Baaghi TV

Tag: ایڈمنسٹریٹر

  • کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن بڑے اعلان کردیئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے نئے فیصلوں کے مطابق کراچی میں چارج پارکنگ کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فری ہوگئی۔

    لاہور: نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جنب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ مفت ہوگئی۔ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر بھی چارج پارکنگ ختم کردی گئی۔

    ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک تک اب پارکنگ کیلئے کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نئی پارکنگ سائٹس بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم…

    ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت ہوگی 75سے زائد خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی بھی فوری مرمت کی جائے گی کراچی کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آمدن بڑھانے کیلئے کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے۔

    لینڈڈیپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔اورنگی ٹاؤن پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا پرائیویٹ سلاٹرہاؤس چلانے اور بھوسہ منڈی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک

  • کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

    کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رہنماء ایم کیو ایم عبد الوسیم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

    چترال : لوٹکوہ سڑک کشادگی اور مرمت ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری افسر کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی صورت میں ڈاکٹر سیف الرحمان کا انتخاب ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ایم کیو ایم کا نامزد کردہ افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے تین اضلاع کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل بھی دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شریف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے۔

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے…

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں سندھ کے لیبر منسٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں ایڈمنسٹریٹر صرف چند دنوں کیلئے آئے گا، پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ مرتضیٰ وہاب نے بہت کام کیا لیکن اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا، ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہوگا۔

    جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو ان پر اعتراض ہے، ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ جس کے پاس بھی ہوگا اس پر اعتراض کیا جاتا رہے گا، جب تک سندھ حکومت کہے گی کام کرنے کو تیار ہوں۔

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے…

  • معافی قبول، سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بڑا حکم

    معافی قبول، سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بڑا حکم

    معافی قبول، سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بڑا حکم
    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے مرتضیٰ وہاب کو کمرہ عدالت سے فوری باہر جانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس گلزار اھمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اس عہدے کا اہل نہیں ،عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر مرتضی ٰوہاب کی جگہ دوسرا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کے بجائے سیاست دان کے طور پر ایکٹ کر رہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد مرتضیٰ وہاب پر برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ یہاں سیاست کر رہے ہیں، آپ غیر جانبدار طریقہ اختیار نہیں کر سکتے تو عہدے پر نہیں رہ سکتے ، جسٹس قاضی محمد امین نے مرتضیٰ وہاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کے اثاثے ہوتے ہیں ، ریاستی اثاثے آپ کے پاس امانتیں ہیں،ریاست یہ سب زمین واپس لے گی، ہمارے نہیں تو کسی اور کے ذریعے، ریاست یہ سب زمین واپس لے گی، ہمارے نہیں تو کسی اور کے ذریعے، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر سیاست اتنی بری چیز ہے تو چھوڑ دیتے ہیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس نے سوچا کہ رفاعی پلاٹس پر تعمیرات ہو سکتی ہیں،تاقیامت بھی رفاعی پلاٹ رفاعی ہی رہیں گے،وقت آگیا کے ایم سی کی ساری سوسائٹیز ختم کر دی جائیں ،کے ایم سی والوں نے سوچا، مرضی سے سب بیچو ،رفاعی پلاٹس بیچ کر خوب مال بنایا گیا،جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے آفس میں بیٹھا افسر وائس رائے بن جاتا ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام پارکس بحال کرنا ہوں گے، سیوریج ٹریٹمنٹ، انڈسٹری اور قبرستان بن چکا کے ایم سی والوں نے سوچا، مرضی سے سب بیچو وقت آگیا کے ایم سی کی ساری سوسائٹیز ختم کر دی جائیں

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معافی مانگ لی ،کہا میں معافی مانگتا ہوں اور کچھ کہنا چاہتا تھا،جسٹس قاضی محمد امین نے مرتضیٰ وہاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مگر ہم آپ کو ہٹا چکے ،آپ ایک سیاست دان ہیں، آپ کو اس عہدے پر نہیں ہونا چاہیے،ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ غیر جانبداری کا متقاضی ہے اس عہدے پر غیر جانبدار شخص ہونا چاہیے، آپ سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی زمین الاٹ کرنے کا اختیار نہیں، جب وزیراعلیٰ کو اختیار نہیں تو سیکریٹری کیسے آلاٹ کر سکتا ہے،پورے کراچی میں سوسائٹیز کیسے الاٹ ہوئیں پتہ ہے؟ تین کروڑ کی آبادی ہے کم از کم 3 لاکھ پارکس ہونے چاہیئں ، دنیا میں کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے، کراچی کیا آپ کی ذاتی ملکیت ہے؟افسران نے پارکوں پر قبضے کرکے گھر بنا لیے، کس قانون کے تحت پارکوں پر قبضہ کیے گئے؟ سب قبضے ختم کرنا ہوں گے، سپریم کورٹ نے گٹر باغیچہ کی تمام اراضی پر قبضے ختم کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام تر قبضے ختم کیے جائیں اور پارک بحال کیا جائے،

    سپریم کورٹ نے مرتضی وہاب کی غیر مشروط معافی قبول کرلی،سپریم کورٹ نےایڈمسنٹریٹر کے عہدے کو سیاست سے دور رکھنے کا حکم دے دیا مرتضی وہاب کو سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی دبائو اور تعلق سے ہٹ کر اپنے فرائض انجام دیں ،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میری اپنی عدالت ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،کراچی میرا اپنا شہر ہے،جو بس میں ہوگا وہ کرونگا،کراچی کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے،اگر عدالت کچھ اور سوچتی ہے تو میں اس کا احترام کرونگا، عدالت کا جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے ،سپریم کورٹ سے معافی طلب کی تھی،مجھے مشروط معافی دے دی گئی عدالتی حکم پر عمل کرنے کا پابند ہوں،گٹر باغیچے والی درخواست پر کل عدالت میں دوبارہ رپورٹ جمع کراوں گا،عدالت کا اعتماد پر شکر گزار ہوں ایک بار پھر خدمت کا موقع ملا ہے ،مجھ پر تو یہی الزام لگتا ہے کہ میں غیر سیاسی ہوں ،مجھے ہدایت ملی ہے، کراچی کی خدمت کرتا رہوں گا،

    @MumtaazAwan

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

    نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

    https://login.baaghitv.com/kia-btana-chhatya-haian-aik-reporter-apki-hakomt-say-bara-hay-supreme-court/