Baaghi TV

Tag: ایم ٹیگ

  • موٹر بائیکس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی

    موٹر بائیکس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں کی باقاعدہ ڈیجیٹل ٹیگنگ شروع کر دی ہے۔

    موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگز لگانے کا سلسلہ 20 فروری سے شروع ہوا اس اقدام کے ذریعے شہر میں چلنے والی تمام موٹر سائیکلوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہوگا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری شناخت اور ٹریکنگ میں مدد ملے گی۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اس سہولت سے مستفید ہو سکیں،گزشتہ 3 روز کے دوران 2000 سے زائد موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگائے جا چکے ہیں، جبکہ موٹر کارز پر اب تک 233,000 سے زائد ایم ٹیگز لگانے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے یہ اقدام ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں مختلف مقامات پر موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جن میں جناح پارک (F-9)، پولیس چیک پوسٹ (G-14)، گلبرگ گرین، ملپور، فیض آباد، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامنِ کوہ (مری روڈ کے قریب)، ٹیولپ ہوٹل، روات ٹی کراس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو شامل ہیں، شہری اپنی سہولت کے مطابق ان مقامات پر جا کر ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔

    ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ چسپاں کرنے کو یقینی بنائیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں، موٹر بائیکس پر لگائے جانے والے ایم ٹیگ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایم ٹیگ موٹر سائیکل کے اسپیڈو میٹر پر نصب کیا جا رہا ہے تاکہ یہ محفوظ رہے اور اس کی ریڈنگ باآسانی ممکن ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چسپاں کیا جانے والا ایم ٹیگ واٹر ریزسٹنٹ ہے اور اسے موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے بارش، دھول یا دیگر موسمی حالات اس کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوں گے، لہٰذا شہری بلا جھجھک اپنی موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ چسپاں کروا سکتے ہیں۔

    ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانا، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی بروقت نشاندہی کرنا اور جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہری نگرانی کا نظام مضبوط ہوگا اور ٹریفک مینجمنٹ بھی بہتر بنائی جا سکے گی اسی سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مراکز پر جا کر اپنی موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ حاصل کریں تاکہ کسی قانونی کاررو ائی سے بچ سکیں۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں جرمانہ یا موٹر سائیکل ضبط کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اسی لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔

  • موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

    موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا آغاز 20 فروری صبح 10 بجے سے کیا جائے گا،موٹرسائیکل مالکان اپنے اصل کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ شہر بھر میں قائم 13 مختلف مقامات سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کی موٹرسائیکلوں پر ہوگا، جن میں عام بائکس، بائکیا سروس سے منسلک موٹرسائیکلیں، ہیوی بائکس، دیگر تمام اقسام کی موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں،بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروس کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری ہے، ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہر میں سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔

    شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایم ٹیگ مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

    اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

    اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، بغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    اسلام آباد کی تین مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، نائنتھ ایونیو ناکہ، مارگلہ ایونیو اور ناکہ جی 14 پر کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہےاسلام آباد میں داخل ہونے والی تینوں مین شاہراہوں پر انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہیں، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نے مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں کا دورہ کیا،اسلام آباد میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اوربغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے۔

    تیراہ میں ایف سی کی بروقت کارروائی،برقعہ پہن کر فرار ہونے والے خوارج گرفتار

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

    جنید صفدر کی شادی، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب،تصاویر وائرل

  • اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ایم ٹیگ سینٹرز پر رش کے مسائل کو کم کیا جا سکے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں شفافیت اور روانی برقرار رکھی جا سکے۔

    اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے مقرر تھی،انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام شہریوں کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 جنوری ہے، اور اس تاریخ کے بعد گاڑیوں پر بغیر ایم ٹیگ کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اقدامات کیے جائیں گے،اس توسیع کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت دینا اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانا ہے تاکہ شہری سہولت اور قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی گاڑیاں ایم ٹیگ سے لیس کر سکیں۔

    واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • ہائی وے اتھارٹی کا ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز

    ہائی وے اتھارٹی کا ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری سے ایم ٹیگ پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کو 25 فیصد اضافی ٹال ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔نوٹی فکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں پر ٹول پلازوں پر 50 روپے سے زائد ٹیکس پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک کی تمام شاہراہوں پر 100 فیصد ایک ٹیگ پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 4 فروری 2024 کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس نے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی تھی۔موٹروے پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

    عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

  • آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں  ہو سکیں گی

    آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی

    نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے موٹر وے پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 پرایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی ایم ٹیگ کا اطلاق راوی ٹول پلازہ کو جوائن کرنے والی تمام موٹرویز پر ہو گا۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے گاڑی کے کاغذات ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضروری نہیں ہیں موٹر وے پولیس کی جانب سے ایم ٹیگ کی پابندی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تنا‎‎‎ظر میں کیا گیا ہے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    لاہور ہائی کورٹ نے بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ایم ٹو پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی تھی عدالتی حکم میں کہا گیا تھاکہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ شہر میں ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی…