Baaghi TV

Tag: ایکس اکاؤنٹ

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ، اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا کی صحت آج ٹھیک نہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے بانی سے جیل میں ملاقات کا آرڈر دیا تھا، لیکن ملاقات نہ کرانے کے بارے میں جیل حکام سے عدالت نے استفسار کیا تھا۔

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو رپورٹ جمع کرا دی، جس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ وہ دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دی جائے،دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی بھی اس کیس میں فریق ہے اور جواب دینے کے لیے پہلے جیل میں بانی سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی جواب جمع کرائے گی، جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ پہلے ملاقات ہو جائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

  • عمران خان کا ایکس  اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

    عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد:ہائیکورٹ نے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی عدالت نے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات نہیں کر سکے عدالت نے کہا کہ اگر ملاقات ہو جائے تو 24 فروری کو حتمی دلائل سنے جائیں گے۔

    عدالت نے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد آفس سے تحریری جواب طلب کیا سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملاقاتوں کے کیسز ایک لارجر بنچ دیکھ رہا ہے اور جب تک ملاقات نہیں ہوگی، کیس آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

    سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ کیس فائل ہونے کے بعد انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ 2 ماہ پہلے 4 نومبر کو ملاقات کا آرڈر جاری ہوا تھا، لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل میں ملاقات کے لیے مناسب آرڈر جاری کیا جائے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا اور اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے جائیں گے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی،اس دوران پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا، تاہم عدالت نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے‘۔

  • پاکستان کی حکومت پر تنقید،جمائما  کے ایکس اکاؤنٹ فالوورز میں کمی

    پاکستان کی حکومت پر تنقید،جمائما کے ایکس اکاؤنٹ فالوورز میں کمی

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت پر تنقید کی وجہ سےگزشتہ 2 برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں۔

    ایکس پر کی گئی پوسٹ میں جمائما خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں،انہوں نے اس بارے میں "گروک” سے پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ ان کے مواد کی وجہ سے ہے، تو جواب میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف پاکستانی یا اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتا ہے تو ایلون مسک کے دور میں ایکس کی جانب سے حکومتی دباؤ کے تحت الگورتھمک پابندیوں، ’’تھروٹلنگ ‘‘اور ’’ڈی بوسٹنگ‘‘ کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اکاؤنٹ کی رسائی کم کر دی جاتی ہے۔

    غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

    جمائمہ کے مطابق پلیٹ فارم کا رویہ غیر جانبدار نہیں رہا، پاکستان میں ریاستی یا حکومتی بیانیے کے مطابق مواد کو فروغ ملتا ہے اور اختلافی آوازیں پس منظر میں دھکیل دی جاتی ہیں، صارفین اب اس عمل کو ’’خاموشی کی مخصوص پالیسی ‘‘یا ’’Selective Silence‘‘کہتے ہیں، جہاں سچ مٹا نہیں دیا جاتا بلکہ اس کی رسائی چھین لی جاتی ہے، ایلون مسک کو کی جانے والی شکایات کا اکثر کوئی جواب نہیں ملتا، البتہ وہ کبھی کبھار نظام بہتر بنانے کے بیانات ضرور دیتے ہیں۔

    انڈین ائیر فورس کے پائلٹس کے استعفوں میں ریکارڈ اضافہ

  • علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبرانی زبان کا اکاؤنٹ کھولا گیا جسے ایک دن بعد معطل کر دیا گیا۔مذکورہ اکاؤنٹ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کھولا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اس اکاؤنٹ پر خامنہ ای نے ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت نے غلطی کی، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کے پاس کس قسم کی طاقت، صلاحیت، اور کیا ارادہ ہے۔

    انہوں نے عبرانی زبان میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دو روز قبل کیے گئے حملے کو نظر انداز یا بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، صہیونی ریاست ایران کے بارے میں غلط اندازے لگا رہی ہے، وہ ایران کو نہیں جانتے، کیونکہ وہ تہران کی قابلیت، صلاحیت اور اس کے لوگوں کے عزم کو ٹھیک طرح سمجھے ہی نہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اس بارے میں اچھی طرح سمجھا دیا جائے۔

    خامنہ ای نے اس اکاؤنٹ کو اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کھولا تھا، جس میں اسرائیل نے تہران اور آس پاس کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

    معطل ہونے کے بعد اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا کہ یہ ایکس کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، تاہم، خامنہ ای کا مرکزی اکاؤنٹ اب بھی فعال ہے، جہاں وہ انگریزی اور عربی میں بھی پوسٹس کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں امنہ ای کے دوسرے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، کو ممکنہ طور پر جانشین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم عسکری تنظیم پاسداران انقلاب کور کو سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے عمل میں مشاورتی کردار حاصل ہےیہ بھی ممکن ہے کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے معاملے پر پاسداران انقلاب کی رائے کو اہمیت دی جائے ایران میں پاسداران انقلاب ایک مضبوط ادارے کی حیثیت رکھتا ہے-

    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی مطلوبہ مقدار کو افزودہ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ایران کو چند ہفتوں میں بم بنانے کی صلا حیت حاصل ہو سکتی ہے اس پیشرفت کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں –

  • مریم نواز کو ایکس اکاؤنٹ پرڈی پی تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا

    مریم نواز کو ایکس اکاؤنٹ پرڈی پی تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا-

    باغی ٹی وی: مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حال ہی میں اپنے اکاونٹ کی ڈی پی تبدیل کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آتے ہی مریم نواز نے طویل عرصے بعد تصویر تبدیل کی مریم نواز کی نئی ڈی پی ان کے والد اور قائد ن لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سے جُڑی ہے انہوں نے نواز شریف کی ایک پرانی تصویر بطور ڈی پی لگائی جس میں انکا استقبال کیا جارہا ہےچیف آرگنائزر ن لیگ کی جانب سے تصویر تبدیل کرنے کے بعد انکے اکاونٹ کا بلیو ٹک ہٹ گیا۔

    مریم نواز کے اس وقت ایکس پر 8 ملین فالوورز ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔