Baaghi TV

Tag: ایٹمی پلانٹ

  • بھارت کے ایٹمی پلانٹ کا مبینہ حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

    بھارت کے ایٹمی پلانٹ کا مبینہ حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

    رینسم ویئر گروپ ‘ورلڈ لیکس’ نے بھارت کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر ‘کڈانکلم’ (Kudankulum) سے متعلق تقریباً 19,000 حساس فائلیں ڈارک ویب پر لیک کر دی ہیں، لیک ہونے والی دستاویزات میں پلانٹ کے بلیو پرنٹس اور سپلائر کی تفصیلات شامل ہیں، البتہ حکام کے مطابق اس کا تعلق بنیادی جوہری سسٹمز سے نہیں ہے-

    برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں مبینہ طور پر تنصیبات کے کچھ حصوں کے نقشے اور سپلائرز کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ ہیکرز کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معلومات ریلائنس گروپ سے حاصل کی گئی ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق کڈنکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ بھارتی ریاست تمل ناڈو میں واقع ہے اور یہ بھارت کے 7 جوہری پلانٹس میں سب سے بڑا ہے جبکہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کے ملک میں جوہری توانائی کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کا مرکزی حصہ ہے اس پلانٹ کا ٹھیکہ بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی کے ریلائنس گروپ کے پاس ہے-

    ریلائنس گروپ نے رائٹرز کو جاری بیان میں کہا کہ ڈیٹا سینٹر سروس فراہم کرنے والی کمپنی یوٹا کے سرور پر ریلائنس کے ڈیٹا میں جزوی دراندازی ہوئی ہے اور اس واقعے سے حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم ریلائنس نے یہ نہیں بتایا کہ کون سا ڈیٹا متاثر ہوا۔

    نیوکلیئر تھریٹ انیشیٹو کے سینئر ڈائریکٹر نکولس روتھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا لیک پلانٹ کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے لیک ہونے والے ڈیٹا میں مبینہ طور پر تنصیبات کے کچھ نقشے، سپلائرز کی تفصیلات، اجلاسوں اور معائنوں کا ریکارڈ، آلات کے جائزے اور انشورنس پالیسیز شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریلائنس کی لیک ہونے والی 8 لاکھ 58 ہزار فائلز میں سے 19 ہزار فائلیں سب سے زیادہ حساس معلوم ہوتی ہیں جو ورلڈ لیکس کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ریلائنس انفراسٹرکچر، جو اس گروپ کی ذیلی کمپنی ہے نے 2018 میں پلانٹ کے یونٹ 3 اور یونٹ 4 کے لیے انفراسٹرکچر ڈیزائن اور تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا یہ دونوں یونٹس تاحال زیر تعمیر ہیں اور 2027 تک فعال ہونے کی توقع ہے، یہ یونٹس مجموعی طور پر 2 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر یں گے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ لیکس رینسم ویئر گروپ ہے اور اس سے قبل Nike اور ٹاٹا گروپ کو نشانہ بنا چکا ہے یہ گروپ عموماً کمپنیوں کی جانب سے تاوان ادا نہ کرنے پر چوری شدہ ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیتا ہے جس تک رسائی خصوصی براؤزر کے ذریعے ہی ممکن ہوتی ہے۔

    جون میں ورلڈ لیکس نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ اس نے ٹاٹا گروپ کی فائلوں کے بدلے 15 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا تھا، ان فائلز میں ایپل اور ٹیسلا جیسے کلائنٹس کے خفیہ ڈیزائن شامل تھے اور تاوان کا مطالبہ مسترد ہونے پر ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا تھا۔

    ورلڈ لیکس کی ویب سائٹ پر جاری دستاویزات بظاہر جوہری ری ایکٹرز کے بنیادی نظام سے متعلق نہیں تاہم ان میں یونٹ 3 اور یونٹ 4 کے وینٹیلیشن اور کولنگ سسٹمز کے نقشے اور ایک کنٹرول روم کا نقشہ بھی شامل ہے فائلوں میں سپلائرز کی تجاویز، منظور شدہ سپلائرز کی فہرست اور 2024 میں نیوکلیئر پاور کارپو ریشن اور ریلائنس کے مشترکہ معائنے سے متعلق اجلاس کا ریکارڈ بھی شامل ہے جس میں آلات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

    ایک اور دستاویز کے مطابق ریلائنس انفراسٹرکچر اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن نے ایک انشورنس پالیسی بھی حاصل کر رکھی ہے جس کے تحت اگر یونٹ 3 یا یونٹ 4 دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تو انہیں 112 ملین ڈالر تک کا معاوضہ مل سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ڈیٹا غلط ہاتھوں میں چلا جائے تو اس سے پلانٹ کے معاون نظاموں کا نقشہ بنایا جا سکتا ہے، سپلائرز کی شناخت کی جا سکتی ہے اور سکیورٹی میں موجود کمزوریوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے نکولس روتھ کے مطابق یہ ڈیٹا صرف یہ نہیں دکھاتا کہ کس کو اس منصوبے تک رسائی حاصل ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اس رسائی کے ذریعے کن سسٹمز تک پہنچا جاسکتا ہے۔

    سائبر سکیورٹی کمپنی سرفشارک کے مطابق بھارت دنیا میں ڈیٹا لیک کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔

  • روس یوکرین جنگ:  ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل

    روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل

    روس اور یوکرین لڑائی: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ژاپروژیا کے ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے کو خودکشی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک سمٹ کے دوان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے جنوبی یوکرین کے شہر ژاپروژیا پر ممکنہ حملے سے متعلق بات کی۔

    محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی لڑائی میں ژاپروژیا کے نزدیک قائم ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا یوکرین کے شہر کیف پر حملے کے بعد یوکرینی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

    اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اسے زمین پر ایک بڑا بحران قرار دیا ترک صدر نے کہا کہ ہم یہ صورت حال دیکھ کرپریشان ہیں اور ایک اور چرنوبل کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    صدر اردوان نے صحافیوں کوبتایاکہ نیٹو کا رکن ترکی اس تنازع میں یوکرین کی حمایت میں پختہ عزم کے ساتھ کاربند ہےاور وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ہم بحران کا حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن مں ہم یوکرین کے دوستوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں صرف ایک بار روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا ذکر کیاکہا کہ ہم نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور اس سلسلے میں اپنے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا ہے اور کہا کہ’’ ہم مسٹر پوتین کے ساتھ اس بارے میں بات کرتے رہیں گے۔

    یوکرین کے صدر نے پاور پلانٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کو روس کی ارادی کارروائی قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کی جن دفاعی املاک پر مارچ میں قبضہ کیا تھا ان پر حالیہ ہفتوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کا الزام عائد کررہے ہیں۔

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے