Baaghi TV

Tag: ایکس

  • ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کے بلیو ٹِک بیجز پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    یورپی یونین کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن سے گمراہ کیا ہے، ان بیجز کو 2022 ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد صارفین کی ویریفیکیشن سے پیڈ فیچر میں بدل دیا گیا تھا،دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی انتخابات کے دوران مہموں کے خلاف تحفظ کے لیے کمیشن نے ایکس سے مشتہرین کی واضح فہرست مانگی تھی جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی،جبکہ،کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

    یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت ہونے والی دو سالہ تحقیق کے ایک حصے کو مکمل کرتا ہے،تاہم، غیر قانونی کانٹنٹ اور گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

  • مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    نریندر مودی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا، مودی کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی نکلے۔

    گروک کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں، گروک نے 10 کروڑ 90 لاکھ فالوورز میں سے 4 کروڑ 40 لاکھ سے لے کر 6 کروڑ 50 لاکھ فالوونگ اکاؤنٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔

    درست اعداد و شمار ’ایکس‘ کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں، پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں، 2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوال اٹھائے2012 کے تجزیے میں بتایا گیا تھا کہ مودی کے 46 فیصد جعلی اور 41 فیصد غیر فعال فالوورز ہیں، انتخابی بیانیے میں بوٹس کا کردار نمایاں ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

    تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2017 کے ٹوئٹر آڈٹ میں مودی کے فالوورز میں صرف 37.4 فیصد حقیقی نکلے تھےجدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد ملے ہیں، 2019 کی انتخابی مہم میں ٹی این ویلکم مودی پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی،تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ مودی کی آن لائن مقبولیت محض مصنوعی اور جعلی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب پر تنقید

  • خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھارت میں پابندی عائد

    خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھارت میں پابندی عائد

    بین الاقوامی خبررساں ادارے ”روئٹرز“ کا آفیشل ”ایکس“ اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے-

    رپورٹس کےمابق خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھارت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے،جو کہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر ایک اور سنگین قدغن ہے بھارتی حکومت کی جانب سے اسے ”قانونی مطالبے“ کی بنیاد پر روکا گیا ہے، تاہم اس اقدام کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

    ”روئٹرز“ نے تاحال اس پابندی پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ادارہ ”تھامسن رائٹرز“ کے تحت کام کرنے والا ”رائٹرز“ 200 سے زائد مقامات پر اپنے 2,600 سے زیادہ صحافیوں کے ذریعے دنیا بھر میں خبروں کی ترسیل کرتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ قدم دراصل تنقید برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے، جس کے تحت پہلے بھی بی بی سی، الجزیرہ، دی وائر، دی کاروان، اور دیگر آزاد صحافتی اداروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے روئٹرز کا بھارت میں بلاک کیا جانا نہ صرف اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی جمہوریت پسندی کے دعووں کو بھی مشکوک بنا دیتا ہے۔

    آزادی صحافت کے عالمی نگراں ادارے ”رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز“ کی درجہ بندی میں بھارت پہلے ہی خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے، اور رائٹرز جیسے عالمی ادارے کو بلاک کرنا اس صورت حال کو مزید تشویشناک بنا رہا ہےصحافتی حلقے اس اقدام کو ایک آمریت زدہ ذہنیت کا عکاس قرار دے رہے ہیں، جہا ں حکومت سچ کو چھپانے کے لیے عالمی اداروں کو بھی خاموش کرانے سے دریغ نہیں کر رہی۔

  • پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

    پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین ہیں بھارت کو ایسا جواب دینا چاہیے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے، چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تناؤ تھاپاک بھارت جنگی صورتحال میں بیانیہ کی جنگ کے لیےایکس پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ ایکس پر پابندی پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی اور حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔

    تاہم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبہ، اور مختلف تنظیموں نے اس پابندی کو آزادیِ اظہار پر قدغن قرار دیا تھا اور اسے غیر منصفا نہ قرار دیا تھا اس کے خلاف متعدد پٹیشنز عدالتوں میں دائر کی گئیں، اور بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے نہ آسکے-

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

    بھارت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا لیکن سچائی سامنے آنے پر اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے، پہلگام واقعے پر بھارت کے حالیہ اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہے ہیں۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ مودی سرکار سن لو آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں، بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے بھارت کے پاس فیس سیونگ کا کوئی راستہ نہیں بچا،بھارت کو شواہد پیش کرنے چاہیں نہ کہ سنسرشپ کا راستہ اپنائے تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا رہی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا اس سے قبل بھی بھارت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹس کو بھارت میں محدود کیا تھا، جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

  • ایلون مسک کا  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  کو فروخت کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کر رہے ہیں، ایلون مسک نے 2022 میں ایکس کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب انہوں نے اسے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالرز میں فروخت کر دیا ہے، یعنی انہوں نے اپنی چیز خود کو ہی فروخت کر دی ہے۔

    دونوں کمپنیاں پرائیویٹ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی مالی ٹرانزیکشنز کو عوام کے سامنے جاری نہیں کیا جائے گا ایلون مسک جو اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بھی مالک ہیں، نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایکس اے آئی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کو ایکس کی وسیع رسائی سے ملانے سے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

    شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان

    انہوں نے بتایا کہ ایکس اے آئی اور ایکس کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، آج ہم ان کے ڈیٹا، ماڈلز اور دیگر پہلوؤں کو اکٹھا کر رہے ہیں یہ مشترکہ کمپنی اربوں افراد کو زیادہ اسمارٹ اور ایسا بامقصد تجربہ فراہم کرے گی جو ہمارے مشن کے مقاصد کے قریب ہوگا، اس فروخت کے بعد ایکس اے آئی کی قدر 80 ارب ڈالرز اور ایکس کی 33 ارب ڈالرز ہوگی۔

    ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کے مطابق اب یہ دنیا کی چند بڑی اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو بہت بڑے پیمانے پر ماڈلز اور ڈیٹا سینٹرز تیار کر رہی ہے۔

    امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

  • قومی اسمبلی اجلاس،پیپلز پارٹی اراکین  کی سست انٹرنیٹ پر حکومت پر سخت تنقید

    قومی اسمبلی اجلاس،پیپلز پارٹی اراکین کی سست انٹرنیٹ پر حکومت پر سخت تنقید

    قومی اسمبلی اجلاس میں ایکس سمیت سوشل میڈیا ایپس، انٹرنیٹ کی سست روی پر آج بحث کی گئی

    قومی فرانزک ایجنسی بل 2024 پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں جنہیں دور ہونا چاہیے۔ بل کے تحت ایک ایسی سزا تجویز کی گئی ہے جو قابل اعتراض ہے۔شق 25 میں ایجنسی کے ماہر کو غلطی پر جرمانہ محض ایک لاکھ روپے تجویز کیا گیا۔ شازیہ مری نے جرمانے میں اضافے کی تجویز دے دی۔شازیہ مری نے فرانزک ایجنسی بل 2024 میں ترامیم کی تجویز دے دی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آج اگر بل منظور کر دیا جائے تو ترامیم کو بعد میں منظور کر لیا جائے گا۔ شازیہ مری نے اپنی تجویز کردہ ترامیم واپس لے لیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کی قومی اسمبلی میں گونج دکھائی دی، زہرہ ودود فاطمی نے کہا کہ کیاایکس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی امید ہے؟ سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر مملکت کی موجودگی میں پارلیمانی سیکریٹری جواب نہیں دے سکتا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی اے کابینہ ڈویژن کا ذیلی ادارہ ہے۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو جواب دینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ ڈویژن کا چارج وزیراعظم کے پاس ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ریگولیٹری باڈیز کی اکثریت کابینہ ڈویژن کے زیر انتظام ہیں۔

    وزارت بدحالی کا شکار ہے،انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیاگیا ،عبدالقادر پٹیل
    سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پیپلز پارٹی اراکین نےسست انٹرنیٹ اور فائروال پر حکومت پر سخت تنقید کی، شازیہ مری نے کہا کہ یہ کونسی فائروال ہے ہم کس سے جواب لیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا۔ وزارت بدحالی کا شکار ہے،انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیاگیا ہے۔ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

    اظہار رائے کی آزادی نہ ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی بند ہوتے،شزا فاطمہ
    وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ برائے سوالات میں سوشل میڈیا ایپ کی بندش سے متعلق جواب دیا اور کہا کہ پاکستان میں جتنی آزادی رائے ہے کسی اور ملک میں نہیں ہے.اگر اظہار رائے کی آزادی نہ ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی بند ہوتے.پاکستان میں 2 فیصد سے بھی کم لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں.ہمارے متعلق نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے.پی ٹی اے ایک خودمختار ادارہ ہے. پی ٹی اے ریگولیٹر کے طور پر کانٹینٹ کاذمہ دار ہے.ایکس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو سفارشات ارسال کی تھیں.قومی سلامتی کیلئے ڈیجیٹل حملوں سے بچنا ہوگا.دشمن ہروقت سوشل میڈیا کےذریعے سائبر حملوں کیلئے تیارب یٹھاہوتاہے.قومی سلامتی سے آگے کچھ نہیں ہونا چاہیے.ملک کی معیشت سنبھل چکی ہے.حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہے.مسلم لیگ ن نے چھ سالوں میں 10لاکھ سےزائد لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے،

    ڈیجیٹل نیشن پاکستان پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ سیخ پا ہو گئیں، بولیں، اگر یہ بل نہیں پاس کرانا چاہتے تو واپس پتھر کے زمانے میں چلے جاتے ہیں اپنی گاڑیاں اور ٹی وی بند کریں،

    معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

  • ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو کریں گےایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی، 2 مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی۔

    بعدازاں 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی، صحافی شاکر اعوان نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا ایپس آزادی اظہار رائے اور معلومات کے لیے بہت اہم ہیں، سوشل میڈیا ایپس پر پابندی آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹوئٹر ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ختم کی جائے۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان بھر میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہیں ہوسکی ہے پاکستان بھر میں 17 فروری سے ایکس کی سروس معطل ہے اور گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

  • وزیراعظم کی وی پی این استعمال کر کے ایکس پر ٹرمپ کو مبارکباد،کمیونٹی نوٹ لگ گیا

    وزیراعظم کی وی پی این استعمال کر کے ایکس پر ٹرمپ کو مبارکباد،کمیونٹی نوٹ لگ گیا

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کے انتخابی نتائج پر مبارکباد دی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ انتخاب میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”ہم امریکا کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے بعد ایکس پر کمیونٹی نوٹ لگ گیا،ایکس کی جانب سے کمیونٹی نوٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پابندی لگا ئی ہوئی ہےاور انہوں نے خود وی پی این کا استعمال کر کے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، جو پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم کے مبارکباد کے پیغام پر کمیونٹی نوٹ لگنے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے پاکستان میں ایکس بند ہے اور وزیراعظم سمیت سبھی افراد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں اگر ایکس اتنا ہی ضروری ہے تو حکومت نے پابندی کیوں لگائی، حکومت کو ایکس کو فوری کھولنا چاہئے،

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے بعد وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کا استعمال تیزی سے بڑھ گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد صارفین ایکس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مختلف ذرائع تلاش کرنے لگے ہیں، جن میں وی پی این ایک مقبول ترین طریقہ ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے ایکس پر عائد کی گئی پابندی کے باوجود، صارفین نے مختلف وی پی این سروسز استعمال کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ وہ اپنی پسندیدہ سروسز کو بلا روک ٹوک استعمال کر سکیں۔ وی پی این کے ذریعے صارفین اپنی انٹرنیٹ کنکشن کو انکرپٹ کر کے غیر محدود رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔وی پی این کے استعمال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیکیورٹی اور پرائیویسی کے مسائل کو جنم دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وی پی این ایک مفید ٹول ہے، لیکن اس کا غلط استعمال صارفین کی ذاتی معلومات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔پاکستان میں ایکس پر پابندی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے ‘نظریاتی تحفظ’ اور ‘قومی سلامتی’ کے حوالے سے کیا گیا تھا، لیکن اس پابندی نے عوامی ردعمل کو بھی جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں آزادی اظہار رائے کے خلاف ہیں، اور انہیں کسی بھی صورت میں درست نہیں سمجھا جا سکتا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وی پی این کا استعمال قانونی لحاظ سے مبہم ہے، کیونکہ کچھ ممالک میں یہ قانونی ہے، جبکہ پاکستان میں حکومت اس کا استعمال محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم، جب تک صارفین کو ایکس تک رسائی حاصل کرنے کی کوئی اور قانونی طریقہ مہیا نہیں کیا جاتا، وی پی این کا استعمال بڑھتا رہے گا۔

    پاکستان میں ایکس پر پابندی کے بعد وی پی این کا استعمال اس بات کا غماز ہے کہ حکومت کے اقدامات کے باوجود ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی آزادی ایک ایسا حق ہے جسے عام شہری جلدی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ تاہم، اس کے ساتھ ساتھ وی پی این جیسے ٹولز کے استعمال میں سیکیورٹی اور پرائیویسی کے خطرات بھی ہیں، جو حکومت کے لئے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

    روسی صدر کی ٹرمپ کو کال،تعلقات بحال کرنے کو تیار ہیں،پیوٹن

    بھارت میں روپوش حسینہ واجد کی ٹرمپ کو مبارک

    ٹرمپ کی ٹیم کی اگلے ہفتے جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

  • ایکس،ٹویٹر کی بندش،خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت پیش

    ایکس،ٹویٹر کی بندش،خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت پیش

    سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش سے متعلق درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس،ٹویٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتی وزرا خود ایکس استعمال کر رہے ہیں لیکن عام لوگوں کے لیے ایکس کی سہولت دستیاب نہیں ہے،وفاقی حکومت کے وکیل نے ایکس سے ہونے والی خط وکتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے دستاویز فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 17فروری 2024 کو ایکس کو بلاک کیا ،آپ ہمیں اپریل کا لیٹر دکھا رہے ہیں، وہ خط کہاں ہے جس میں وجوہات کی بنیاد پر شکایت کی گئی ہو آپ نے اپنے دستاویز میں نہیں لگایا،مواد ہٹانے کی درخواست کس بنیاد پر مسترد کی گئی، یہ کارروائی یقیناً بندش کے نوٹیفکیشن سے پہلے کی ہوگی، مواد ہٹانے کی درخواست کس بنیاد پر مسترد کی گئی ہم وجوہات جاننا چاہتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکس سے خط و کتابت خفیہ دستاویز ہے مگر ہم عدالت کو فراہم کردیں گے اور عدالت چاہے تو فریقین کو فراہم کر سکتی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت تک ایکس سے خط وکتابت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف شکایت کی بنیاد اور ایکس کا جواب چاہیے،

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

    ٹویٹر کی بندش،سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کیلئے اشتہار،قائمہ کمیٹی برہم

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

    فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

    واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروس 17 فروری رات 10 سے بند کی گئی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ روز بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھر ڈاون ہوگئی تھی،پی ٹی اے نےایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر موقف دینے سے گریز کیا ہے،

    سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر چلانے کے لئے وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں،کچھ وی پی این کا سرور اسرائیل میں ہے،پی ٹی اے کی وجہ سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیل جارہاہے،ٹویٹر کی پاکستان میں بندش کے حوالہ سے پی ٹی اے مکمل خاموش ہے،اور کسی قسم کا کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئی ہیں، آٹھ فروری کو عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی، اس سے قبل پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پربھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی تھیں.

    ٹویٹر کی بندش، پشاور ہائیکورٹ نے کئے نوٹس جاری،جواب طلب

    ٹویٹر کی بندش، شہری کی درخواست پر نوٹس جاری

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے