Baaghi TV

Tag: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

    رمیز راجہ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ کے فینز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا ہے۔

    27 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 27 فروری کو لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ کے فینز کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

  • ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 7جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی؟

    پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹورنامنٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔

    پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ ہے۔

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7:

    محمد رضوان (ملتان سلطانز) (کپتان اور وکٹ کیپر)
    فخر زمان (لاہور قلندرز)
    شعیب ملک (پشاور زلمی)
    شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)
    رائیلی روسو (ملتان سلطانز)
    ٹم ڈیوڈ (ملتان سلطانز)
    خوشدل شاہ (ملتان سلطانز)
    راشد خان (لاہور قلندرز)
    شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)
    زمان خان (لاہور قلندرز)
    نسیم شاہ (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    شان مسعود (ملتان سلطانز) (12ویں کھلاڑی)

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر