Baaghi TV

Tag: ایپس

  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹا گرام   سروسز متاثر

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹا گرام سروسز متاثر

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی :یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ میٹا کی سروسز کس وجہ سے متاثر ہوئی ہیں مگر ایکس پر کچھ افراد کی جانب سے اس حوالے سے شکایت کی گئی ہےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام سمیت واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہیں۔

    اس کے علاوہ صارفین نے میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک تھریڈز کی سروس بھی معطل ہونے کی شکایت کی ہے،میٹا کی سروسز متاثر ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے ایکس کا رخ کرلیا اور ایکس پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

  • قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

    اسلام آباد: ایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس کو بلیک لسٹ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف آئی اے محدود وسائل کے ساتھ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کر رہا ہےایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، 111 ایپس کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے،ایف آئی اے نے سود کے خلاف کارروائی کے دوران 1.8 ارب روپے ضبط کئے ہیں اور کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    واضح رہے کہ قبل ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا تھا کہ آئین پاکستان سود کے خاتمے کی بات کرتا ہے، فیڈرل شریعت کورٹ نےسود کےخلاف فیصلہ جاری کیالیکن بدقسمتی سےاس پر عملدرآمد نہ ہو سکا،مختلف آن لائن ایپس کےذریعے ملک میں قر ضے کی فراہمی پر سود کا کاروبار ہو رہا ہےجب ایک بار کوئی اس معاملہ میں پھنس جاتا ہےتو اس سےجان چھڑانا دو بھر ہو جاتا ہے،ایس ای سی پی سے اس حوالے سے ریکارڈ منگوایا جائے کہ انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، یہ لعنت ہمارے معاشرے میں پھیل رہی ہے۔

    القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

  • غیر قانونی قرضہ ایپس؛ فراڈ کیس میں دس سے زائد غیرملکی شہری ملوث

    غیر قانونی قرضہ ایپس؛ فراڈ کیس میں دس سے زائد غیرملکی شہری ملوث

    غیر قانونی قرضہ ایپس فراڈ کیس میں دس سے زائد غیرملکی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق یہ غیرملکی شہری پاکستان میں 16 غیرقانونی قرضہ ایپس چلارہے تھے، ان غیرملکیوں کے ساتھ کام کرنے والے مقامی پاکستانیوں کیخلاف مقدمات درج ہیں اور غیر ملکیوں کی طرف سے ان ایپس کے ذریعے جمع کی گئی دوارب روپے کی رقم بھی ضبط کرلی گئی جبکہ چارشہروں میں غیرقانونی ایپس سے متعلقہ 8 دفاترسیل کردیے گئے ہیں۔

    تاہم زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام کے مطابق چھ غیرملکیوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، مجموعی طوراب تک 62 ملزمان پکڑے گئے ہیں اور ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم نے دودرجن مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرادیے تاہم ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی چار ٹیموں نے 83غیرقانونی قرضہ ایپس 22ارب روپے کے 218 اکاونٹس تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی

    جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
    اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
    الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    جبکہ سرکاری حکام کے مطابق ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیٹ بینک کے توسط سے تحقیقات کیلیے رقم تک رسائی حاصل کی، مرکزی بینک نے ایف آئی اے کی درخواست پرتمام مشتبہ ایپس کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ہے، علاوہ ازیں حکام کے مطابق پی ٹی اے کی درخواست پر گوگل نے 120 غیرقانونی قرضہ ایپس پاکستان میں بند کردی ہیں،منجمد اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ اور ایپس کے قرضہ آپریشن بارے تحقیقات جاری ہیں۔