Baaghi TV

Tag: ایٹمی پروگرام

  • ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا

    تہران: ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان دینے پر ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اسے جاری رکھنے میں کوئی خوف محسوس نہیں کرے گا ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے اور یہ تین دہائیوں سے پرامن ہے جب کہ این پی ٹی ممبر ہونے کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے ایٹمی پروگرام پر کمزوری واضح نہ کرے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے ایٹمی مقاصد کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں،جبکہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہردہشتگرد گروپ کے پیچھے، ہر تشدد کے پیچھے، ہر عدم استحکام کی سرگرمی کے پیچھے اور خطے میں کروڑوں لوگوں کے امن کو لاحق خطرے کے پیچھے ایران ملوث ہے۔

    مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے،راکھی ساونت

    لوئر کرم:قافلے پر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

    سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے،شرجیل میمن

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بولے ہیں

    امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے، امریکی صدر نے خطاب میں روس چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا بھی ذکر کیا

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کے وزارت خارجہ کا ردعمل آیا ہے، وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا

    ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے، خرم دستگیر
    علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کی اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے،پاکستان ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے،

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کہتی ہیں کہ بائیڈن کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں، امریکہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی باقاعدگی سے کرنے کا عادی ہے،جوہری ہتھیاروں کے بیان پرامپورٹڈ سرکار کی خاموشی شرمناک ہے جوبائیڈن پاکستانی قوم سے معافی مانگیں، دنیا کیلئے اصل خطرہ پاکستان نہیں جوہری امریکہ ہے

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

  • ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش

    ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش

    ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش،ایاز صادق نے عمران خان کے بیان کےخلاف قرارداد پیش کی-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا،ا، جس میں سردار ایاز صادق سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو ایوان میں لے آئے اور کہا کہ عمران خان کا انٹرویو پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں۔

    وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نےسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہےعمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک کے 3ٹکڑے ہوجائیں گے پاک فوج تباہ ہوجائیگی پاک فوج کی دفاع کے لئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جسے ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے-

    ایاز صادق نےکہا کہ عمران خان کو اقتدارکی ہوس اتنی زیادہ ہے کہ اتنی بڑی باتیں کرگئے کہ نقصان پاکستان کوپہنچے گاریاست سابق وزیراعظم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرےمعلوم نہیں سابق وزیراعظم عمران نیازی نے دنیا میں کس کس سیکریٹس دے دیئے ہوں گے، جو یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو اور تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا، لگتا ہے جو پاکستان کے خلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے، عمران خان نے پاکستان تین ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے اور ان کا اقتدار کیا گیا ہر روز نئی نئی بات کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سیاسی وابستگی اور جماعتیں عزیز مگر مذہب اسلام اور پاکستان سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، جس اقتدار کی خاطر یہ اندھے ہوگئے ہیں ایک قرارداد لائی جانی چاہییے اور ایوان میں بیٹھے ہر شخص کو اس پر دستخط کرنا چاہیے میں کسی کو غیر محب وطن نہیں کہتا مگر جو دستخط نہیں کرے گا وہ عمران خان کے بیان کی تائید کرے گا۔

    خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے پی ٹی آئی دور میں مسلسل جیل میں ڈالا گیا مگر میں نے عمران خان کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی یہ شخص اب سیاسی مارچ کو ختم کرکے نام صلح حدیبیہ کا دیتا ہے، کہاں راجا بھوج کہاں گنگو تیلی، یہ کیسے صلح حدیبیہ کا موازنہ کرسکتا ہے جب اس طرح کے لوگ ایسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرینگے تو پھر توہین جیسے واقعات ہوتے ہیں، عمران کے خلاف صلح حدیبیہ کا نام استعمال کرنے کے خلاف بھی قرارداد آنی چاہیے۔

    غوث بخش نے کا کہا کہ اگر ایسی قرارداد لانی ہے تو پھر پرانے بھی سارے بیانات نکال لیں اور جس جس نے فوج اور عدلیہ کے خلاف جو جو بات کہی، سب کے خلاف قرارداد لائیں۔

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    سائرہ بانو رکن قومی اسمبلی جی ڈی اے نے کہا کہ ایک شخص کی مذمت کرنے سے پہلے ان سب کی مذمت کریں جو فوج پر تنقید کرتے رہے ہیں، اگر اجازت دیں تو ان کی جانب سے فوج کے خلاف کی گئی باتوں کو کل مائیک پر سنادوں گی یہاں سب کو عمرانوفوبیا ہوگیا ہے-

    رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 نہیں لگائیں گے تو فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی رہے گی آئین کو جو پامال کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اگر کسی نے کوئی ایسی حرکت کی ہے تو اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھن جائیں گے اوردرست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

    عمران خان کے بیان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام سیاسی قیادت نے شدید مذمت کی تھی۔

    بنی گالہ کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

  • یوم تکبیر، یومِ عید ۔۔۔ عبدالحمید صادق

    یوم تکبیر، یومِ عید ۔۔۔ عبدالحمید صادق

    28 مئی  یوم تکبیر ہماری شان ، عظمت، وقار اور قومی تاریخ کا اہم ترین دن ہے.
    مسلم امہ کی تاریخ کا یہ وہ یادگار دن ہے کہ جب پاکستان نے عالم کفر کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر دنیا کو اسبات کا پیغام دیا کہ ہم سوئے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لئے زندہ و بیدار گھڑے ہیں.
    ایٹمی دھماکے ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان کے گلی کوچے "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” کی صداؤں سے گونج رہے تھے.

    اس ملک کی سرحد کو کوئی چھو نہیں سکتا

    جس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں

    بھارت نے ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو خطے کا ٹھیکیدار سمجھتے ہوئے 11 مئی 1998 کو راجستھان کے صحرا پوکھران میں 5 ایٹمی دھماکے کر کے خطے امن کو داؤ پرلگا دیا.
    امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان پر زبردست پریشر ڈالا گیا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے، اس دوران دنیا بھر میں یہ تاثر پیدا ہونے لگا کہ شاید پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا سامان موجود نہیں اس لیے بھارت کو کوئی کوئی جواب نہیں دیا گیا. حتیٰ کہ اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی نے پاکستان کا مذاق اڑاتے ہوئے یہ بات کہی کہ ” پاکستان کی کھوکھلی دھمکیاں دنیا کے سامنے آ چکی ہیں، پاکستان کے پاس نہ ایٹم بم موجود ہے اور نہ ہی یہ دھماکے کر سکتا ہے” دوسری جانب پاکستان کی سیاسی قیادت بھی زبردست عالمی پریشر میں تھی کہ اگر پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے تو امریکہ سمیت دنیا بھر کی جانب سے پابندیاں لگا دی جائیں گی.
    عالم کفر کی پابندیوں، دھمکیوں، سازشوں اور لالچ کو پس پشت ڈالتے ہوئے افواج پاکستان نے 28 مئی 1998 کو دن 3 بج کر 16 منٹ پر بلوچستان کے ضلع چاغی کے سیاہ و سنگلاخ پہاڑوں میں 5 زبردست ایٹمی دھماکے کر کے اسلام و پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا.
    قوموں کی تاریخ میں ایسے یادگار لمحات ضرور آتے ہیں کہ جب کوئی ایک درست فیصلہ بھی بروقت کر دیا جائے تو اس قوم کی تقدیر بدل جاتی ہے. ایسا ہی کچھ ییادگار وقت پاکستان کی تاریخ میں 28 مئی 1998 کا آیا تھا جب پاکستان نے بروقت جرات مندانہ فیصلہ کر کے ایک ایسا معجزہ کر دکھایا کہ دنیا کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا.
    یہی وہ یادگار وقت تھا کہ جب پاکستان کے دشمنوں میں صفماتم بچھی ہوئی تھی اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں مٹھایاں تقسیم کی جا رہی تھیں.
    ادھر امریکہ کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگا دی گئی تھی اور ادھر سعودی عرب نے کسی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کو انعام کے طور پر 50 ہزار بیرل مفت تیل دینے کا اعلان کر دیا.
    ایک طرف تو امریکہ، بھارت سمیت دنیا بھر کے کافروں پر سکتہ طاری تھا اور دوسری جانب فلسطین، شام، سعودی عرب، مصر، شام اور ترکی سمیت تمام مسلم مالک میں مرد، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے دلوں میں عید کی سی خوشی تھی اور اس بات پر مٹھایاں بانٹے پھر رہے تھے کہ آج ہم (مسلمان) ایٹمی پاور بن چکے ہیں.
    یہی وہ لمحات تھے کہ جب پاکستان مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک ہونے کا درجہ حاصل کر چکا تھا.
    پاکستان کے ایٹم بم کو دنیا اسلامی بم کے ان سے جانتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج بھی مسلم اُمّہ کہ امیدوں کا محور و مرکز ہے.
    ہمارے دشمن کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان ایک تر نوالہ ہے جسے جب چاہیں ہضم کر جائیں، عوام پاکستان جذبہ ایمانی سے سرشار اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ

    بتا دواہل باطل کو کہ حق کا نام زندہ ہے
    ابھی وہ دین قائم ہے، ابھی اسلام زندہ ہے

    28 مئی کے اس عظیم کارنامے کا کریڈٹ افواج پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک اور ان کے سینکڑوں شاگرد سائنسدانوں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر وطن کا دفاع مضبوط کیا.