Baaghi TV

Tag: ایڈوائزری

  • اسموگ  بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ،وزارت قومی صحت نے ایڈوائزری جاری کردی-

    وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہےاسلام آباد میں اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے، دائمی امراض کا شکار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، بچے، بزرگ، دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ میں خصوصی احتیاط کریں،شدید اسموگ سانس، دل، آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہے، شہری گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، شہری فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں شہری لکڑی، کوڑا جلانے، دھواں پھیلانے سے اجتناب کریں اور دوران اسموگ آنکھوں میں جلن ہونے پر صاف پانی سے دھوئیں، اسموگ کے دوران ماسک پہن کر گھر سے نکلیں جبکہ سانس کی تکلیف، درد سینہ پر معالج سے رجوع کریں،دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

  • برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں پاکستان کے کچھ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے

    برطانوی فارن آفس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے کچھ علاقوں کا کسی صورت سفر نہ کریں، ایڈوائزری میں پاک افغان سرحد سے دس میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبر ،کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئردیر،مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات ، ٹانک کی طرف سفر نہ کریں، ایڈوائزری میں کہا گہا کہ شہری اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں بھی سفر نہ کریں،برطانوی شہریوں کو ایڈوائزری میں مانسہرہ سے چلاس بذریعہ بٹ گرام ہائی وے پر سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

    برطانوی ایڈوائزری میں بشام، داسو، سازن کیلئے N15 پر بھی سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور N45 پر شمالی مردان، رنگ روڈ سے چترال شہر تک بھی نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے، آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور شمالی سندھ بشمول نواب شاہ میں ضروری سفر کے علاوہ دیگر مقامات پر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

    قبل ازیں پانچ جنوری کو کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی،کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے،ہدایت نامہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے باعث انتہائی احتیاط برتیں، دہشتگردی، بے امنی،فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے اسلئے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں

    درگاہ اجمیر شریف پر خاتون کے ٹھمکے لگانے کی ویڈیو وائرل 

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا