمارا لڑائی جھگڑا بھی بہت کم ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنمی فیملی سے بہت لگائو ہے مجھے جب بھی وقت ملتا ہے باہر گھومنے پھرنے کی بجائے ان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں‌.انہوں‌ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پسند کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت ہی نڈر ، باہمت اور ایماندار ہیں،

    منیب بٹ کہتے ہیں کہ میں بچپن میں بہت زیادہ شرارتی ہوا کرتا تھا ، اور ایسی خطرناک قسم کی شرارتیں کرتا تھا کہ جو بتائی بھی نہیں جا سکتیں. آج بھی شرارتی ہوں لیکن اب زرا بڑا ہو گیا ہوں اس لئے ویسی شرارتیں نہیں کرتا جیسی بچپن میں کیا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے جون ایلیا کی شاعری بھی بہت پسند ہے اور میوزک سننا موڈ پر منحصر ہے.

  • ایمن کو کام سے نہیں روکا منیب بٹ

    ایمن کو کام سے نہیں روکا منیب بٹ

    چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ ایمن جو کہ سپر سٹار ہیں ان کو کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا. میں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے. ان کی مرضی ہے وہ کام کریں یا نہ کریں . کام کرنے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا ہے اور نہ کرنے کا فیصلہ بھی اپنا ہے. ہم کبھی ایک دوسرے کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں‌ہوتے. ایمن نے خود ہی شادی کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بچی اور گھر کو وقت دیں گی لہذا انہوں نے کام سے بریک لی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

    مجھ سے ایمن اگر کوئی مشورہ لیتی ہے تو میں اسکو اپنا مشورہ ضرور دے دیتا ہوں لیکن کبھی اس کے سامنے یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ اسے مانے بھی. انہوں نے مزید کہا کہ ایمن کو جب بھی کام شروع کرنا ہو گا وہ کر لیں گی اور میں ان کا ساتھ دوں گا. یہ گمان بالکل غلط ہے کہ میں نے اسکو کام کرنے سے روکا ہے. ایمن اپنی مرضی اور فیصلے کرنے میں بالکل آزاد ہیں. یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی سے پہلے تک ایمن کام کررہی تھیں لیکن شادی ہوتے ہی انہوں نے کام چھوڑ دیا.

  • بے بی شارک فیور، ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی اپنی سالگرہ پر جھوم اٹھی

    بے بی شارک فیور، ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی اپنی سالگرہ پر جھوم اٹھی

    چھوٹی سکرین کی بہت ہی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ دونوں خاصے مقبول ہیں. ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو تین سال کی ہے اسکا نام عمل منیب بٹ ہے. عمل کی تیسری سالگرہ بھی منائی ان کے والدین نے دھوم دھام سے. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمل منیب بٹ بچوں کی نظم ” بے بی شارک” پر جھوم رہی ہیں اور ان کی والدہ ایمن خان پاس کھڑی تالیاں بجا رہی ہیں اس دوران ایمن کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے. عمل خان اپنی سالگرہ پر بلیو کلر کا فراک پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. ایمن اور منیب اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں.. عمل کی بہترین پرورش کی وجہ سے ایمن خان نے شادی کے بعد ابھی تک شوبز میں واپسی نہیں کی ان کہنا ہے

    کہ ان کی ساری توجہ فی الوقت اپنی بیٹی کی بہترین پرورش پر ہے جبکہ منیب بٹ کہتے ہیں کہ ایمن جتنی اچھی اداکارہ ہیں وہ اس سے کہیں اچھی اور بہترین ماں ہیں وہ بعض اوقات عمل کے لئے اتنا پریشان ہو جاتی ہیں کہ میں کہا کرتا ہوں ایمن نارمل رہو کچھ نہیں ہوتا. یاد رہے کہ ایمن اور منیب بٹ نے محبت کی شادی کی تھی اور ان کی شادی دھوم دھام سے دسمبر 2018 میں ہوئی تھی. مینب بٹ آج کل لاہور میں ہیں اور ان کے ساتھ ایمن اور ان کی بیٹی عمل بھی موجود ہیں.

  • ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ ایمن خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ انہوں‌نے اشارہ دیدیا ہے کہ وہ ڈراموں میں واپسی کریں گی. اداکارہ نے حال ہی میں ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر اچھا سکرپٹ ملا تو میں ڈراموں میں واپسی ضرور کروں‌گی لیکن ابھی میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اسکو میری ضرورت ہے، جب تک یہ تھوڑی سمجھدار نہ ہوجائے مجھے ڈراموں‌سے وقفہ برقرار رکھنا ہو گا لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ کوئی بہت اچھا پراجیکٹ ملا

    تو کر بھی سکتی ہوں. یوں ایمن خان کے بارے میں جو ایک عرصہ سے کہا جا رہا تھا کہ ان کے شوہر منیب بٹ نے ان کو منع کر رکھا ہے کہ ڈراموں‌میں اب کام نہیں‌کریں گی یہ تاثر بھی ختم ہو گیا کہ منیب بٹ نے ان کوکام کرنے سے منع کیا تھا. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ایمن خان نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی اور گمان یہ ہی کیا جاتا رہا ہے کہ منیب نے منع کیا ہے جبکہ منیب کا یہ کہنا ہے کہ میں نے ایمن کو منع نہیں‌کیا لیکن انہیں کچھ چیزیں سمجھا دی ہیں آگے ان کی مرضی ہے جو ان کا فیصلہ ہو مجھے قبول ہے اور کوئی اعتراض نہیں. منیب بٹ نے بھی اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ انہوں‌ نے ایمن خان کو کام کرنے سے منع کیا ہے.

  • ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ہمارے ہاں بہت کم ایسا ہوا ہے کہ ماڈلنگ سے کوئی اداکارہ آئے اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے اور ہر طرح سے ایک بہترین اداکارہ ثابت ہو، آمنہ الیاس کے پاس یہ اعزاز ھاصل ہے کہ انہوں نے خود کو بہترین ماڈل ثابت کرنے کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ثابت کیا۔آمنہ الیاس انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ آمنہ الیاس تصاویر اور وڈیوز کے نیچے کمنٹس کرنے والوں کو جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔ اسی طرح سے ہوا کچھ یوں کہ کچھ عرصہ قبل جب آمنہ الیاس نے اداکارہ ایمن خان کے ساتھ منال خان کے ویڈنگ ڈنر کی تصاویر

    انسٹاگرام پر شئیر کیں تو جہاں بہت سارے مداحوں نے ان تصاویر کو پسند کیا وہیں نا پسند کرنے جیسے کمنٹس بھی آئے ایک صارف نے آمنہ الیاس کو لکھا کہ کیا ہی ہوتا کہ آپ منہ کے ساتھ اپنے پاﺅں پر بھی میک اپ کر لیتیں ،۔اس پر آمنہ الیاس نے جوابا کہا کہ فٹ ہوتا ہے یا فیٹ؟ یہ سوال کرنے کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھاکہ کیا آپ نے پاﺅں چاٹنے ہیں؟ آمنہ الیاس کا یہ کمنٹ کافی وائرل ہوا تھا کسی نے اس کمنٹ کو سراہا تو کسی نے بہت برا منایا اس کمنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے جو کمنٹ کیا تھا اس کا واحد مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ میرا تو مقصد یہ تھا کہ آ پکو میرے پاﺅں سے کیا لینا دینا ہے ۔

  • فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    اداکارہ ایمن خان نے فادرز ڈے پراپنے والد کو کیا یاد اور ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کی تصویر بھی لگائی۔ایمن خان نے لکھا کہ ’’ اعتبار آ ہی جائیگا ملو تو سہی ، دھوپ میں کھڑا جل رہا ہوں سایہ دو مجھے‘‘ ہیہی فاردز ڈے میں آپ سے ملنے کےلئے بے چین ہوں ۔ ایمن خان کی اس جذباتی پوسٹ پر ان کے پرستاروں نے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعائیں کیں۔ ایمن خان نے شادی کے بعد شوبز میں کام نہیں کیا وہ آج کل گھر میں ہی ہوتی ہیں اور اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ ایمن خان کو کام کرنے سے ان کے شوہر منیب بٹ نے روکا ہے۔ جبکہ منیب بٹ کہتے ہیں کہ ان کی بیوی آزاد انسان ہے وہ بیوی پر پابندی لگانے کے قائل نہیں ہیں اگر وہ کام نہیں کررہیں تو اپنی مرضی سے نہیں کر رہیں میں نے ان کو صرف چند چیزیں سمجھائیں اور اس کے بعد ان پر فیصلہ چھوڑ دیا۔ان کا جب بھی دل چاہے وہ کام کر سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں وہ اس ایپ پر مسلسل اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ایمن نے جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا سب میں ہیروئین کا کردار ادا کیا۔ ایمن کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیڈنگ ادکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جتنا عرصہ بھی کام کیا معیاری کام کیا اپنی ایک پہچان بنائی۔ آج بھی ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں۔

  • حسن احمد نے منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی

    حسن احمد نے منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی

    ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے شوہر اداکار حسن احمد نے ٹی وی کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی .حسن نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ میں خود کا دفاع نہیں کر رہا لیکن میں ایمن خان ،منیب بٹ اور اذان سمیع خان کے متعلق کہے ہوئے اپنے تمام الفاظ واپس لیتا ہوں.ایمن اور منیب بٹ کے لئے خوشگوار زندگی کی دعائیں ہیں.عزت اللہ دیتا ہے میرا نہیں بنتا کہ میں کسی کے بارے مین کچھ کہوں. ہم سب کو جیلسی اور نیگیٹیویٹی سے اوپر ہونا چاہیے خصوصی طور پر مجھے..یاد رہے کہ حسن احمد نے کچھ روز پہلے ایک ٹی وی انٹرویو دیا اس میں انہوں نے ایمن خان اور منیب بٹ کے
    
    انسٹاگرام فالورز کو فیک کہا اور ساتھ ہی اذان سمیع خان کی

    اداکاری پر بھی سوال اٹھایا تھ .ان کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ایمن اور منیب بٹ نے حسن احمد کے اس بیان پر تبصرہ نہیں کیا اسی طرح‌ سے اذان سمیع خان نے بھی خاموشی اخیتیار کئے رکھی. لیکن جیسے ہی حسن احمد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں‌ نے ایک وڈیو پیغام جاری کر کے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بالکل بھی کسی کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے. حسن احمد عمومآ کسی پر تنقید نہیں کرتے عاجزی رکھنے والے انسان ہیں ان کے پرستار حیران تھے کہ انہوں‌ نے ایسا کیسے کہہ دیا لیکن انکے وڈیو پیغام کے بعد کافی خوش ہیں کہ کم از کم حسن نے اپنی غلطی کا احساس کر لیا.

  • میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کی جانب سے دیئے گئے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چند دن پہلے ایمن خان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ڈیجیٹل شو کے میزبان ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ آپ ٹک ٹاکر جنت مرزا کو کیا مشورہ دیں گی؟ ایمن خان نے فوراً جواب دیا تھا ’’جنت کم میک اپ کیا کرو‘‘۔

    برطانوی شاہی خاندان پرڈرامہ:ہمایوں سعید نیٹ فلیکس پرنمودار:مبارکبادکےمستحق ہیں:فیصل جاوید خان

    ایمن خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کا بھی نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ کسی کے گھر کا مسئلہ ہے یہ کسی کو کیا حق ہے کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے؟

    اس ویڈیو کے ساتھ جنت نے کیپشن لکھا جب کوئی اپنے چہرے پر بہت زیادہ میک اپ اور سرجری کروانے کے بعد آپ کو کہے کہ میک اپ نہ کرو‘‘۔

    جنت مرزا نے ویڈیو میں کہیں بھی ایمن خان کا نام تو نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خاموش پیغام ایمن خان کو ہی دیا ہے۔

    ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

  • منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    اسلام آباد :منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجنےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی زوجہ محترمہ ہوگئی ، ہم دونوں ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بہن بھائی کے نظریے سے ہی دیکھتے اور ملتے تھے ، میں نے منیب سے پوچھا تو پھر شادی کا فیصلہ کیا

    معروف اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی یہاں تک کہ اپنی بہن منال سے بھی منیب کے ساتھ دوستی والی بات چھپائی کیونکہ میں اس رشتے کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھی، شادی کی پیش کش والے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دن باتوں باتوں میں انہوں نے منیب کو کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور جب منیب نے پوچھا کہ کس سے تو انہوںنے کہا کہ آپ کر لیں، اور اس بات کو منیب نے اپنے ذہن میں بٹھا لیا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔