Baaghi TV

Tag: ایپسٹین

  • ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

    ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک متنازع مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹائٹینک فلم کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے جو دی سیکرٹ ہینڈ شیک کے نام سے کام کرتا ہے اس مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ منظر ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے مشہور سین سے متاثر ہے جس میں فلم کے کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔

    مجسمے کے ساتھ لگے ایک تختی میں لکھا گیا ہے کہ یہ یادگار ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات پر طنز کے طور پر بنائی گئی ہے اس کے اطراف میں ایپسٹین اور ٹرمپ کی تصاویر والے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے کا بیان جاری

    رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں ایپسٹین کیس سے متعلق کچھ خفیہ ایف بی آئی دستاویزات جاری کیں جن میں ٹرمپ کے خلاف بھی الزامات کا ذکر کیا گیا ہے-

    ایران کا خطے میں اسرائیل اور امریکا کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان

  • بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

    امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے بند کمرے میں ریکارڈ کیے گئے بیانات کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

    ایوانِ نمائندگان کی اوورسائٹ کمیٹی کو دیے گئے ویڈیو بیان میں بل کلنٹن نے حلف کے تحت قانون سازوں کو بتایا کہ ٹرمپ نے 2002 یا 2003 میں ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران ایپسٹین کا ذکر کیا تھا بل کلنٹن نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ کسی طرح ٹرمپ کو معلوم تھا کہ میں نے جیفری ایپسٹین کے طیارے میں سفر کیا ہے ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، گزشتہ برسوں میں ہم (ٹرمپ اور جیفری) نے ایک ساتھ کچھ بہترین وقت گزارا، لیکن پھر رئیل اسٹیٹ کے ایک سودے کی وجہ سے ہمارے تعلقات خراب ہو گئے۔

    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

    گزشتہ ہفتے کی گواہی میں کلنٹن نے کہا کہ ان کا ایپسٹین سے تعارف سابق وزیرِ خزانہ لیری سمرز نے کرایا تھا سمرز نے ایپسٹین کو ایک ایسے عطیہ دہندہ کے طور پر پیش کیا تھا جو کلنٹن کی فلاحی تنظیم ‘ایڈز فاؤنڈیشن’ کے قیام کے دوران انہیں اور ان کے عملے کو دنیا بھر کے دورے کرانے کے لیے تیار تھا۔

    کلنٹن نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے ایشیا، افریقہ اور یورپ کے دوروں کے لیے ایپسٹین کے جیٹ طیارے کا استعمال کیا، لیکن 2003 کے بعد انہوں نے دوسرے عطیہ دہندگان کے ساتھ کام شروع کر دیا تھا،بل کلنٹن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیاانہوں نے 2008 میں ایپسٹین کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات سامنے آنے سے پہلے ہی اس سے تعلقات ختم کر لیے تھے۔

    ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے تحت محکمہ انصاف نے ایپسٹین کی تحقیقات سے متعلق لاکھوں ریکارڈز جاری کیے ہیں، جن میں کلنٹن کی ایسی خواتین کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہیں جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں تاہم کلنٹن کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے ہیں اور ایپسٹین کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلق پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ جیفری ایپسٹین کو ذاتی طور پر نہیں جانتی تھیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو بھی حلف کے تحت طلب کیا جانا چاہیے ٹرمپ سے براہِ راست ان ہزاروں حوالوں کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے جو ایپسٹین فائلز میں ان کے نام سے متعلق سامنے آئے ہیں۔

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

  • ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی؟ ڈاکٹرز کا  دعویٰ

    ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی؟ ڈاکٹرز کا دعویٰ

    کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر ان کا گلا دبایا گیا تھا یہ دعویٰ ان کی موت کے حوالے سے جاری بحث کو ایک بار پھر تازہ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت سرکاری طور پر ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر عالمی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلیم مستعفی ہو گئے ہیں رپورٹس کے مطابق ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں ان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

    حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین کیس سے متعلق نئی فائلز جاری کی ہیں جن میں کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفصیلات شامل ہیں ان دستاویزات کے بعد اس کیس سے جڑے مختلف افراد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔