Baaghi TV

Tag: این ایچ اے

  • این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی قائم

    این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی قائم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کا 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو “ڈیپازٹ اکاؤنٹ” ہوگا-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وےاتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں حفاظتی باڑ کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو 10 دن میں رپورٹ پیش کرےگی،اجلاس میں سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 سے 6 لین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس موقع پرعلیم خان نے کہاکہ این ایچ اے کا 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو “ڈیپازٹ اکاؤنٹ” ہوگا،فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے،یہ پیسہ ان منصوبوں پر لگے گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو، این ایچ اے کے محصولات میں 400ارب روپے کا اضافہ چاہتا ہوں،اولین ترجیح ایم 6 موٹروے کی تعمیر ہے، سکھر تا حیدرآباد کو کراچی تک بنائیں گے۔

    کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی

    علیم خان نے کہا کہ جون تک ریونیو ٹارگٹ حاصل ہو گیا تو این ایچ اے اسٹاف کو ایک تنخواہ کا بونس دیں گے،سیکریٹری مواصلات خود معائنہ کریں گے، موٹرویز پرمرمت کا کام فروری میں مکمل کریں،موٹروے ایم ون سے اسلام آباد ائیر پورٹ کو بلا رکاوٹ راستہ فراہم کیا جائے،پاکستان کے قومی روڈ نیٹ ورک کو خطے کا جدید ترین روڈ نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

    پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جوکسی صورت قبول نہیں ،بیرسٹر گوہر

  • نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    لاہور: 31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این ایچ اے کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون ، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم فور، ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے ایم فور ٹین ،لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری ، ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو، حسن ابدال مانسہرہ ایکسپریس وے ای تھرٹی فائیو پر یکم جنوری2024سے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا سختی سے داخلہ ممنوع ہوگا۔

    دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناہے کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،مزید معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔

    فرنٹیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی ون نیٹ ورک کے چیف پراجیکٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فیصل نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت 25 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہے جبکہ ہمارا ہدف مزید 50 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ کے نیٹ ورک میں لانا ہےاسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے پر روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں سفر کرتی ہے۔ ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ با آسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے،اس کا فائدہ یہ ہے کہ ٹول پلازہ پر نقد رقم اکٹھی نہیں ہوگی بلکہ وہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہو جائے گی ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ چارج بھی کر سکیں گے۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے:این ایچ اے

    سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے:این ایچ اے

    اسلام آباد:سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول فیس کی چھوٹ ممکن نہیں:عارضی چھوٹ پرغورکریں گے،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔

     

     

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالغفاروٹوکی زیر صدارت ہوا۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور روڈ انفراسٹرکچر بحالی پر این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی۔ ارکان اسمبلی نے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹول ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کردیا اور استفسار کیا کہ جہاں سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، وہاں ٹول ٹیکس کیوں لے رہے ہیں؟۔

     

    کمیٹی رکن محمد جمالی نے کہا کہ این 65 کی وجہ سے بلوچستان سیلاب میں ڈوب گیا، طویل مدت سے پُل بنانے کا کہہ رہے ہیں،لیکن کوئی سن نہیں رہا اور بارشوں میں بلوچستان ہر سال ڈوب جاتا ہے۔کمیٹی رکن ابرار شاہ کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز میں ٹوٹی سڑک پر بھی ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے، آج سے ہم ٹول ٹیکس نہیں دیں گے اور امید بھی نہ رکھیں۔

     

     

    این ایچ اے کے جنرل منیجر پلاننگ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں عارضی ٹول فیس چھوٹ پر غورکریں گے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں مستقل ٹول ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں ۔جی ایم پلاننگ این ایچ اے کا کہنا تھا کہ جہاں پانی کھڑا ہے یا سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں، وہاں بحالی میں وقت لگ رہا ہے،کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مکمل تیارہوجائیں۔

     

  • این ایچ اے کے متوفی ملازم کی بیوہ کو وقت ضائع کیے بغیرملازمت دی جائے،صدر عارف علوی

    این ایچ اے کے متوفی ملازم کی بیوہ کو وقت ضائع کیے بغیرملازمت دی جائے،صدر عارف علوی

    صدر عارف علوی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے.

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی متوفی ملازم کی بیوہ کو وزیر اعظم کے امدادی پیکیج کے تحت مزید وقت ضائع کیے بغیر تعینات کرے۔

    اتوار کو ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو جمع کرائے، افسوس کہ پانچ نابالغ بچوں پر مشتمل متاثرہ خاندان کے چار سال ضائع کئے گئے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے بعد ایک سال کا مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ملازمت کے لیے درخواست دی جسے مسترد کیا گیا تھا،بیوہ نے انصاف کیلئے وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس نے نوکری دینے کے احکامات جاری کئے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی،صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو نوکری دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے دو سال آٹھ ماہ سے زائد عرصہ بعد درخواست دی مگر سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا آفس میمورنڈم پیش کیا، میمو کے مطابق ایک سال کے اندر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی شرط میں ترمیم کی گئی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عمر کی حد میں نرمی کو نظر انداز کیا۔صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موقف کو غلط قرار دیا اور بیوہ کی تقرری پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔