Baaghi TV

Tag: این سی سی آئی اے

  • این سی سی آئی اے کا کرپشن اسکینڈل ، 4 افسران کے استعفے منظور کر لئے گئے

    این سی سی آئی اے کا کرپشن اسکینڈل ، 4 افسران کے استعفے منظور کر لئے گئے

    لاہور: سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے-

    وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استفعے منظور کرلیے ہیں اور مذکورہ استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے ہیں، مستعفی ہونے والے این سی سی آئی اے کے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈکی بھائی سمیت دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسز سے رشوت لینے کے معاملے پر این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے بعد میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کرائے تھے،این سی سی آئی اے کے گرفتار 8 میں سے 7 افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپکٹرز شامل تھے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے۔

  • سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری

    سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری

    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا-

    این سی سی آئی اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہ اگر اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا شبہ ہو کہ کوئی اور واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے تو فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کریں،ہیکنگ کی صورت میں سب سے پہلے واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں اور دوبارہ انسٹال کر کے اپنا فون نمبر درج کریں اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں والا کوڈ فوری طور پر درج کریں،کوڈ درج کرتے ہی واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک موبائل پر فعال رہ سکتا ہے۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    ایجسنی کے مطابق اگر ہیکر نے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کر رکھی ہو اور پن معلوم نہ ہو تو واٹس ایپ 7 دن انتظار کا کہہ سکتا ہے تاہم اس دوران صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،انتظار کے دوران کوئی بھی اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے اس لیے صارفین محفوظ رہیں گے این سی سی آئی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

  • ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    لاہور: پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں پر دوران حراست تشدد، بدسلوکی، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

    سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے ویڈیو بیان میں 100 روزہ حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی اور متعدد بار تھپڑ بھی مارےسرفراز چوہدر ی دوران تفتیش گالیاں دیتا اور میرے ذرائع آمدن بار بار پوچھتا میں نے بتایا کہ میرا ذریعہ آمدنی یوٹیوب ہے اور میرے 80 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ مگر وہ الزام لگاتا رہا کہ تم بچوں کے ذہن خراب کر رہے ہو مجھے اتنے تھپڑ مارے گئے کہ میں گن بھی نہیں سکا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ این سی سی آئی اے کے چند اہلکاروں نے اُنہیں 70 سے 80 کروڑ روپے میں معاملہ نمٹانے کی پیشکش بھی کی تاہم وہ ایسی خطیر رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے،اہلکاروں نے ان کے 3 لاکھ 26 ہزار ڈالر ضبط کر لیے اور انہیں زبردستی بائنانس اکاؤنٹ کھول کر ٹریڈنگ بند کروانے پر مجبور کیا اور رقم ڈالر میں تبدیل کرنے کے بعد مبینہ طور پر اہلکاروں کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی،حراست کے پہلے ہی دن وہ بے بسی محسوس کر رہے تھے۔ اور باوجود مکمل تعاون کے انہیں مارا جاتا رہا۔ جب انہیں حراست کے دوران ایک جاننے والا شخص نظر آیا تو انہوں نے منت کی کہ گارڈز کو کہہ دو مجھے کم ماریں۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    ڈکی بھائی کے الزامات پر این سی سی آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں این سی سی آئی اے لاہور کے اُس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جن پر مختلف تنازعات کے ساتھ ڈکی بھائی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے  اختیارات مل گئے

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات مل گئے

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے،انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے-

    وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی، این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ، تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔

    این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی،انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے لیے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔