Baaghi TV

Tag: ایم پاکس

  • منکی پاکس کی سب سے خطرناک قسم دریافت، سائنسدانوں کا انتباہ

    منکی پاکس کی سب سے خطرناک قسم دریافت، سائنسدانوں کا انتباہ

    روانڈا : سائنسدانوں کی جانب سے منکی پاکس وائرس کی ایک نئی خطرناک قسم کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جا رہا ہے-

    افریقی ملک روانڈا کے محققین نے انتباہ کیا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم عالمی سطح پر پھیل سکتی ہے جس کی علامات کی شدت ماضی کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے اور اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے کلاڈ 1 بی نامی یہ نئی قسم سب سے پہلے ستمبر 20 23 میں کانگو کے ایک قصبے Kamituga میں دیکھنے میں آئی تھی، اب تک کانگو کے صوبے South Kivu میں اس کے ایک ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    24 جون کو روانڈا کی سرحد سے ملحق شہر Goma میں اس کے اولین کیسز کی تصدیق ہوئی، ابھی وائرس کی نئی قسم کے خطرناک ہونے کے حوالے سے تخمینے مستند نہیں اور صرف اسپتال آنے والے مریضوں پر تحقیق کی گئی ہے،مگر ابتدائی تخمینوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے متاثر بالغ افراد میں شرح اموات 5 فیصد جبکہ بچوں میں 10 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

    روانڈا یونیورسٹی کے محقق Jean Claude Udahemuka نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایم پاکس کی اب تک دریافت ہونے والی سب سے خطرناک قسم ہے اور ہر ایک کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے،ابھی تک کانگو سے باہر اس نئی قسم کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    جنوبی افریقا میں ایم پاکس سے اب تک 3 اموات ہوچکی ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہاں وائرس کی کونسی قسم اموات کی وجہ بنی ہے یا نہیں، اس حوالے سے جینیاتی سیکونس تیار کیا جائے گا،ایم پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اورپٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر’ایم پاکس‘کردیا

    عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر’ایم پاکس‘کردیا

    جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس وبا اور مرض کا نام بدل کر اسے ایم پاکس کا نام دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے۔پیر کے روز اپنے بیان میں عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس کا نام بدلتے ہوئے ایم پاکس کی اصلاح وضع کی ہے۔ دونوں نام ایک سال تک استعمال کئے جائیں گے جبکہ بتدریج انداز میں منکی پاکس کو ایم پاکس سے بدلا جائے گا۔ بین الاقوامی ماہرین سے مذاکرات کے بعد اس کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    اس سال کی ابتدا میں دنیا بھر میں منکی پاکس کا نام سننے میں آیا تاہم عالمی ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس لفظ کو تضحیک اور تعصبانہ انداز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ سب سے پہلے تو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے اسے انسانوں کے دیرینہ دوست بندر کے مرض سے تعبیر کرنے کو غلط قدم قرار دیا۔

     

    ڈی سی عمر کوٹ سےگاڑی واپسی کیلیے ڈبلیو ایچ او کا وزارت خارجہ کو مراسلہ

     

    عالمی ادارہ برائے صحت نے اس سال اگست کے وسط میں بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مرض کا متبادل نام بتائیں۔ ادارے کے مطابق اس وبا میں بندروں کا کردار بہت معمولی ہے اور انہیں اس جانور سے تشبیہہ دینا درست عمل نہ ہوگا۔ پھر کئی اجلاس میں بہت سے ممالک اور تنظیموں نےبھی اس پر اعتراض کیا تھا۔

    فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

     

    اگرچہ ویب سائٹ اور ڈیٹابیس میں سرچ کی سہولت کے لیے منکی پاکس کا نام برقرار رہے گا لیکن اب ایک سال تک ایم پاکس اور منکی پاکس دونوں استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ اس کےبعد صرف ایم پاکس ہی پکارا جائے گا۔