Baaghi TV

Tag: ای سی سی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےپاکستان ٹیلی ویژن کے لیے دو ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں کراچی اسٹیل ملز کی 32 سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے دو ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، جو نئے انگریزی نیوز چینل کے قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ ہوگی،وزیر اعظم پہلے ہی پی ٹی وی کے لیے سالانہ11 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے چکے ہیں جو سہ ماہی اقساط میں ادا کی جائے گی، ای سی سی نے پہلی قسط کی منظوری بھی دی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

    بلاول کے حقیقت پر مبنی بیان پر بھارتی اداکار و بی جے پی رہنما متھن چکرورتی سیخ پا

    جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

  • ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےپر برہمی کا اظہار کرتےہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،اجلاس کے دورا ن اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی، اسٹیل اور آئرن کے اسکر یپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی، وزارت خزانہ نے ریونیو ڈویژن کے لیے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ ایف سی نارتھ کے لیے 49 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے ایک اب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی، کے الیکٹرک کے 16 فروری 2024 کے معاہدے میں ردو بدل کی منظوری، جبکہ آئی بی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

  • ای سی سی اجلاس:ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری

    ای سی سی اجلاس:ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری

    اسلام آباد: اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں جس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دی۔

    ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائےگی اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ برآمدی آمدنی ملوں کے ذریعے کسانوں کی واجب الادا ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی، ای سی سی نے آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹی کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی اجلاس میں ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    ای سی سی نے وزارت صحت کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپےکی منظوری دی، کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے 4 ارب 92 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی ای سی سی نے پاسکو کے بقایا جات کے لیے 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپےکی منظوری دی۔

    ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے بقایاجات کے لیے 370 ملین روپےگرانٹ کی منظوری دی گئی ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کے لیے 14 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 97 ملین روپے کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے گرین ٹورازم پاکستان پراجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی، وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24 ارب کی منظوری دی۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے  ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس  کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج (پیر ) کوفنانس ڈویژن میں ہوا۔

    اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ،نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکریٹریز، اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    کابینہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں/ ڈویژنوں کے لیے درج ذیل ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی:

    ای سی سی نے وزارت داخلہ کی فوجیوں کے اخراجات/گزارہ الاؤنس کی ادائیگی کے لیے 2.363 ملین روپے کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی ، انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کی جانب سے200 ملین روپے کے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی گئی، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 19.373 ملین روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی ای سی سی نے اپنے اجلاس کے دوران منظوری دی۔

    کمیٹی نے سٹریٹجک پلانز ڈویژن / سپارکو کی "پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم” کے عنوان سے منصوبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 4,050.686 ملین روپے کی فراہمی کی درخواست کی بھی منظوری دی۔

    مزید برآں، اقتصادی رابطہ کمیٹی نےوزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس سے چلنے والے پلانٹس کو 31 مارچ 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک 6 ماہ کی مدت کے لیے کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی منظور کرلی تاکہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کےساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنےکیلئے پرعزم ہے،امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے احتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے بھی پیر کو ملاقات کی،وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل /یو فون کے صدر اور سی ای او حاتم بما طرف بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا-

  • وزیراعظم  نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    وزیراعظم نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن مقرر کردیا ہے، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ہے جب کہ ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے،ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا سمیت اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کمیٹی کی تشکیل نوپر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا اور ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

  • ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے سال 2023 کے لیے پاسکو کے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق ایک سمری اور عوامی گندم کے ذخیرے کی تفصیلات پیش کیں۔

    امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ

    ذخیرے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جانب سے پاسکو کے اسٹاک سے گندم کی اضافی مانگ، کیری فارورڈ سٹاک کی کم از کم سطح اورمقامی گندم کی منڈی میں قیمتوں کےمروجہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئےای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی منظوری دی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی خریداری کا ہدف 1.80 ایم ایم ٹی خریداری کی قیمت 3,900 روپے فی 40کلوگرام قیمت مقرر کردی ہے۔

    حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبرز دینے پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

    ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کے مناسب استعمال، گندم کے ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے-

  • بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری، گندم کی قیمت 3900 روپے فی من منظور

    بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری، گندم کی قیمت 3900 روپے فی من منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضافی سرچارج ایک روپے 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک عائد ہوگا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے شدید دباؤ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان پر مزید 4 شرائط کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنا ہوگییہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ بجلی پر سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں گندم کی قیمت 3900 روپے فی من اور رمضان ریلیف پیکج کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی رمضان پیکج کےتحت سبسڈی بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کےلیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دی گئی، یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کو مارچ سے اپریل ایک روپیہ 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اگلے مالی سال بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ سرچارج عائد کیا جائے گا۔

    ای سی سی اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1 ارب 33 کروڑ کی منظور دی گئی۔

  • ای سی سی نے روس سے گندم کی امپورٹ کی منظوری د یدی

    ای سی سی نے روس سے گندم کی امپورٹ کی منظوری د یدی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی امپورٹ کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،ای سی سی اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرتجارت سید نوید قمر، ‏سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی فنانس طارق باجوہ، طارق پاشا ‏اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس سے 372 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدی جائے گی گندم کی کھیپ یکم نومبر سے 15 جنوری تک پاکستان پہنچے گی۔

    ای سی سی نے پیٹرولیم کمپنیوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر6 روپے فی لٹر ‏مارجن کی وزارت توانائی کی سمری بھی منظورکرلی اس کے علاوہ وزارت توانائی کی پاورپرچیزایگریمنٹ ترمیم کی سمری بھی منظورکرلی گئی ہے۔

    ای سی سی نے وزارت توانائی کوبجلی کے ٹیرف پرکوئی اثرنہ ڈالنے کی ہدایت اور وزارت توانائی کی پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کی سمری بھی ‏منظورکرلی۔

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

    یاد رہے کہ روس نے پاکستان کے لیے گندم درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی چند روز قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی تھی جس میں وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کی تھی-

    وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی، ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے، حکومت سے حکومت فریم ورک کے تحت گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

    روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

  • ای سی سی اجلاس،سیلاب متاثرین کیلئے3ارب روپےکے فنڈز کی منظوری

    ای سی سی اجلاس،سیلاب متاثرین کیلئے3ارب روپےکے فنڈز کی منظوری

    اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ( ای سی سی) نےسیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔یوریا ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے حکومتی سطح پر درآمد کی جائے گی۔

    اس کےعلاوہ ای سی سی نے مختلف اداروں کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ 50 فیصد مقامی اور50 فیصد درآمدی گندم کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو 75 فیصد مقامی اور 25 فیصد امپورٹڈ گندم دی جائے گی۔گندم پاسکو کے زریعے فراہم کی جائے گی۔

    ای سی سی اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔یہ رقم این ڈی ایم اے کے ذریعے ریسکیو،ریلیف اور بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

    سیلاب متاثرین کو خوراک کی فراہمی کیلئے 54 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

    ای سی سی اجلاس میں افغانستان میں 3 اسپتالوں کی دیکھ بھال کیلئے 1 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔یہ فنڈزطبی سامان کی فراہمی،تنخواہوں اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے بھی ای سی سی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا ، اس سلسلے میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کو فراہم کرنے ، 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات اورگندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی

    اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات کی منظوری دی گئی۔ تئ یسیلاب زدگان کیلئے امدادی کیش کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے انتظامات اور اخراجات کی منظوری دی گئی،ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں 70 لاکھ کی منظوری،گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے پر غور کیا گیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے بڑے اپ سیٹ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا مٹینگ میں اراکین بذریعہ ویڈیو لنک بھی شرکت کریں گے۔


    واضح رہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں چار اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

    دوسری جانب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دیے دیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں، مہنگائی سے تھا ۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے،اب بھی تسلیم کرتے ہیں، آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے ۔ ہم ایسا نہیں کریں گے، اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہےجبکہ ووٹ کی عزت اورووٹ کی طاقت تسلیم کرنے کے لیےموجودہ حکومت شامل جماعتوں نےجدوجہد کی ہے ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آگے بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔