Baaghi TV

Tag: این اے 75

  • این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    ڈسکہ :این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیوں پر سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں بےقاعدگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر،سابق ڈی ایس پی اور ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز بھی شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت جاری کردیں ، جس میں کہا کہ کارروائی پیڈاایکٹ2006 کے تحت کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب انکوائری رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا، محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں۔

    اس سے قبل این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اور صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

  • این اے 75 : دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف فوجداری کارروائی :الیکشن کمیشن نے دھمکی دے دی

    این اے 75 : دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف فوجداری کارروائی :الیکشن کمیشن نے دھمکی دے دی

    اسلام آباد:این اے 75 : دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف فوجداری کارروائی :الیکشن کمیشن نے دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام ملوث افراد محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا۔

    الیکشن کمیشن نے محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے بھی سفارشات طلب کر لی ہیں جبکہ متعلقہ شعبہ جات کو ایک ہفتے میں سفارشات منظوری کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

     

     

    الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے دھاندلی میں ملوث کوئی افسر آئندہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور نہ ہو۔

    یاد رہے کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے ، اس دھاندلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب حکومت سے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سیّد افتخار الحسن شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ان کی صاحبزادی سیّدہ نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ دھاندلی کے الزامات پر معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تھا جہاں پر الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروایا گیا تھا اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نے پی ٹی آئی امیدوار کو 19 ہزار کے مارجن سے شکست دی تھی۔

    ن لیگی فاتح امیدوار نے 1 لاکھ دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ہارنے والے امیدوار علی اسجد ملہی نے 92 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے۔