Baaghi TV

Tag: اینکر مرید عباس

  • اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

    اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

    کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی ہے ۔

    وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ملزم کو فوری طور پر میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ ملزم کی موجودہ طبی صورتحال معذوری کا سبب یا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر جیل میں علاج ممکن نہیں تو جیل مینول کے مطابق جناح اسپتال منتقل کئے جانے پر اعتراض نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کمر میں تکلیف کے باعث مسلسل زیر علاج رہا ہے۔

    ملزم جیل کے اسپتال میں بھی زیر علاج رہا ہے۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کی صحت تشویشناک ہے اور مخصوص علاج جیل کے اسپتال میں ممکن نہیں ہے۔ جیل میں قید ملزم کی صحت و زندگی کی حفاظت ریاست کی ہے۔ کسی بھی ملزم کو علاج و معالجے یا آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ علاج میں تاخیر سے ملزم کی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو حراست میں قانون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم کو علاج کی سہولت کی درخواست پر مدعی مقدمہ کو نہیں سنا گیا۔ ملزم کا بھائی عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔

    اسپتال میں علاج کے نام پر ملزم عاطف زمان بھی فرار ہو سکتا ہے۔ کیس کا ٹرائل 7 سال بعد حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں صرف تفتیشی افسر کا بیان ہونا ہے۔

    شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  • اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

    اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی،اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    عدالت نے کیس کے اہم گواہ عمر ریحان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی ، درخواست میں کہا گیا کہ کیس کا گواہ متعدد بار گواہی دینے آچکا ہے کیس کا گواہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گیا ہوا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کے گواہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے تاکہ کیس کے ٹرائل میں تاخیر نا ہو،

    ملزم عاطف زمان کے وکیل نےدرخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ گواہ کو واپس بلوایا جائے عدالت کی اجازت کے بغیر کیسے باہر چلا گیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی مین جدت آچکی ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی بیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ،پراسکیوشن گواہ کے بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات کرے ،پراسکیوشن گواہ کے بیان کے وقت پورے کمرے تک کیمرے کی رسائی یقینی بنائے تاکہ گواہ پر کوئی اثر انداز نا ہوسکے ،پراسکیوشن نے کہا کہ کیس میں ملزم عاطف زمان گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ،جبکہ ملزم کا ایک بھائی تاحال مفرور ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم عاطف زمان پر مرید عباس کے قتل کا الزام ہے ،ملزم عاطف زمان کی فائرنگ سے جولائی 2019 میں مرید عباس ہلاک ہوا تھا،

    مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    مرید عباس قتل کیس: عدالت کا 9 اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    اینکر مرید عباس کے قاتل نے مانگی انکی اہلیہ سے معافی، کیا جواب ملا؟