Baaghi TV

Tag: اینکر

  • بنگلہ دیش،صحافی میاں بیوی کو جیل بھجوا دیا گیا

    بنگلہ دیش،صحافی میاں بیوی کو جیل بھجوا دیا گیا

    ڈھاکہ کی ایک عدالت نے ہفتہ کو نجی چینل ایکتور ٹی وی کے سابق چیف نیوز ایڈیٹر شکیل احمد اور ان کی اہلیہ، سابق چیف رپورٹر اور اینکر فرزانہ روپا کو 9 روزہ ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا۔

    ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ فرزانہ شکیلہ سمو چودھری نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔دو الگ الگ مقدمات میں نو روزہ ریمانڈ کے بعد تفتیشی افسر اڈابور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر منٹو چندر بنک نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔ملزامن کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر لیکن استغاثہ نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    شکیل احمد اور فرزانہ روپا کو 21 اگست کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کی بیٹی سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔انہیں ڈھاکہ کے ہوائی اڈے سے صبح 6:20 بجے ترکش ایئر لائنز کے ذریعے استنبول کے راستے پیرس، فرانس کے لیے روانہ ہونا تھا۔تاہم، اترا ایسٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس کی وجہ سے، پولیس کی اسپیشل برانچ نے انہیں روانگی کی منظوری نہیں دی۔بعد ازاں ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کی جاسوسی برانچ کی ایک ٹیم انہیں پوچھ گچھ کے لیے ڈی بی آفس لے گئی تھی

    بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

    حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

    حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

    مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

    گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

    بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

    ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

  • لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

    لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

    براہ راست نشریات کے دوران بی بی سی کے اینکر کی زبان پھنسل گئی جس کی ویڈیو انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے اینکر گیرتھ بارلو نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا اس 12 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارلو ایک سیگمنٹ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ویڈیو میں کیمرے میں اینکر کو دکھایا جاتا ہے اور اینکر ‘آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں’کا روایتی جملہ بھول جاتا ہے اور اس کی جگہ ‘میں بی بی سی دیکھ رہا ہوں’ بولتا ہے۔


    اس کے بعد اینکر نے اپنی ہی غلطی کو مزاحیہ انداز میں درست کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں،نیوز اینکر بارلو نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون خبریں دیکھ رہا ہے-

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    ٹویٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اسے مزاحیہ کہا تو دوسروں نے مذاق میں اسے ”شاندار“ کہا، تو کسی نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے لکھا ابھی کوئی نیوز نہیں دیکھ رہا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی بی سی کے کسی پریزینٹر نے اسکرین پر ہوئی اپنی مزاحیہ غلطی وائرل کی ہو،چند ماہ قبل اینکر لوکویسا براک بھی وائرل ہوئی تھیں، انہیں پتا ہی نہیں چلا تھا کہ وہ لائیو ہوچکی ہیں اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں انگڑائی لینے کے انداز میں اوپر اٹھا کر کہتی ہیں ’اوکے‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے اور یہ مناظر آن ایئر ہوجاتے ہیں۔

    ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دس مسافروں کی موت


    اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ لائیو آگئی ہیں تو وہ چونک جاتی ہیں اور پریشانی سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرلیتی ہیں اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہیں اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

  • خواتین سے  بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات کے بعد سی این این نے اپنے معروف اینکر ڈان لیمن کو برطرف کر دیا-

    باغی ٹی وی : سی این این کے ڈان لیمن نے اعلان کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں دوبارہ شروع ہونے والےمارننگ شو میں آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی 17 سال بعد ”برطرف“ کردیا گیا ہےخواتین سے بدسلوکی کے الزامات کے بعد سی این این سے برطرف کیے جانے والے اینکر ڈان لیمن نے نیٹ ورک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سی این این نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مارننگ شو کے شریک میزبان ڈان لیمن سے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔

    فاکس نیوزنےاپنے مقبول ترین ٹاپ ریٹیڈ میزبان”ٹککرکارلسن” کو نوکری سے فارغ کر دیا

    57 سالہ لیمن پیر کو معمول کے مطابق اپنے پروگرام میں نظرآئے اور اسی روز ان کی برطرفی کی خبر سامنے آگئی لیمن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سی این این میں 17 سال کام کرنے کے بعد میں نے سوچا تھا انتظامیہ میں سے کسی میں تو اتنی شائستگی ہوگی کہ مجھے براہ راست بتائیں، کسی بھی وقت مجھے کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ میں نیٹ ورک میں وہ کام جاری نہیں رکھ سکوں گا جسے میں نے پسند کیا۔

    نیٹ ورک نے برطرفی کی وجہ کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا۔ تاہم پیر کی سہ پہر ایک دوسرے بیان میں لیمن کی وضاحت کو ’غلط‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں انتظامیہ سے ملاقات کا موقع دیا گیا ۔

    سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

    یہ برطرفی ایک اور بڑے ٹی وی میزبان کی رخصت کے بعد سامنے آئی ہے، ڈان لیمن کے اعلان سے چند لمحے قبل فاکس نیوز نے اعلان کیا تھا کہ وہ پرائم ٹائم میزبان ٹکر کارلسن سے علیحدگی اختیارکررہے ہیں۔

    طویل عرصے سے نیٹ ورک کا حصہ رہنے والے لیمن سی این این کےمارننگ پروگرام کے شریک میزبان تھے تاہم رواں سال کے اوائل میں اقوام متحدہ کی سابق سفیر اور جنوبی کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلی سے متعلق تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    لیمن نے فروری میں کہا تھا کہ نکی ہیلی ’اپنےعروج ’ پرنہیں تھیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کسی خاتون کو 20، 30 اور شاید 40 سال کی عمر میں اس کے عروج پر سمجھا جاتا ہے ڈان لیمن نے اپنی شریک خواتین میزبانوں پوپی ہارلو اور کیٹلان کولنز کے اعتراضات کے جواب میں مزید کہا تھا کہ میں صرف حقائق بیان کررہا ہوں کہہ رہا ہوں –

    سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لیمن کو ”ٹیلی ویژن پر سب سے بیوقوف آدمی“ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے فاکس نیوز نے ٹکر کارلسن کی برطرفی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

  • بھارتی  ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    بھارتی ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    رویش کمار (پیدائش 5 دسمبر 1974ء) ایک ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی ہیں جو ان موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جو بھارت کی سیاست اور سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیر ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں جو این ڈی ٹی وی کا ہندی زبان کا چینل ہے۔

    وہ کئی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے ہیں جن میں چینل کے خاص ہفتے کے کام کے دنوں کے شو پرائم ٹائم، ہم لوگ اور رویش کی رپورٹ شامل ہیں۔ انھیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بے باکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔

    ان کے پروگراموں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ معاصر موضوعات اور عام آدمی کے مسائل کو خاص جگہ دیتے ہیں۔ وہ اپنے شو میں یہ ثابت کر چکے ہیں سرکاری دفتروں میں موجود لال فیتے سے کافی نقصانات ہوتے ہیں۔ اس میں بطور خاص انہوں نے ایک سیریز کے دوران میں بتایا تھا کہ جہاں بھارتی ریلویز میں ملازمت ملنا بے حد مشکل ہے، وہاں چنے گئے امید وار بھی کم سے کم تین سال اس بات کے لیے ٹھہرنے مجبور ہیں کہ انہیں کہیں پوسٹنگ دی جائے۔ رویش کے مطابق یہی حال کئی دیگر سرکاری دفاتر کا بھی ہے۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم:
    رویش کی پیدائش موتیہاری، بہار میں ہوئی۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دہلی گئے۔ وہ دیش بندھو کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ بنے۔ اس کے بعد وہ مواصلات عامہ کی تعلیم آئی آئی ایم سی، دہلی سے حاصل کیے۔

    اعزازات:
    رویش نے 2010ء میں باوقار گنیش شنکر ودیارتھی اعزاز برائے ہندی صحافت اور تخلیقی ادب صدر جمہوریہ سے حاصل کیا (یہ 2014ء میں دیا گیا)۔ اس کے علاوہ انہیں دو بار یعنی 2013ء اور 2017ء میں رامناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ ہندی زبان میں نشریات کے زمرے میں حاصل کیا۔ 2016ء میں دی انڈین ایکسپریس نے انہیں سو سب سے بااثر شخصیات میں شامل کیا۔ رویش کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2015ء کا بہترین صحافی قرار دیا گیا۔ مارچ 2017ء میں کمار کو پہلا کلدیپ نیر صحافتی ایوارڈ اپنے تعاون کی وجہ سے حاصل کیا۔ انہیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بیباکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔

    شخصی زندگی:
    رویش کمار نے ناینا داس گپتا سے شادی کی جو لیڈی شری رام کالج میں شعبۂ تاریخ کی صدر ہے۔ اس شادی سے دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

    تصنیفات:

    ۔ (1)عشق میں شہر ہونا
    ۔ (2)دکھاتے رہیے
    ۔ (3)رویش پنتی
    ۔ (4)دی فری وائس
    ۔ آن ڈیموکریسی، کلچر اینڈ دی نیشن

  • اقرار الحسن پر تشدد.نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ۔ذمہ دار معطل

    اقرار الحسن پر تشدد.نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ۔ذمہ دار معطل

    اینکر اقرار الحسن پر تشدد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن پر تشدد ہوا ہے جس کے بعد وہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچے ہیں اقرار الحسن پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے گئے تھے جہاں ان پر تشدد کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق اقرار الحسن کو ہسپتال میں ٹانکے لگے ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے اقرارالحسن پر تشدد کا واقعہ شہر قائد کراچی میں پیش آیا

    ڈاکٹروں کے مطابق اقرار الحسن کو طبی امداد دے دی گئی ہے پولیس کو بھی تشدد کی اطلاع دے دی گئی ہے پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی-


    دوسری جانب سیاسی رہنماؤں نے اقرارالحسن پر تشدد کی مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے-

    پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ‏اینکر اقرار الحسن پر آج کراچی میں واقع ایک وفاقی ادارے کے دفتر میں تشدد کیا گیا ۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اے آر وائی کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک وفاقی ادارے کے ہانچ افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔

    ‏انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم کا اینکر اقرارالحسن اور سرعام ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ٹیم سرِعام کو ننگا کرکے نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔

    وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران معطل کر دیئے گئے ہیں