Baaghi TV

Tag: این آئی ایچ

  • ملک بھر میں  کورونا کے 53 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے 53 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی: این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار766 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی-

    توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 184 ٹیسٹ کیے گئے ،اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 15کیسز سامنے آئے-

    قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 15 فیصد رہی،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے،لاہور میں کورونا کی شرح ایک اعشاریہ 71 فیصد رہی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 584 ٹیسٹ کیے گئے-

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، بااثرافراد کے جوئے کے اڈے بند

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 800 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 661 افراد میں کورونا کےمثبت کیسزکی تشخیص ہوئی ملک میں مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 171 افراد کی حالت تشویش نا ک ہے-


    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے پر حکومت کی جانب سے ٹیسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔


    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی نے ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئےملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی-

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 382 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 87 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

    این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہری سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کر گیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 75 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    قبل ازیں پاکستان میں کورونا وبا پھیلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھ اکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے ہر لمحے باخبر ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا-

    یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کےہمسائےممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسزمیں بڑھتےہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں-

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 204 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 300 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 66 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو فیصد ہوگئی ہے-

    بھارت میں کرونا وائرس کے 12 ہزارسے زائد نئے کیس ریکارڈ، اموات کی تعداد 18 ہوگئی

    دوسری جانب پاکستان میں ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی انسداد کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے طبی ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر بوسٹر ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،شہری ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہنیں ، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت