Baaghi TV

Tag: ایم کیو ایم

  • ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت

    ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ترمیم سے متعلق تجاویز اور ممکنہ سیاسی اتفاقِ رائے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار الحسن شریک تھے، جب کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسجد محمود، اسلم غوری اور مولانا صلاح الدین ایوبی موجود تھے۔

    قبل ازیں، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی

    پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی

    بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی نہیں کر سکتا، کیرالہ ہائی کورٹ

    ایران کی پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش

    راولپنڈی میں خاتون ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار

  • ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا،حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل

    ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا،حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل

    ایم کیو ایم نے کراچی میں ای چالان سسٹم، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک مسائل کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرادی ہے.

    ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریکِ التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ٹریفک کے بنیادی انتظامات اور روڈ سیفٹی کے مؤثر اقدامات کیے بغیر شہریوں پر ای چالان کا بوجھ ڈال دیا ہے۔تحریک میں کہا گیا ہے کہ شہر کی سڑکیں خستہ حال ہیں، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائن بورڈز کی کمی کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام کے باوجود ای چالان نافذ کرنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

    ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر تحریکِ التوا، حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کرپشن نہیں بلکہ قانون کی عمل داری کی علامت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کو اس سے استثنیٰ حاصل نہیں، ایم کیو ایم رہنما عوام کو قانون توڑنے کے بجائے اس کی پابندی کی ترغیب دیں۔

    سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مؤقف غیرسنجیدہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جرمانے شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس قائم کرلیا
    پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ایڈمرل نوید اشرف

    s://baaghitv.com/sharif-expresses-solidarity-on-turkish-national-day/” title=”شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا”>شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا

  • وفاقی بجٹ:  سندھ کو نظرانداز کرنے پر  پیپلز پارٹی برہم،ایم کیو ایم بھی ناخوش

    وفاقی بجٹ: سندھ کو نظرانداز کرنے پر پیپلز پارٹی برہم،ایم کیو ایم بھی ناخوش

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی نے کہاہے کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا جارہا-

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ارکانِ اسمبلی او رحکومتی اتحاد یوں نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر اپنی تنقید جاری رکھی اور وفاقی حکومت کو صوبہ سندھ کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا قومی اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث کے دوران تقریباً تمام پی پی پی ارکان نے یکساں نوعیت کی تقاریر کیں، جن میں انہوں نےکہا کہ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں اس کا جائز حصہ نہیں دیا جارہا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان جو کہ حکومتی اتحاد کے ایک اور اہم اتحادی ہیں، انہوں نے بھی سندھ کے مختلف منصوبوں کے لیے مختص بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے پی پی پی کی زیر قیادت سندھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کراچی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

    مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    پی پی پی کے ارکان نے بنیادی طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے حوالے نہ کرنے پر احتجاج کیا جو سابقہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے چلائے جارہے تھےاُن کا کہنا تھا کہ پہلے ہی یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے تمام منصوبے صوبوں کے حوالے کیے جائیں گے، لیکن باقی تین صوبوں کے برعکس یہ فیصلہ سندھ پر لاگو نہیں کیا جارہا۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم-پی کے ارکان نے ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے حوالے نہ کرنے کے وفاقی اقدام کی حمایت کی ان کا مؤقف تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ صوبائی حکومت ان منصوبوں کو مکمل نہیں کر پائے گی۔

    بحث کے دوران پی پی پی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان زبانی جھڑپیں بھی ہوئیں اور دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیاشازیہ مری کی تقریر پر ایم کیو ایم-پی کے ارکان نے احتجاج کیا،
    جب انہوں نے بالواسطہ ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ کراچی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    ایم کیو ایم-پی کی آسیہ اسحاق کو پی پی پی کی نشستوں کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں، جس پر کئی پی پی پی رہنما اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے تاکہ کسی ممکنہ تصادم کو روکا جاسکے، کیونکہ آصفہ بھٹو زرداری بھی شازیہ مری کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔

    ایم کیو ایم کی نکہت شکیل نے الزام لگایا کہ وفاق اور سندھ دونوں حکومتیں کراچی کو نظرانداز کررہی ہیں اگر وفاقی حکومت سندھ میں کچھ منصوبے مکمل کررہی ہے، تو پی پی پی کو بلاوجہ شور مچانے کی ضرورت نہیں۔

    ادھر پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز نے پی پی پی اور ایم کیو ایم کی اس چپقلش کو ایک ڈرامہ قرار دیاان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ دونوں جماعتیں بجٹ پر تنقید کررہی ہیں، لیکن آخر میں دونوں بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گی۔۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ) 11 بجے دوبارہ ہوگا۔

    ٹرمپ مودی ٹیلیفونک بات چیت،مودی کا امریکہ کو ثالث ماننے سے انکار

  • شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

    شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی-

    شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا جس پر ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے،اس موقع پر آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ کراچی اگر وفاقی کی جاگیر نہیں تو کیا پیپلز پارٹی کی جاگیر ہے؟ کراچی پر 16 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور آج بھی کراچی کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،کراچی سندھ کی آبادی کا 37 فیصدہے اور پانی اعشاریہ آٹھ فیصد ملتا ہے وہ ٹینکر مافیا کے ذریعے، سڑکوں کا برا حال ہے ،گٹر ابل رہے ہیں، پھر اسمبلی میں آ کر تنقید کرتے ہیں، وزیراعظم سے ہم نے درخواست کی تو انہوں نے کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کیا تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے،انہوں نے کیا کراچی کو اپنا غلام سمجھا ہوا ہے، کراچی سب کا ہے، ہم کراچی کے باسی ہیں اور کراچی کے حق کے لئے ہر فورم پر کھڑے ہوں‌گے،

    اس موقع پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ،دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی،جاوید حنیف نے کہا کہ تم لوگوں نے کراچی کو یتیم کیا ہوا ہے، یہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    26 لاکھ اسرائیلی محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم

    اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

  • شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی کمال سمیت دیگر مرکزی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور کراچی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہی سید کی ایم کیو ایم سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔تمام لوگوں کی ملک کی بہتری کی ذمہ داری ہے، ہم اب مزید پریشانیاں افورڈ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی لسانی ہم آہنگی کے لیے یہ ملاقات ایک سنگ میل ہے۔ ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ہم کسی صورت شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

    خالد مقبول نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی میں ہوئی کچھ غلطیوں کی وجہ سے آج بھی دشواریاں درپیش ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ شہر کو ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے۔ کوٹہ سسٹم نے شہر کے نظام کو برباد کیا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ شہر کے امن میں ہی ملک کی بقا ہے۔انہوں نے شاہی سید کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لسانی ہم آہنگی کی تصویر ہیں، اور ایم کیو ایم ہر زبان بولنے والے کو ایک ہی قوم کا حصہ سمجھتی ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو ایک پرامن، باوقار اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    شاہی سید نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعلیم اور بے روزگاری سب سے بڑے مسائل ہیں، پانی کی قلت ہے مگر کوئی اس وجہ سے مرا نہیں کیونکہ پانی نالوں میں نہیں بلکہ ٹینکروں میں موجود ہے۔ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے کراچی کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے باوجود بے روزگار ہیں، اور یہ ناانصافیاں شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر چکی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کا مقصد عہدے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

    شاہی سید نے کہا کہ کراچی کو صرف شہر یا صوبہ نہ سمجھا جائے بلکہ پورے پاکستان کا حصہ سمجھا جائے۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کے ادارے کرپشن پر نہیں بلکہ میرٹ پر چلنے چاہئیں۔ کراچی میں سمندر، ایئرپورٹ اور بے شمار وسائل موجود ہیں، پھر بھی یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ نیت کی کمی ہے۔ ہم ہر جماعت کو ان کا فرض یاد دلائیں گے، چاہے وہ پیپلز پارٹی ہو یا ایم کیو ایم۔ ٹریفک حادثات پر بھی انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثات بڑھ رہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ گاڑیاں جلائی جائیں، بلکہ قانون کے مطابق فیصلے ہوں۔

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی
    ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی: رہنما پی پی پی اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے۔

    باغی ٹی وی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ الیکشن لڑےمیں بھی دوبارہ لڑتا ہوں پتہ چل جائےگا عوامی مینڈیٹ کس کےپاس ہے متحدہ نے کچھ دنوں سے حکومت سندھ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کردار ادا کرنے والے پولیس جوانوں کو چن چن کر شہید کیا گیا، آپ نے ماضی میں ہزاروں لوگوں کا قتل کیا، ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑیں،متحدہ کو کس نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، شکست کے خوف کی وجہ سے یہ لوگ بلدیاتی انتخابات سے بھاگے تھے، مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی کے لئے جو زبان استعمال کی وہ دہرا نہیں سکتا، حکومت سندھ نے کراچی میں متعدد ترقیاتی کام کیے ہیں۔

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

  • ایم کیو ایم  بجلی کی قیمتوں میں کمی پر  وزیراعظم کی  مشکور

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    کراچی:ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے، عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیز ی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔

    خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی بروقت کمی کے ذریعہ عوام اور معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، اس سے مہنگائی میں مزید کمی بھی ہوگی، بجلی کی قیمت کم کرنے پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اس دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

  • ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے کراچی کا کونہ کونہ 17 سالو ں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر کے جو ہارس پاور ہیں، اس کو شہر میں چلنے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے،عدالتیں ہمیں بتائے کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائیں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہمارے ساتھ آئیں، قانونی کوشش کریں گے، ہمارے اہم ترین سیکڑوں اہم ترین فیصلے عدالتوں میں رل رہے ہیں، لیاری گینگ وار کی طرح اغوا تاوان کی وارداتوں شروع ہوگئی ہیں، اگر کوئی حقوق کے لئے از خود کھڑا ہو تو ہمیں موردالزام نہ ٹھہرایا جائے، جعلی ڈومیسائل والوں کو پینشن مل جاتی ہے، دنیا بھر میں پولیس مقامی ہوتی ہے، مخیر حضرات آگے آئیں، عدالتوں سے انصاف مانگنے کی حجت تمام کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی  شاہد خاقان کی جماعت میں شامل

    ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی شاہد خاقان کی جماعت میں شامل

    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہی ہے، صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل ضروری ہے، لیکن حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکےچینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ہیں-

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ مہم، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جب تحریری معاہدے توڑتی ہے تو اس کے سنگین نقصانات ہوتے ہیں، پہلے لوگ خود سے سولر لگاتے تھے، لیکن اب حکومت کو اپنی ناکام پالیسیوں کے باعث خود یہ قدم اٹھانا پڑے گا تمام مسائل کی جڑ غیر شفاف الیکشن ہیں، بلوچستان میں پیش آنے والا سانحہ بڑا المیہ ہے، جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں پہنچا جائے گا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، تھانہ آئی نائن حملے میں ملوث 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

  • ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی :رپورٹ کےمطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کےعلاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح ہونے ہیں، اس فٹبال گراونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گراونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے، گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کریں گے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبےکی امن کےصورتحال پربات نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے-

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کےواجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سےآرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے آج بہتر ہوگیا ہے۔