Baaghi TV

Tag: این اے 133

  • این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے    فواد چوہدری

    این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے فواد چوہدری

    لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیرمیدان ویران ہے۔


    شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کے مشکور:

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے مرحوم پرویز ملک کی نشست پر اُن کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی اور ن لیگ کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    این اے 133 لاہور کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز نے جیت لیا:

    این اے 133 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیاضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی، مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آیا 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہلا ووٹ کاسٹ ہوا ٹاؤن شپ کے اس پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1550 ہے

    این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر ووٹ ڈالنے پہنچے تھےلاہور کے ضمنی انتخاب میں روایتی رنگ نظر نہ آئے تو 2 ووٹرز رنگ لگانے کے لیے دولہے بن کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے دولہا بنے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن پر خوب رنگ جمایا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

    ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ این اے 133 الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کا ہجوم نظر آتا سوشل میڈیا پر بیان جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے تحریک انصاف کے کارکنان کا جوش وخروش ہمیشہ قابل ستائش ہوتا ہے این اے 133 الیکشن کی پولنگ میں عوام کی کم دلچسپی سے نون اور پی پی کی صورتحال آشکار ہے۔

    ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا:حسان خاور

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہےحسان خاور نے کہا ہے کہ ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہا کہ ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا عوام نے ووٹ نہ ڈال کر ثابت کر دیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی حسان خاور نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیے اورتحریک انصاف کے ووٹرز نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی ترجمان پنجاب حکومت نے استفسار کیا کہ جو اپوزیشن ووٹرز کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی؟

    اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا تھا کہ آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، این اے 133 میں آج جو بھی جیتے عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا، ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گےتحریک انصاف مدمقابل نہ ہونے کے باوجود نون لیگ اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہیں۔

    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل،ووٹوں کی گنتی جاری:

    این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہےاین اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہی اس وقت پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس کے تحت ن لیگی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔


    254 میں سے 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی شائستہ پرویز 20 ہزار 968 ووٹ لے کر آگے ہیں غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 13 ہزار 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


    واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ این اے 133 پر جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل ختم ہو چکا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے تحت حلقہ این اے 133 لاہورمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی بھی وقفے کے جاری رہی اعداد و شمار کے مطابق ضمنی انتخاب میں حلقے کے 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ان میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جب کہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں مرد و خواتین کے لیے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جب کہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں ضمنی انتخاب کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے133 پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز اس ضمن میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    الیکشن کے دوران 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار تعینات ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا: حسان خاور

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتہائی کم ٹرن آوٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا ہے ٹرن آوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پرعوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے ہیں بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں ہےاین اے 133 کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔

  • این اے 133 کا ابتدائی رزلٹ آگیا :پی ٹی آئی ووٹرزکے بائیکاٹ سے پولنگ سٹیشنزویران

    این اے 133 کا ابتدائی رزلٹ آگیا :پی ٹی آئی ووٹرزکے بائیکاٹ سے پولنگ سٹیشنزویران

    لاہور:این اے 133:پی ٹی آئی ووٹرزکے بائیکاٹ سے پولنگ سٹیشنزویران،اطلاعات کے مطابق ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا پہلا ابتدائی رزلٹ آگیا ہے اوراس وقت تک کاسٹ ہونے والے ووٹوں‌ کی شرح بہت کم ہے ،

    ادھر لاہور کے اس حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات مسترد ہونے کےبعد پی ٹی آئی ووٹرز نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، دوسری طرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ووٹروں کی سوفیصد حاضری یقینی بنانے کے لیے ن لیگی قیادت ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کےلیے خود میدان میں آئی ہوئی ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ن لیگ اور پی پی کے 90 فیصد سے زائد ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پرپہنچ کر ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اورجو نہیں آئے وہ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں جنہوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے،یوں اگرحقائق کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس حلقے میں کاسٹ نہ ہونے والے ووٹرز کی اکثریت کا تعلق پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کرنے والوں ووٹروں سے ہے،جسے اگراعداد کی شکل دی جائے تو کاسٹ نہ ہونے والے ووٹوں میں سے 90 فصید پی ٹی آئی کےووٹ ہیں‌

    ادھر حالات کے پیش نظریہ بات واضح نظرآرہی ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد ن لیگی کی جیت یقنی ہے

    ادھر اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کو سیاسی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہے لہذا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

    اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، آج 20 فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پارٹی ووٹرز کو گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ این اے 133 لاہور میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار اور ان کی اہلیہ کو کورنگ امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پہلے ریٹرننگ افسر، پھر ایپلیٹ ٹریبونل اور پھر لاہور ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

  • شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے:  شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا

    شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے: شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا

    لاہور:شائشتہ پرویز ملک کو ووٹ دیں،کیونکہ وہ حقدار ہے:شہبازشریف نے کارڈ کھیل دیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عوام سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویزملک کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔

    صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں، عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کو ووٹ دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اکثرمیٹنگوں میں کہہ رہے ہیں کہ شائستہ پرویز ملک وفات پانے والے لیگی رہنما کی بیوہ ہیں اس لیے اب ان کا زیادہ حق بنتا ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اور کارکنان عوام کو پولنگ سٹیشنز میں سہولت دینے کیلئے فعال رہیں۔

    واضح رہےکہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں۔

    این اے133کے انتخاب میں 11 امیدوارحصہ لے رہے ہیں تاہم ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • یہ ووٹ کی عزت ہورہی ہے :ظالم کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے قرآن کو ڈھال بنا رہےہیں‌ : فرخ حبیب

    یہ ووٹ کی عزت ہورہی ہے :ظالم کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے قرآن کو ڈھال بنا رہےہیں‌ : فرخ حبیب

    فیصل آباد:یہ ووٹ کی عزت ہورہی ہے :ظالم کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے قرآن کو ڈھال بنا رہےہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت کی باتیں کرنے والے اسے 2،2 ہزار میں خرید رہے ہیں، لوگوں کے ضمیر کا سودا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،

    فرخ حبیب نے کہاکہ یہ ہے ان کا نظریہ اور ان کی جمہوری سچ ، ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کوڈھال کے طورپراستعمال کرکے اپنی کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے ووٹ کی عزت کروارہےہیں ، بڑے افسوس کا مقام ہےکہ ان کو شرم پھر بھی نہیں آتی

    فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالےنےملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کےسیاستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت 100 ارب روپے کےقرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرروائیاں کیں،آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کیےجائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب کو گھر بنادےرہےہیں اپنے محلات نہیں بنارہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب اقتدارمیں آئی انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا،اب تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگاچکےہیں،حکومت نے بہتر انداز میں کورونا وبا کا مقابلہ کیا،

    وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےدل میں غریب کا احساس ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے ماحولیات کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا،ن لیگ دورمیں پاورلومز کو تالے لگ گئےتھے،ایکسپورٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

     

     

  • جوخاندان کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا:فواد چوہدری

    جوخاندان کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا:فواد چوہدری

    جہلم :جوخاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کےعلاوہ باقی بونے ہیں۔

    جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے؟، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو ای وی ایم سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔پھر قرآن مجید پر2ہزار دے کرلوگوں کے ضمیر خریدے جاتے ہیں

    فواد چوہدری نے بڑے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جوخاندان اپنی کرپشن اور سیاست کو بچانے کے لیے کلام الٰہی قران مجید کو ڈھال کے طور پراستعمال کرکستکا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے اس سے خیر کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے

    انہوں نے کہا کہ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، مریم نواز نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بعد میں پتہ چلا مریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے،

    فواد چوہدری نے جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک لیڈر ہے اوراس نے پاکستان اورعالم اسلام کی ترجمانی کی ، اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں یہ مہنگائی کو ایشو بنا کرسیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن میں بتا دوں کہ بہت جلد مہنگائی میں بھی کمی آجائے گی اورپھراپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی

  • اے پھڑو دو ہزار تے قرآن پاک تے حلف دیو کہ پانچ تاریک نوں شیر تے مُہراں لاؤگے:ن لیگ پھربھی زندہ باد

    اے پھڑو دو ہزار تے قرآن پاک تے حلف دیو کہ پانچ تاریک نوں شیر تے مُہراں لاؤگے:ن لیگ پھربھی زندہ باد

    لاہور:اے پھڑو دو ہزار تے قرآن پاک تے حلف دیو کہ پانچ تاریک نوں شیر تے مُہراں لاؤگے:ن لیگ پھربھی زندہ باد،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک تازہ ترین ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں لاہور کے حلقہ این اے 133 میں‌ 5 دسمبر کو ہونے والے انتخاب میں ووٹ لینے کے لیے ن لیگ کی قیادت کی ہدایت پرن لیگی رہنماوں نے قرآن مجید کواپنی سیاست کا کھلواڑہ بنا رکھا ہے

     

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حلقہ این اے 133 کے کسی علاقے میں ن لیگ کی قیادت کی ہدایت پرکسی دفتر میں لوگوں کا لایا جاتا ہے اور پھران سے پیسوں کے عوض ووٹ دینے کا عہد قرآن مجید پر لیا جارہا ہے ،اس ویڈیو میں ایک ووٹ کی قیمت 2 ہزار ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ووٹر کو دیکھ کر قیمت مقرر کی جاتی ہے

     

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے باوجود کہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کے آوٹ ہونے کے باوجود ن لیگ کو ڈرہے کہ کہیں‌ کوئی دوسرا امیدوار فائدہ نہ اٹھا جائے اور یہ سیٹ ہاتھ سے نکل جائے

     

    ایک اور صارف نے بڑی خوبصورت بات کی ہے وہ کہتےہیں کہ "اے پھڑو دو ہزار تے قرآن پاک تے حلف دیو کہ پانچ تاریک نوں شیر تے مُہراں لاؤگے”

    https://twitter.com/RabNBaloch/status/1464672757388611585?t=5xlnpeeLlrm_6Ipyv6tijg&s=19

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مختلف علاقوں "میں ن لیگی مرد و خواتین لوگوں کو گھیر گھیر کرایسے دفاتر میں لاتے ہیں اور پھر ان کو ضمیر فروشی کے عوض کچھ رقم دی جاتی ہے اور پھرقران پر حلف لیا جاتا ہے ، اس ویڈیو میں بھی یہ کچھ ہے

    ادھر سوشل میڈیا پراس حوالے سے تبصرے جاری ہیں‌ کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ ن لیگ کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہےکہ وہ لوگوں‌ سے کہیں پر دباو اور خوف سے ووٹ ہتھیاتے ہیں اور کہیں پیسوں کا لالچ دے کر ووٹ لیتے ہیں ، ن لیگ کا یہ بھی خاصا رہا ہے کہ وہ تھانے اور کچہری کو استعمال کرکے ووٹ لینے کے ماہر ہیں‌

    ادھر عوام الناس کی طرف سے سخت مذمت کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ن لیگی قیادت اپنی گندی سیاست کے لیے قرآن مجید جیسی مقدس کتاب ، کلام الٰہی کو اپنا سیاسی ہتھیار بنا کرلوگوں کو گمراہ کررہی ہے اس پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

     

  • این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی

    این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی

    لاہور:این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی،اطلاعات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان خالی چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ادھر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا، سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے،

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ اگروہ اس وقت عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے، سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقے میں 40 ہزار بوگس وٹ ہیں، اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔

    این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی، این اے 133 کی نشست ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    این اے 133 کی نشست مسلم لیگ نون کے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے وجہ سے اس دوڑ‌سے باہر ہیں