Baaghi TV

Tag: ایکشن ہیرو

  • اکشے کمار اور آیوشمان کھرانہ آمنے سامنے

    اکشے کمار اور آیوشمان کھرانہ آمنے سامنے

    آیوشمان کھرانہ نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں وہ فلم ایک ایکشن ہیرو کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. انیرودھ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں آیوشمان ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا. چند روز قبل آیوشمان نے فلم کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی اور کیپشن میں لکھا، "پھٹا پوسٹر اور نکلا ایکشن ہیرو. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں اکشے کمار بھی نظر آئیں گے .اکشے کمار ہندی سنیما کے اصل ایکشن ہیرو مانے جاتے ہیں .آیوشمان اور اکشے کمار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ بڑی سکرین شئیر کررہے ہیں ان دونوں کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ آیوشمان کو حال

    ہی میں انوبھوتی کشیپ کے ڈاکٹر جی میں راکل پریت سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم 14 اکتوبر 2022 کو ریلیز کی گئی تھی اور ناقدین نے اس فلم کو بہت سراہا تھا.آیوشمان اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ فلم ڈریم گرل 2 میں بھی ننظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری راج شاندلیا نے کریں گے اور پرڈیوس ایکتا کپور کریں گی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔دوسری طرف اکشے کے پاس اوہ مائی گاڈ ہے.

  • اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    پدم شری حاصل کرنے والے اداکار اجے دیوگن جن کا کیریر تین دہائیوں پر مشتمل ہے مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. اداکار اجے دیوگن نے ڈائریکشن میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا انہیں اس شعبے میں بھی کامیابی ملی . 2008 میں انہوں نے یو می اور ہم کے ساتھ بطور فلم ڈائریکٹر ڈیبیو کیا اور ساتھ ساتھ اداکاری کو بھی جاری رکھا. اجے دیوگن نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ہی فلمساز نیرج پانڈے کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی یہ فلم 16 جون 2023 کو سینما گھروں میں ‘

    ریلیز ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ فلم چانکیا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو چانکیا موری شہنشاہ چندرگپت کا شاہی مشیر تھا۔یاد رہے کہ 2022 کو اجے دیوگن اپنے کیرئیر کا بہترین سال مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سال انہیں قومی ایوارڈ بھی ملا اور اسی برس میں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی قدم رکھا. اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا اور بعد میں کامیڈی اور ہلکے پھلکے کردار کرکے اپنے ایکشن ہیرو کے امیج کو یکسر تبدیل بھی کیا. اجے نہایت ہی کم گو ہیں لیکن ان کا کام بہت زور دار آواز میں بولتا ہے.

  • سنیل شیٹی بھی بالی وڈ فلموں سے مایوس

    سنیل شیٹی بھی بالی وڈ فلموں سے مایوس

    نوے کی دہائی کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی بھی مایوس ہیں موجودہ دور میں بننے والی بالی وڈ فلموں سے ،انہوں نے نہایت ہی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو کام ہو رہا ہے اسکو شائقین رد کررہے ہیں اور اسکا اندازہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے. ماضی میں بہت اچھا کام ہو رہارتھا لوگ بڑی تعداد میں فلمیں دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کرتے تھے ۔ اب شائقین خوش نہیں ان فلموں سے جو بن رہی ہیں اور ریلیز ہو رہی ہیں عالم یہ ہےکہ شائقین تو تھیٹر کا رخ کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں انکی دلچپسی کیا ہے۔ سنیل شیٹی نے تشویش کیا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں

    لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر اسکے مطابق فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ سنیل شیٹی بالی وڈ فلموں کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن حالیہ باکس آفس بزنس سے کافی مایوس ہیں ہر فلم فلاپ ہو رہی ہے بڑے اور چھوٹے ہر قسم کے بجٹ والی فلموں کے پرڈیوسرزپریشان ہیں۔ یاد رہے کہ سنیل شیٹی نے بالی وڈ کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کے رجحان پر احتجاج کیا تھا اور مسلسل کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خواہش رکھتے ہیں کہ ایک بار پھر ماضی کی طرح بالی وڈ کی فلمیں شائقین کا دل جیتیں۔ سنیل شیٹی کہتے ہیں‌ کہ ہمارے دور کے ہر ہیرو کی فلم اچھا بزنس کرتی تھی ٹھیک ہے کچھ فلاپ بھی ہوتی تھیں لیکن مجموعی طور پر فلمیں اچھا بزنس کرتی تھیں.