Baaghi TV

Tag: ایکسائز

  • نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں  پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    پشاور کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایکسائز موبائل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار شہید ہو گئے،سب انسپکٹر باچاخان کا اہم بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : شہید ہونے والوں میں سپاہی افتخار، مجاہد، پرائیویٹ ڈرائیور شبیر اور سب انسپکٹر فاروق باچا شامل ہیں واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہےزخمی حالت میں قلمبند کیے گئے سب انسپکٹر فاروق باچا کے بیان نے واقعے کی سنگینی اور پس منظر کو واضح کیا ہے۔

    باچا خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی ہے، یہ بھی اطلاعات تھیں کہ منشیات سے حاصل کی گئی رقم دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو گی اس گاڑی کو روکنے کے لیے ہم جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کے مقام پر موجود تھے کہ گاڑی نے ہمیں کراس کیاہم نے تعاقب کیا تو گاڑی میں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے دو اہلکار اور ہمارا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،اگر ملزمان سامنے آئے تو وہ انہیں شناخت کر سکتے ہیں۔

    انکشافات کی روشنی میں ایف آئی آر کے لیے سی ٹی ڈی مردان کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، سرکاری اہلکاروں پر حملہ، اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کی ملک سعد پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں پولیس، ایکسائز، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی جنازے کے بعد شہدا کو سلامی دی گئی اور ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اس واقعے نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے خطرات اور منشیات کی آڑ میں جاری دہشتگردی کی سنگینی کو اجاگر کر دیا ہے۔

  • پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

    راولپنڈی: محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 2 ماہ بعد از خود بحال ہوجائے گا ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں کےشورومزمالکان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن،ٹرانسفر کا نیا ایس او پی بھی تیار کر لیا گیا ہے-

    ٹھٹھہ : کراچی نیشنل ہائی وے پر سیم نالے کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم متعدد…

    نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر کے لئے مالک گاڑی،مکمل فائل،دستاویزات،گاڑی بھی پیش کرنا ہوگی تمام ہارڈ شپ کیسوں میں،مجاز افسران کی تسلی سے رجسٹریشن،ٹرانسفر بغیر بائیو میٹرک ہوگی۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا لیکن کابینہ میں یہ معاملہ رکا ہوا تھا تاہم اب کابینہ کی جانب سے بھی اس فیصلہ کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے بائیو میٹرک نظام صرف ہارڈ شپ کیسز پر لاگو کیا جائیگا۔کابینہ کی جانب سے بھی اس فیصلہ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے فائل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول کو ارسال کر د ی گئی تھی-

    سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ بے بنیاد خبر ہے. ترجمان سی اے اے

  • لاہور :30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد،مجرم گرفتار

    لاہور :30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد،مجرم گرفتار

    لاھور : نیو ائیر نائٹ کا سارا نشہ ایکسائز لاھور نے خاک میں ملا دیا ایکسائز ٹیم کا تھانہ چوہنگ کے علاقے میں بڑی کاروائی کیمیل سے تیار شدہ 30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد کر لی ملزم آصف موقع سےگرفتار ہو چکا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی خصوصی ھدایت پر ای ٹی او ایکسائز فیصل شہزاد سندھو۔ اور الطاف چیمہ کی ھدایت پر سید قمر الحسن زیدی انسپکٹر کی سربراہی میں ھمراہ- جاوید اختر-وقاص اسلم- ریحان اعظم بخاری انسپکٹرز وکانسٹیبل سعداللہ محمد شکیل نےچوہنگ کے علاقے میں398/ swnبڑےھیوی ٹرالے کومشکوق سمجھ کر روکا تو اس سے جعلی کیمیکل مواد سے تیار شدہ30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد کرلی

    استغاثہ کے لیے ملزم آصف اور ٹرالر کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ڈی جی ایکسائز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر ناکے لگانے اور جعلی کیمیکل مواد سے تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے

    بڑی مقدار میں شراب برآمد کرنے پر پوری ایکسائز ٹیم کو سیکرٹری ایکسائز ڈی جی ایکسائز نے شاباش دی ھیں