Baaghi TV

Tag: ایم این اے

  • ارکان پارلیمنٹ گھر پر ہی موجود  تو پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں؟عدالت

    ارکان پارلیمنٹ گھر پر ہی موجود تو پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں؟عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این ایز کو پنجاب ہاؤس میں جبری حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ چاروں ایم این ایز سے متعلق پولیس افسران کی جانب سے رپورٹ آ گئی ہے، اورنگزیب کچھی اور عثمان علی سے متعلق پولیس رپورٹ مبہم تھی، دونوں ارکان سے متعلق رپورٹس پر متعلقہ پولیس کو کلیئر رپورٹس دینے کا کہا ہے،پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اورنگزیب کچھی اور علی عثمان کے گھر گئی تو دونوں گھروں پر تھے، پولیس ظہور قریشی کی رہائش گاہ گئی تو وہ نہیں ملے،ظہور قریشی کی اہلیہ نے کوئی بیان نہیں دیا، البتہ ڈرائیور نے بیرون ملک جانے کا بتایا، ظہور قریشی سے متعلق بتایا گیا کہ وہ بچے کے داخلے کے لیے کینیڈا گئے ہیں، 30 مئی کے بعد ان کے بیرونِ ملک جانے کی کوئی دستاویز نہیں۔

    وکیل حسن شعیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ان ارکانِ اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ جب دونوں گھر پر ہی موجود ہیں تو پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ارکان پارلیمنٹ ہیں، ان کے ایسے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا سکتے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • محکمہ تعلیم  میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ

    محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ

    پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ تعلیم چارسدہ میں 29 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ملوث چارسدہ کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے گھر اور حجرہ پر اینٹی کرپشن چارسدہ نے چھاپہ مارا ہے اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم اور اے ڈی نے مقامی پولیس، ار ار ایف، مقامی انٹیلیجنس بیس DSB اور اسپیشل برانچ کی مدد سے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف ائی ار اندراج کی مد میں چھاپہ مارا۔
    ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور اور صوبائی وزیر معدنیات عارف احمدزئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ضلع چارسدہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز فضل محمد خان، ملک انور تاج اور سابق ایم پی اے خالد خان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔
    چارسدہ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں محکمہ تعلیم کے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الفت بیگم سمیت چار دیگر اہلکار بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ نامزد ملزمان پر محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طور پر 29 کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف PPC409,419,420,468,471,162,163/5کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تاہم اسی کیس میں سابق وزیر قانون فضل شکور خان عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کی لاش ایک گیسٹ ہاؤس میں پائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے پیغام میں کہا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا-


    پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری محمد سعید اقبال مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں-

  • نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ایم این اے شازیہ عطا مری  کا اظہار خیال

    نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ایم این اے شازیہ عطا مری کا اظہار خیال

    پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ عطا مری کا مہنگائی کے بارے میں کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہر آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہی ہے۔ نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ آج ہم سلیکٹڈ حکمرانوں کی کون کون سی چوری کا ادا کر رہے ہیں؟ کچھ دن پہلے مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم گرادیا گیا۔
    اب 16 فروری سے تقریباً 16 روپے مزید پیٹرولیم مہنگا کرنی کی خبریں سن رہے ہیں۔ نااہل حکومت غریب طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری سے مارنا چاہتی ہے۔ 90 روز میں ملکی مسائل حل کرنے والے دعویداروں نے تباہی کردی ہے ۔پی پی پی نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔ عوام کو پی ٹی آئی کے مہنگائی کے جن سے نجات لازمی ہے۔