Baaghi TV

Tag: اے آئی

  • اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

    اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

    سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایسا نیا وائرس تیار کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی موجود نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اس وائرس کو Evo–Φ2147 کا نام دیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر نئے سرے سے تخلیق کیا گیا ہے صرف 11 جینز پر مشتمل یہ وائرس زندگی کی انتہائی سادہ شکلوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ انسانی جینوم میں تقریباً 200,000 جینز پائے جاتے ہیں، یہ وائرس خاص طور پر ای کولی (E. Coli) بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    تحقیق کے دوران اے آئی ٹول Evo2 کی مدد سے 285 نئے وائرس بنائے گئے، جن میں سے 16 وائرس مؤثر ثابت ہوئے، جبکہ سب سے کامیاب وائرس قدرتی اقسام کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تیز تھےتاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے ایسے وائرس مستقبل میں ممکنہ خطرات بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    یہ تحقیق برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ایڈریان وولفسن کی قیادت میں اسٹارٹ اپ جینیرو نے کی ہے ڈاکٹر وولفسن کے مطابق اب قدرتی ارتقا کے ساتھ ساتھ اے آئی پر مبنی جینوم ڈیزائن بھی زندگی کے ارتقائی عمل کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

  • مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے  زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےخبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اگلے 5 سال میں نہ صرف اپنی موجودہ صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے-

    عالمی اقتصادی فورم میں ایلون مسک نے بلیک راک کے سی ای او لیری فنک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمپیوٹر سسٹمز اور مختلف صنعتوں میں تیار شدہ ذہین سافٹ وئیر کی ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اگلے سال یا اس سال کے دوسرے نصف میں AI ممکنہ طور پر انسانی قابلیت سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ AI کی ترقی مرحلہ وار ہوگی اور اگلے 10 سال میں واضح مراحل میں بڑھتی رہے گی، جس کی رفتار زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے، تاہم عالمی معیشت میں اس کے اثرات بہت جلد نظر آئیں گے،انہوں نے روبوٹکس میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے ہیومینوڈ روبوٹز، جنہیں ’آپٹیمس‘ کہا جاتا ہے، پہلے ہی فیکٹریوں میں معمول کے کام انجام دے رہے ہیں اور سال کے آخر تک یہ زیادہ پیچیدہ کام بھی کر سکیں گے، وقت کے ساتھ صارفین روبوٹز سے تقریباً ہر قسم کا کام کروانے کی توقع رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

  • اے آئی  کے ممکنہ اثرات سے متعلق بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا

    اے آئی کے ممکنہ اثرات سے متعلق بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا

    مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کے ممکنہ اثرات کے بارے میں کہا کہ اس وقت اے آئی کے اثرات محدود نظر آتے ہیں، مگر یہ صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی۔

    ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ چار سے پانچ برسوں میں وائٹ کالر ملازمتیں شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں، اس دوران حکومتوں کو مساوات اور معاشی انصاف جیسے اہم مسائل پر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اے آئی اگرچہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن اگر اس انقلاب کو مؤثر انداز میں منظم نہ کیا گیا تو افرادی قوت، بھرتی کے نظام اور مجموعی معاشی ڈھانچے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ پر تنقید

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومتیں لوگوں کو نئی مہارتیں سکھانے کے لیے دوبارہ تربیت دیں گی یا ٹیکس کے نظام میں تبدیلی کریں گی،اس وقت اے آئی کے اثرات محدود نظر آتے ہیں، مگر یہ صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی۔

    یہ خدشات بل گیٹس کے حالیہ سالانہ خط ’’دی ایئر اہیڈ‘‘ میں بھی نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ماضی کی تمام ٹیکنالوجیکل انقلابات سے کہیں زیادہ تیز اور گہرے اثرات کی حامل ہے، جو معاشرے کے تقریباً ہر شعبے کو غیر معمولی رفتار سے بدل رہی ہے۔

    بل گیٹس نے نشاندہی کی کہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں اے آئی پہلے ہی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ لاجسٹکس اور کال سینٹرز جیسے شعبوں میں کم مہارت والی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، اگر اس رجحان کو قابو میں نہ لایا گیا تو دولت اور مواقع چند افراد تک محدود ہو سکتے ہیں، جس سے عدم مساوا ت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

  • بلوچستان:سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سیل قائم کرنے کا اعلان

    بلوچستان:سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سیل قائم کرنے کا اعلان

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے اور سیکیورٹی فیصلوں کو ڈیٹا پر مبنی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سیل قائم کر دیا۔

    حکومت بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی پر مبنی طرز حکمرانی کی طرف ایک اہم قدم ہے جو بلوچستان انٹیگریٹڈ سیکیورٹی آرکیٹیکچر (بی آئی ایس اے) سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے جرائم، سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے آئی سیل کا بنیادی مقصد جرائم کے رجحانات کی نشان دہی، خطرناک علاقوں میں ممکنہ خطرات کی قبل از اطلاع اور سیکیورٹی رجحانات کا تجزیہ کرنا ہے، اس سے حکومت کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے قبل حفاظتی اقدامات کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،سیل حساس سکیورٹی ڈیٹا کی مکمل رازداری یقینی بناتے ہوئے ثبوت پر مبنی اور ڈیٹا ڈریون فیصلہ سازی میں معاو نت فراہم کرے گا۔

    سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، ضیا الحسن لنجار

    محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے آئی سیل باقاعدہ تجزیاتی رپورٹس تیار کر کے پالیسی سازی اور آپریشنل پلاننگ میں مدد دے گا، اس کے علاوہ، ریسرچ اور تیکنیکی ترقی کے لیے کوئٹہ میں قائم یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

    بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے، یہ سیل نہ صرف موجودہ سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنائے گا بلکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کی پیشگوئی کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گاماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی بحالی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ ڈیٹا پر مبنی فیصلے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے-

    ایف آئی اےنے ائیرپورٹس کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا

    حکومت بلوچستان نے اس اقدام کو ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس کی طرف ایک سنگ میل قرار دیا ہے اور اے آئی سیل کا قیام ان کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک نئی پیش رفت ہے۔

  • خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی

    خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی

    32 سالہ جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی پارٹنر کو خاتون نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی جس میں میں یوزینا نے سفید لباس پہن کر اور اگمینٹڈ رئیلٹی گلاسز کے ساتھ شرکت کی تاہم دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔

    رپورٹس کے مطابق گھر میں حقیقی شادی کی طرح رسم ادا کی گئی، 32 سالہ یوزینا نوگ کا کہنا ہے کہ وہ اس اے آئی پارٹنر سے طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں، جو وقت کے ساتھ جذباتی تعلق میں بدل گئی،اگرچہ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں مگر اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی، تنہائی اور انسانی جذبات کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ۔

  • یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ابوظبی میں اماراتی نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المتکوم کی صدارت میں اماراتی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں قانون سازی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلی جینس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور تیز تر بنائے گا انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں ،شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ نیا نظام بڑے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کے اثرات کا روزانہ جائزہ لے گا اور قانون سازی کے عمل کو 70 فیصد تک تیز کرنے میں مدد کرے گا۔

    جبکہ اماراتی کابینہ نے ’پلانٹ دی ایمریٹس‘ مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    رواں برس اپریل 2025ء تک مہم کے تحت 4 لاکھ 60 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ پودے تقسیم کیے گئے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کسی اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :اےآئی کی پانچ قومی رصدگاہیں ہلال کا چاند دیکھنے میں شرکت کریں گی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل شوال کا چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو بلائے گی۔

    یہ اجلاس ابوظہبی کے تاریخی الحسن مقام پر منعقد ہوگا، جسے اس کی قومی اور ثقافتی اہمیت اور متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں سرکار ی، قومی اور مذہبی تقریبات کے مرکز کے طور پر اس کی حیثیت کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا،ڈرونز جو زمین سے 300 میٹر سے زیادہ کی بلندی تک جاسکتے ہیں، الخاتم فلکیاتی آبزرویٹری سے تعینات کیے جائیں گے۔

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    درست فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ڈرونز کو چاند کے مقام کی طرف لے جایا جائے گا، اس سے ان چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو روایتی طریقوں سے دیکھنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور درست مشاہدے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

    وہ رصدگاہیں جو چاند دیکھنے میں حصہ لیں گی ان میں الخاتم فلکیاتی رصدگاہ، جبل حفیت آبزرویٹری، دبئی کریسنٹ آبزرویٹری، شارجہ فلکیاتی رصد گاہ اور راس الخیمہ آبزرویٹری شامل ہیں-

    یہ دوسرا موقع ہے کہ یو اے ای چاند دیکھنے کے لیے ڈرون تعینات کر رہا ہے، اس سے قبل یہ ملک رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا-

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔جس
    کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

    بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

    جنوبی ہندوستان میں ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے سب کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں، وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دلہا کے والد شادی سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے لیکن ان کے بیٹے نے یہ یقینی بنایا کہ ان کے والد ان کی شادی کی تقریب میں موجود رہیں اس کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے آنجہانی باپ کو ویڈیو میں زندہ کر دیا گیا،یہ ویڈیو نہ صرف جذباتی تھی، بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی ایک نئی مثال بھی پیش کی۔

    آج کل مصنوعی ذہانت کا استعمال ہر شعبے میں ہو رہا ہے، چاہے وہ عام زندگی ہو یا تحقیقی کام، لیکن جنوبی ہندوستان میں ہونے والا یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ AI کا استعمال صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ یہ جذباتی اور انسانی تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے-

    امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

  • اے آئی سے تیار  بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر  فروخت کرنیوالے درجنوں افراد  گرفتار

    اے آئی سے تیار بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر فروخت کرنیوالے درجنوں افراد گرفتار

    ڈنمارک: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر فروخت کرنیوالے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر گرفتار کیے گئے 25 مشتبہ افراد میں سے زیادہ ترکا تعلق جرائم پیشہ گروہوں سے ہے جنہیں رواں ہفتے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ڈنمارک کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیقات کو آپریشن کمبرلینڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے لئے یوکے فورسز سے میٹروپولیٹن پولیس، کینٹ پولیس، ویسٹ مرسیا پولیس، نارتھمپٹن ​​شائر پولیس، ایسیکس پولیس، پولیس اسکاٹ لینڈ، ہرٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری اور لنکن شائر پولیس شامل ہوئیں جب کہ آپریشن میں آسٹریلیا، آسٹر یا، بیلجیئم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین اور نیوزی لینڈ کو شامل کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران 19 ممالک میں 273 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی تھی، 33 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 173 اشیاء ضبط کی گئیں جب کہ 25افراد کو گرفتار کیا گیا اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    ملک میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

    مرکزی ملزم دانش ڈنمارک کا شہری ہے جسے نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ملزم ایک آن لائن پلیٹ فارم چلاتا تھا، جہاں اے آئی سے تیار کردہ بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر فروخت کی جاتی ہیں، صارفین ان تصاویر کیلئے پلیٹ فارم کو ادائیگی کرتے تھے۔

    دوسری جانب یوروپول کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی سے تیار کردہ بچوں کے جنسی مواد( AI-generated child sexual abuse material ) کا ماڈل بڑے پیمانے پر دستیاب ہے اور تیزی سے تیار ہو رہا ہے ، یہ مواد حقیقی مواد سے مشابہت رکھتا ہے جس کی وجہ سے مصنوعی طور پر تیار کردہ مواد کی شناخت مشکل ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ حکام کو متاثرین کی شناخت میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    کرد عسکریت پسند تنظیم کا ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

  • گول روٹی بنانے کے لیے  طالبعلم نے اے آئی ٹول بنا ڈالا

    گول روٹی بنانے کے لیے طالبعلم نے اے آئی ٹول بنا ڈالا

    بنگلورو: گول روٹی بنانے کے لیے بھارتی شہر بنگلور کے انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ طالبعلم نے نیا (اے آئی) ٹول بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور کے شہری انیمیش چوہان نے روٹی چیکر ڈاٹ اے آئی کے نام سے اے آئی سافٹ وئیر تخلیق کیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ایکس صارف نے گول روٹی کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ ’گول روٹی بنانا بھی ایک آرٹ ہے‘، جس کے جواب میں انیمیش چوہان نے اپنا تخلیق کردہ اے آئی ٹول متعارف کرایا۔

    بعدازاں تخلیق کار کی جانب سے ایک چیلنج دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر پوسٹ کو 420 لائکس ملتے ہیں، تو وہ اس لنک یعنی اے آئی سافٹ وئیر کو عوامی طور پر دستیاب کریں گے،جس کے بعد پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے نتیجے میں ”روٹی میکر“ کے لیے گوگل سرچز میں اضافہ ہوگیا۔

    دلہن کو فربہ کرنا ، مراکش میں صحرائی لوگوں کا دلچسپ مگرپرانا رواج

    انیمیش چوہان نے کہا کہ اس نے اپنے فارغ وقت میں مذاق کے طور پر AI روٹی چیکر تخلیق کیا اب وہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے ماہر افراد کی تلاش میں ہیں اوربدلے میں معاوضہ بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ، قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے،عمران خان کا خط