Baaghi TV

Tag: اے این ایف

  • اے این ایف کی کارروائیاں،2 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار ،ایک ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں،2 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار ،ایک ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،2خواتین سمیت 7 منشیات اسمگلر گرفتار ،ایک ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد –

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کی،ریاض جانے والے ملزم سے 820 گرام ہیروئین برآمد ہوئی، اسلام آباد ترنول ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 43 کلو 200 گرام چرس اور 7 کلو افیون برآمد ہوئی-

    ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2کلو 980 گرام چرس برآمد

    ترجمان کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر 29 کلو چرس برآمد ہوئی،کر اچی مین سپر ہائی وے پر خاتون سے 1 کلو ہیروئن اور 900 گرام آئس برآمد ہوئی-

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں گوادر میں درختوں میں چھپائی گئی 25 کلو چرس ، 10 کلو ہیروئن اور 150 کلو آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں چمن میں کارروائی کرتے ہوئے 586.8 لیٹر زممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا گیا،کوئٹہ شہر ہزار گنجی میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 105 کلو چرس برآمد کرلی گئی-

    قصور: ڈی پی او کی مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں

    ترجمان اے این ایف کے مطابق تربت میں کارروائی کے دوران خالی مکان سے 490 کلو چرس برآمد ہوئی،گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-

  • اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات  برآمد،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) خیبر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں شیخوپورہ ،تورخم ،چمن کے قریب کی گئیں ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے کے قریب مشکوک گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو چیکنگ کے دوران گاڑی سے 186 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد ہوئی –

    ترجمان اے این ایف کے مطابق زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب تھیلوں سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی،خیبر میں پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 39 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ایک اور کارروائی میں چمن کے قریب کارروائی کےدوران 6020 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا-

  • اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں  کارروائیاں

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    کراچی:اے این ایف نے منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کوریئرآفس سے لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کیں،پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی-

    علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد کی،ایک اور کارروائی میں نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد ہوئی،وندر لسبیلہ کے قریب دوران کارروائی 9 کلو 20 گرام آئس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور،اسلا م آباد،کراچی اورپاک افغان بارڈر کے قریب کی گئیں ،ترجمان کے مطابق کراچی فیڈرل بی ایریا بلاک 10 نصیرآباد میں ملزمان سے منشیات برآمد کی گئی –

    ڈیرہ بگٹی؛ ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم فرقان سعید صدیقی گھڑیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنےمیں ملوث ہے، اطلاع ملتے ہی فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 کے علاقے نصیر آباد میں واقع گھر میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزم کے گھر سے 2 گھڑیاں برآمد ہوئیں، جن میں چھپائی گئی 800 گرام آئس قبضے میں لے لی گئی ہے۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں

    ترجمان اے این ایف کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی رہائشی خاتون بھی اس گروہ میں ملوث ہےملزم کی نشاندہی پر اس کی ساتھی ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کئی بار گھڑیوں میں منشیات چھپا کر گلف اور عرب ممالک اسمگل کر چکے ہیں۔

    اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4…

    ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرمُلزم کے سے 2 ہزار990 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں،پشاور باچا خان ائیرپورٹ پر ملزم کے پیٹ سے 62 آئس اور 30 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں خیبر میں پاک افغان بارڈر پر کارروائی کے دوران 49 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،2کلو گرام چرس برآمد

  • اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،اسلام آباد ، فیصل آباد، اٹک اورخیبر میں کی گئیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ٹول پلازہ سپرہائی وے کےقریب گاڑی سے 72 کلو چرس برآمد ہوئی،فیصل آباد ایئرپورٹ پرچیکنگ کے دوران مُلزم کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے-

    گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرا کیپسول برآمد ہوا اٹک میں سالارچوک کےقریب ملزم سے 2کلو چرس برآمد ہوا،پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 35 کلو چرس برآمد ہوا-

  • ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ،ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،کوئٹہ ،خیبر اور اسلام آباد میں کی گئیں،کراچی میں کارروائی کے دوران ائیرپورٹ پر مُلزم سے 10 کیٹامائن انجکشن برآمد کئے گئے-

    فلپائن میں دو طیارے حادثے کا شکار

    ترجمان کے مطابق پشاورکے قریب ملزمان سے 12 کلو چرس اور 2 کلو منشیات کا تیل برآمد کیا گیا جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرمُلزم کے پیٹ سے 65 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے-

    اسلام آباد میں ایک اور کاروائی کے دوران اسلام آباد موٹر وے ٹول کے قریب کارروائی میں 16 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی-

    ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  • اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پشاور سے لاہور منشیات کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی 2 مختلف کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

    اے این ایف نے کالا شاہ کا کو انٹرچینج کے قریب کار سے 49 کلو 200 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    دوسری کارروائی میں صوابی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 50 کلو 400 گرام چرس اور 15 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے چترال اور اپر دیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں پشاور حیات آباد رنگ روڈ کے قریب مختلف اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد ہوئی ہے راوی ٹول پلازہ کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس اور1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے چارسدہ اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • اے این ایف کی کاروائی: بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائی: بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف نے بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    ترجمان کے مطابق 186 کلو چرس بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، جو ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی حکام نے پشین کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر WY 324 سے مدینہ جانے والے ملزم سے 930 گرام ہیروئن برآمد کرکے ہنگو کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

    دوسری جانب اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر ایک مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحا جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 53 گرام چرس برآمد کرکے بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیااُدھر راولپنڈی اسکیم 3 کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم سے 20 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ادھر اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان سے 201 چرس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے جو بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے لائے جا رہے تھے ۔

    اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیرکارروائیاں:اربوں روپے کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  • اے این ایف کی کاروائی:مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اے این ایف کی کاروائی:مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) نے مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اطلاعات تھیں کہ منشیات اسمگلر مختلف شہروں سے بیرون ملک پارسلز و غُباروں کے ذریعہ منشیات سمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

    بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    اطلاعات پر شاہراہ فیصل کراچی پر نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو 560 گرام آئس، اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 723 گرام آئس برآمد ہوئی-

    دینہ میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 390 گرام ہیروئن برآمد کرلی جو غباروں میں چھپائی گئی تھی۔

    اسی طرح جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹرک سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 26 کلو 400 گرام افیون برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈیرہ غازی خان : 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی…

    گزشتہ روز بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، تھانہ کھر کی حددو میں کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سےپنجاب آنے والی غیر قانونی چھالیہ کی بڑی مقدار پکڑ کر اپنی تحویل میں لےلی ہےاس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ چھالیہ کو قانونی پروسیس کےبعد کسٹم حکام کےحوالےکیاجائے گا سمگلر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا اور کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

  • اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    آئی این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کراچی سے سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں تندور کے ذریعے منشیات جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے 6 تندوروں میں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔ کورئیر آفس کے ذریعے سامان بھجوانے والے ملزم کو منصوبے کے تحت طلب کرکے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت خیبر کے رہائشی اقرار احمد کے نام سے ہوئی، جو پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی کی بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچ چُکے ہیں، جس پر اے این ایف نے 2 تندور سہراب گوٹھ کے قریب سے اور 3 لیاری کے قریب سے برآمد کر لیے گئے۔ 11 تندوروں میں سے مجموعی طور پر جذب کی گئی 88 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 285 سےقطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 120 چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ائیرپورٹ سے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 629 سے دوحہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی، جس پر حکام نے پاکپتن کی رہائشی خاتون اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تمام گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    نہر میں نہاتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے تین سگی بہنیں ڈوب گئیں