Baaghi TV

Tag: ایکسیڈنٹ

  • کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    قصور
    کل گاڑی تلے کچلی جانے والی کم سن لڑکی ہسپتال میں وفات پا گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کھاڑا موڑ پر واقع بھٹہ خشت حاجی نواز پر کام کرنے والے محنت کش نزیر کی 14 سالہ بیٹی ثناء کل دوپہر کو سڑک کنارے کچے راستے پر کھڑی تھی کہ گاڑی نے اسے کچل دیا
    ریکسیو 1122 نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا تاہم چوٹیں زیادہ آنے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہو سکی اور چند گھنٹوں بعد فوت ہو گئی
    کار کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا تھا جس کا بھٹی ہسپتال تک پیچھا کیا گیا تاہم کار سوار رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا

    ثناء کے والد نے ڈی پی او قصور و انچارج ٹریفک پولیس قصور سے استدعا کی ہے کہ بھٹہ خشت سے چند میٹر دوری پر لگے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کار کی پہچان کرکے ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے اور انصاف مہیا کیا جائے

  • تیز رفتار کار نے کم سن لڑکی کو کچل دیا

    تیز رفتار کار نے کم سن لڑکی کو کچل دیا

    قصور
    بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدور کی بیٹی کو گاڑی نے کچل دیا،ہسپتال منتقل ،حالت تشویشناک

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کھاڑا موڑ پر واقع بھٹہ خشت حاجی نواز پر کام کرنے والے محنت کش نزیر کی 14 سالہ بیٹی ثناء سڑک کنارے کچے راستے پر کھڑی تھی کہ نامعلوم کلٹس کار سلور کلر نے گاڑی اس پر چڑھا دی جس کے باعث ثناء کو سخت چوٹیں آئی ہیں
    عینی شاہدین کے مطابق لڑکی دوپہر 12 بجے کے قریب سڑک سے نیچے کھڑی تھی کہ تیز رفتار ترین کلٹس کار نے اسے کچل دیا اور فوری موقع سے فرار ہو گئی
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گردو غبار کے باعث گاڑی کا نمبر نا پڑھا جا سکا
    ہسپتال میں زخمی ثناء کی حالت تشویشناک ہے
    ثناء کے والد نے ڈی پی او قصور و انچارج ٹریفک پولیس قصور سے استدعا کی ہے کہ بھٹہ خشت سے چند میٹر دوری پر لگے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کلٹس کار کے ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے

  • بابو صابو کے قریب ویگن اور ٹرالر کا خوفناک تصادم

    بابو صابو کے قریب ویگن اور ٹرالر کا خوفناک تصادم

    موٹروے پر بابو صابو کے قریب دھند کی وجہ سےویگن اور ٹرالر کے تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر بابو صابو کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں زخمی ہونیوالوں میں شامل چار افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    طالبہ کے ساتھ سکول کے چوکیدار نے کی زیادتی، والد کی انصاف کیلئے دہائی

    ایک برس میں خواتین کو ہراساں کرنیکے کتنے کیسز ؟

    ٹرین میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے فوری ٹیمیں روانہ کی گئیں، شدید زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ دونوں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو کٹننگ ٹول کی مدد سے نکالا گیا-

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم…

    بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

    حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، مرد کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی، جب کہ خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی

    کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر…

    کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا کہنا ہے کہ سموگ کے خلاف اقدامات جاری ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات قائم ہیں بس اڈوں پر آگاہی لیکچر بھی دیئے جا رہے ہیں سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلا رہی ہیں-

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے-

  • مزدا لوڈر کیساتھ ٹکڑانے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    مزدا لوڈر کیساتھ ٹکڑانے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    قصور
    کھارا موڑ کے قریب ٹریفک حادتہ،دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق شام سے چند منٹ پہلے کھارا موڑ کے قریب ایک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے جو کہ کھارا گاؤں کا رہائشی ہے
    عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار توازن برقرار نا رکھ سکا اور مزدا لوڈر نمبری ایل ایکس ایکس 2551 جو کہ قصور سے رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا سے ٹکرا گئے
    مزدا ڈرائیور نے ریسکیو 1122 کو کال کی اور اسی جگہ کھڑا رہا اور بوقت مغرب رائیونڈ کی جانب جانے لگا تو موضع اٹھیل پور کے قریب پولیس چوکی کھارا کے انچارج وکیل احمد نے اسے گرفتار کرکے چوکی منتقل کر دیا
    زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جار رہی ہے

  • اوکاڑہ: موٹر سائیکلوں کا تصادم، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) جندراکہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان شہباز ولد رحمت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

  • موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ

    موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ

    قصور
    کوٹ رادہاکشن موٹر سائیکل تانگے سے ٹکرا گئی
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے نواحی گاؤں گرو کی جھگیاں کا رہائشی صغیر احمد اپنی موٹر سائیکل پر سوار پنچاں والا کوٹ جا رہا تھا کہ سڑک پر تانگے سے ٹکرا گیا اور سر میں چوٹ آنے سے شدید زخمی ہو گیا حیسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مقامی لوگوں کے کال کرکے بلانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادہاکشن پہنچایا جہاں اسے خطرناک حالت کی وجہ سے لاہور شفٹ کر دیا گیا ہے