Baaghi TV

Tag: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل

  • تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    کراچی (سعد فاروق) شہرمیں ایک اورمغوی شہری کوقتل کردیا گیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغوی کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پرمغوی کی لاش برآمد کرلی، گرفتار ملزم مغوی کا ہم زلف ہے جس نے مغوی کے اہلخانہ سی30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سی34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹائون پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34 سالہ اقبال رحمانیہ مسجد چاندنی چوک کے قریب پان کا کیبن چلاتا ہے اور 19 جنوری سے لا پتا ہے جس پر انھوں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹائون تھانے میں درج کرایا تھاانہوں نے بتایا کہ 20 جنوری کو ہی مغوی اقبال کے اہلخانہ کا تاوان کے لیے ایک کال وصول ہوئی جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی۔

    اے وی سی سی پولیس نے کیس پرجب ٹیکنیکل بنیادوں پر کام شروع کیا تو پولیس نے ملزم زمیز کوحراست میں لیا، گرفتارملزم مقتول اقبال کی اہلیہ کی بہن کا شوہر ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی جگہ بتائی جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود ڈرم سے مغوی اقبال کی لاش برآمد کرلی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کراکر گھر جانے کے لیے نکل رہا تھا تو ملزم نے اسے کہا کہ میں اسے اس کے گھر چھوڑ دیتا ہوں جس پر اقبال نے رائیڈ منسوخ کردی اورملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پربیٹھ کر نکل گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ راستے میں ملزم اورمقتول کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے دوران ملزم نے اقبال کے سرپر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا، بعدازاں وہ زخمی اقبال کو بھلا پھسلا کر کسی طرح اپنی رہائش گاہ لے آیا اورمزید اپنی رہائش گاہ کے نیچے رکھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تصدیق کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گے، پولیس مقتول اورملزم کے گھروالوں کے بیابات بھی قلمبند کریگی۔انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقتول کوڈرم میں چھپا کررکھا ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ بھی ایک مرتبہ ملزم کے گھر آئی تھی اورمغوی اقبال کا موبائل فون بھی ملزم کے گھرسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کریگی۔انیل حیدرنے بتایا کہ ابھی مقتول کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس کی پہلی کوشش مقتول کی لاش برآمد کرنا تھا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اوراس بات کی تصدیق کی جائے گی جو باتیں سامنے آ رہی ہیں ان کی کوئی تصدیق ہو بھی رہی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ مقتول کی لاش کتنی پرانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ایک دن مقتول کے اہلخانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کرتا رہا ہے اور پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے کہا تھا کہ وہ ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اپنے تک ہی رکھیں، ملزم مقتول کے اہلخانہ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

    مقتول اقبال کے بہنوئی کامران پنجوانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اقبال نے 19 جنوری کی رات ساڑھی9 ْبجے آن لائن بائک کی رائیڈ بک کرائی اور پھرمنسوخ کردی اوراپنے ہم زلف رمیز کے ساتھ چلا گیا اوراسے لیکر گھومتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال ویانی پرتشدد بھی کیا گیا ہے، مقتول اقبال حسین آباد بلاک 2 کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا، اگلے روز 12 بجے کے قریب ہمیں 30 لاکھ روپے کی تاوان کی کال آئی ہے اورہم نے کہا کہ پہلے اقبال سے بات کرائی جائے لیکن ہماری بات نہیں کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم وقفے وقفے سے ہمیں کال بھی کرتا رہا اوراس کے بعد موبائل فون بند کردیا کرتا تھا لیکن اقبال سے بات نہیں کراتا تھا صرف تاوان کی بات کرتے تھا اوراس کے اگلے روزبھی یہ ہی سلسلہ چلتا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال اور رمیز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں صرف اپنے سسرال میں تہواروں میں ملاقات کرتے تھے، اس کے علاوہ کبھی نہیں ملتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم رمیز ہمارے ساتھ ساتھ اقبال کو تلاش بھی کرتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں جس سے ملزم رمیزکوبھی سب پتہ چل جاتا تھا ، مقتول کے مقتول کے بہنوئی نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پوری کیے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔انھوں نے کہا کہ ملزم نے آج اپنے ہم زلف کو قتل کیا بعد میں کسی اورکوبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

  • دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک خاتون کو گرفتارکر کے مغوی ریاض علی کو بازیاب کرالیا-

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    پولیس کےمطابق 7جنوری کوامزرخان نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ سعیدآباد میں ریاض علی کےاغوا کامقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ عورت کےساتھ شامل دیگر 4 اغوا کاروں کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے دوستی کا جھانسہ دیکر ریاض علی کو بلانے اور بعدازاں اغوا کی واردات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ موبائل فون پر دوستی کا جھانسہ دینےکےبعد مختلف کرائے کی جگہوں پر لوگوں کو بلواتی تھی جہاں مکان میں پہلے سے ہی موجود گروہ کے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اغوا کی واردات انجام دیتی تھی۔

    ملزمہ اغوا برائے تاوان بلکہ زمینوں پر قبضے سے متعلق لینڈ مافیا کی مدد سے مختلف پلاٹوں پر قبضہ کرچکی ہے گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دولہا گیا نکاح کیلئے مسجد وزیر خان،نوکرانیوں نے کیا اپنا گھناؤنا کام

    دوسری جانب کراچی میں ڈکیتی کے مختلف واقعات میں 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 ڈاکؤوں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو یاسین کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔

    شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو اسی کی پستول سے ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملیر سٹی بابا ولایت شاہ کے مزار کے قریب مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاعلاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ، بکھر گوٹھ میں 30 سالہ رئیسہ بی بی گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے زخمی ہوگئی۔

    لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

  • اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مبینہ الزام میں سی ٹی ڈی افسر کے ڈرائیور ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔

    اے وی سی سی کے مطابق ملزم کے خلاف گزشتہ سال بلال کالونی پولیس میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں فیضان اور سعد نامی 2 افراد کو چھاپے کے نام پر حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر تاوان کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا الزام عائد ہے۔

    تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید

    شہری فیضان نے مبینہ تاوان کی ادائیگی کے بعد سی ٹی ڈی افسر شعیب اور دیگر کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انھوں اس حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا تھا، بلاجواز حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئیں تھیں بعدازاں اے وی سی سی پولیس نے تحقیقات کر آگے بڑھاتے ہوئے اغوا کے الزام میں ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم سے غیرقانونی طور پر سی ٹی ڈی کی پولیس موبائل کو استعمال اور شہریوں کو بلاجواز حراست میں لینے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے