Baaghi TV

Tag: ایم کیو ایم رہنما

  • ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی انیس قائم خانی نے سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب کے ہمراہ قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    واضح رہے ان دنوں ایم کیو ایم شہر کراچی میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے خاصی فعال ہے اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے.

  • ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

    ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے کی مختلف یونینز کے وفود نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار سے ریٹارڈ ملازمین (PIARA) کے چیئرمین سید طاہر حسن، ایئرکرافٹ انجینئر ایسوسی ایشن آفس (پی آئی اے) کے صدر فاروق احمد، اور یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین ندیم خالد کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقت کی جس میں ریٹارڈ ملازمین کی پینشن، میڈیکل اور ٹکٹ، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں، اور پی آئی اے میں نجکاری کے عمل سے ملازمین کو درپیش مسائل سے جو بے چینی پائی جارہی ہے ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    جماعت اسلامی کا نیو کراچی کے عوام کو پانچ پارکوں کا تحفہ

    ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں ملازمین کے مفادات اور تحفظات، سمیت پینشن، میڈیکل، ٹکٹ اور تنخواہوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یقین دلاتے ہوئے تمام مسائل وزیر اعظم پاکستان کے سامنے رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر تمام افراد نے چیئرمین نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونائیٹڈ ورکر یونین (PIA) عارف شفیق بھی موجود تھے۔

  • نظریہ سے متاثر ہوکرعوام پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،نسرین جلیل

    نظریہ سے متاثر ہوکرعوام پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،نسرین جلیل

    سینئر رکن ایم کیو ایم نسرین جلیل نے کہا ہے کہ پارٹی کے حق پرستی پر مبنی نظریہ سے متاثر ہوکر پاکستان کے عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے مرکزی کمیٹی کی سینئر رکن نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے حق پرستی پر مبنی نظریہ سے متاثر ہوکر پاکستان کے عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہمارے لیے آج کا دن اہم ہے،ایم کیو ایم کے 28 جولائی کے کامیاب یوتھ کنونشن کے بعد پاکستان کے عوام میں ایک نئی امید جاگی ہے اور پاکستان کے عوام ایم کیو ایم کی جانب دیکھ رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم ہی واحد امید کی کرن ہے اس ملک میں جو جاگیردارانہ نظام کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اب قابل اور پڑھے لکھے لوگ پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین شرکت کرتے ہیں،ایم کیو ایم کے جلسوں کی جو خاص بات ہے وہ ہماری جماعت کا نظم وضبط ہے جس کی مثال آج بھی مخالفین دیتے ہیں اور آج اسی نظم وضبط اور تنظیم کے حق پرستانہ نظریہ سے متاثر ہو کر علاقائی سطح پر مرد اور خواتین پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور آج بھی ایک ایسی شخصیت ایم کیو ایم میں شامل ہورہی ہیں،آج ایم کیو ایم میں فوزیہ خان ،شبانہ نور و دیگر شمولیت اختیار کررہی ہیں،ایم کیو ایم تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے اور ہم چاہتے ہیں خواتین اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں۔اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

    پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ خان نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں کہ میں ایم کیو ایم کا حصہ بنی ہوں،ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جو خواتین کی عزت کرنا جانتی ہے،ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر اس میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب ایم کیو ایم کے ساتھ ہی جڑ کر ایم کیو ایم کا پیغام عام کریں گے۔

  • ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کے باعث اسپتال منتقل

    ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کے باعث اسپتال منتقل

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل کو طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے اور انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے-

    قومی اسمبلی نےآئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے 278 کھرب روپےکے اخراجات کی منظوری دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا، اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہےذرائع کے مطابق گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔

    ترجمان ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

    گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے سابق ناظم کنور نوید جمیل نے کہا تھا کہ بجٹ عوام کے لیے بنتا ہے لیکن یہاں یکطرفہ بجٹ بنایا گیا ہے کراچی میں کوئی نیا کالج ، اسکول یا کوئی اسپتال نہیں بنا، لیاقت آباد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، لیاقت آباد کے اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کردیتے۔

    اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا تھا کہ 2009 میں آصف زرداری نائن زیرو آئے تھے، آصف زرداری نے کہا تھا کہ چاہتا ہوں شہری اور دیہی تفریق ختم کردیں لیکن آصف زرداری کی سوچ ان کی جماعت کے نیچے لوگوں میں منتقل نہیں ہوتی ہے۔

    کنورنوید جمیل نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بد نصیب کراچی کا نمائندہ ہوں اور کراچی دنیا کا پانچواں بدترین سہولتوں کا شہر قرار پایا ہے محبتوں سے محبتیں بڑھتی ہیں، مسائل حل ہونا لوگوں کا حق ہے۔

    خیال رہے کہ کنور نوید جمیل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں۔

    کراچی: شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلا دیا