Baaghi TV

Tag: اے این پی

  • پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی

    پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی

    صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا خود ابسلوٹلی ناٹ ہو گیا،جو لوگ پی ٹی ائی میں زبردستی شامل کر دیئے گئے تھے آج وہی سارے پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہے،عمران خان نے امریکی مخالف نعرے پر سیاست کی اور دوسری جانب امریکا میں لابنگ کے لئے پیسے خرچ کر کے کمپنیاں ہائیر کی اور اب امریکا کے لئے ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی رائیٹ ہو گیا امیر حیدر خان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو عوام کو ورغلا کر عسکری تنصیبات پر حملہ کروایا اب تک نہ ان واقعات کی مذمت کی اور نہ ان کارکنان کی خبر لی ہے جو اس خود غرض اور انا پرست شخص کی وجہ سے جیلوں میں بے یار و مدد گار پڑے ہے،اے این پی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے سیاست کے بھینٹ چڑھایا،عمران خان نے ہمیشہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جسکا خمیازہ وہ آج خود بھگت رہا ہے،پارٹی کے ارکان ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہے ہے،عمران خان کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے جو کل عمران خان کے دھن گاتے تھے آج اسی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہیں ہیں،امیر حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے تمام اداروں کی قدر کی ہے اور سب سے زیادہ شہداء بھی اسی پارٹی نے قربان کئے ہے،تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ حملے اے این پی پر کئے گئے ہیں ،لیکن اے این پی نے پھر بھی اپنے عوام کا ساتھ دیا،

  • عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی :صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ،درخواست میں کے پی حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایمل ولی خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، عمران خان نے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا۔

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ملک میں دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

  • ایمل ولی خان کو دھمکی

    ایمل ولی خان کو دھمکی

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی، ڈی پی او چارسدہ نے ایمل ولی خان کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی-

    باغی ٹی وی: ڈی پی او چارسدہ نے رہنما اے این پی ایمل ولی خان کو کہا ہے کہ وہ عید کے دنوں میں عوام سے میل ملاپ میں احتیاط کریں۔ ساتھ ہی اپنے گھر اور حجرے کے کیمروں کی صحیح طرح سے نگرانی بھی یقینی بنائیں۔

    تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے …

    اس حوالے سے ایمل ولی خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اِن ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا۔ میرا بیانیہ میرا نہیں بلکہ میرے اکابرین اور قوم کا ہے۔ اس معاملے سے قوم کو آگاہ کرنے کیلئے حقائق سامنے رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایمل ولی خان کو جان سےمارنےکی دھمکیاں مل چکی ہیں گزشتہ سال اے این پی خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے ایک دھمکی آمیز کال کے حوالے سے آگاہ کیا تھاانہوں نے بتایا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ ایمل ولی خان کو ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ہمارا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر تحفظ نہ کیا گیا تو ہم اپنے بڑوں کا تحفظ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف

  • ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صدرِ مملکت عارف علوی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےبیان میں صدر اے این پی کے پی کے نےکہا ہےکہ‏ تخت پنجاب کی لڑائی میں مصروف سیاستدانوں کو علم ہی نہیں ہوگا کہ آج ضلع خیبر اور تحصیل تیارزہ (جنوبی وزیرستان) میں پی ٹی آئی کے عسکری ونگ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیا۔ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشتگردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے-


    صدر اے این پی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشتگردوں کی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔ عمران نیازی، عارف علوی، محمودخان، جنرل فیض اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرکے ان سے پوچھا جائے کہ دہشتگردوں کی آبادکاری کہاں ہوئی ہے۔


    اے این پی کے صوبائی صدر نے لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشت گردوں کی واپسی کے ذمے دار ہیں۔


    ایمل ولی نے کہا کہ آپریشن آخری آپشن ہوتا ہے۔ آخری آپشن سے پہلے دہشتگردوں کے حمایتی اور لانیوالوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ پشتونوں کو جنگی اقتصاد کا ایندھن بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جب تک دہشتگردوں کو واپس لانیوالوں کو سزا نہیں دی جاتی، کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔


    ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جنہوں نے عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواران کا اعلان تک کردیا ہے۔ 8اکتوبر 2023ء کو انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیے۔ پنجاب میں جو انتخابات جیتے گا، کیا وہ عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوگا؟ ہم کبھی بھی جمہوریت کی بنیاد پنجاب کو نہیں مانیں گے-


    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور اپنی قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انگریزوں کے زمانے سے آج تک اس جمہوریت کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔ کوئی اگر اس نظام کو درہم برہم کرنے کا سوچے گا، تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ہم نے اس نظام کو بچانے کیلئے اعلان کیا ہے چیف جسٹس صاحب عید تک استعفیٰ دیں-


    2013ء میں ٹی ٹی پی کی حمایت سے اور 2018ء میں فیضیابی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو پختونخوا پر مسلط کیا گیا۔ آج ایک بار پھرپی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدہ کیا، ان کو واپس لایا گیا تاکہ انہیں سیاسی سپورٹ دے سکیں۔ اس بار انشاء اللہ یہ نہیں ہونے دیں گے

  • اے این پی نے حکومت سے علیحدگی خبروں کی تردید کردی

    اے این پی نے حکومت سے علیحدگی خبروں کی تردید کردی

    اے این پی نے حکومت سے علیحدگی خبروں کی تردید کردی

    ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی سے متعلق ميڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غورکرنے کی خبریں سچ پر مبنی نہیں اے این پی پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے میں مرکزی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا،پارٹی کی کوئی میٹنگ میرے زیر صدارت نہیں ہوئی ،میڈیا پر جو اجلاس دکھایا جارہا ہے، وہ بلوچستان کے پارلیمانی امور سے متعلق تھا،اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی تھی،میں بحیثیت صوبائی صدر مرکزی سینئر نائب صدر کی خواہش پر اجلاس میں شریک ہوا تھا،تاحال مرکزی پارٹی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے سے متعلق کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے،

    واضح رہے کہ اے این پی کے حوالہ سے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے این پی حکومت سے الگ ہونا چاہ رہی ہے اور اس ضمن میں اجلاس بھی ہوا ہے،تا ہم اب اے این پی کی جانب سے تردید آ گئی ہے، شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اگرچہ حکومت کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے تا ہم ابھی تک کسی بھی جماعت نے حکومت نے علیحدگی کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا، پیپلز پارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادی جماعتوں نے چند روز قبل بھی شہباز شریف کی قیادت پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی ،آج آصف زرداری اور بلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی اور شہباز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا،

  • گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی

    گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی

    گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی،

    جے یو آئی کی ضد پر اے این پی گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ لینے سے دستبردار ہو گئی وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری گورنر شپ اے این پی کو دینا چاہتے ہیں،جے یو آئی نے مزاحمت کے بعد حال ہی میں آمادگی ظاہر کی تھی،اے این پی نے سینئررہنما افتخار حسین کا نام گورنر کے لیے تجویز کیا تھا،

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ گورنر شپ سے متعلق خیبرپختونخوا کے آئینی اقدام کو متنازعہ بنا دیا گیا اے این پی اب گورنر شپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی،وزیراعظم کو آج معذرت کرکے پارٹی موقف سے آگاہ کردیا ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب تک کوئی گورنر نہیں لگایا جا سکا تھا، حکومتی اتحاد میں گورنر کے لئے رسہ کشی جاری تھی

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اے این پی نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی۔‘

     

    انہوں نے لکھا کہ قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں ہے۔

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے ادا کرتے رہیں گے۔

    اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری عمرے کے لیے نہیں جائیں گے امید ہے حکومت قومی یکجہتی کے لیے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے۔

     

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر جمعرات سے سعودی عرب کا کریں گے جہاں اس دورے میں ان کے بڑے وفد میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کو سرکاری اخراجات پر ایک بڑا وفد اپنے ساتھ لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    تاہم وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ پر جا رہے ہیں اور ان کے وفد کے تمام ارکان اپنے خرچے پر جائیں گے۔

    میڈیا میں زیر گردش وفد کی فہرست کی وزیر اعظم آفس کے ایک ذریعے نے تصدیق کی، فہرست کے مطابق سرکاری دورے پر 40 افراد وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، ان میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں، ان میں سے کچھ برطانیہ اور دبئی سے وزیراعظم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

  • ہنگو ضمنی انتخاباب:تحریک انصا ف نے  میدان مار لیا

    ہنگو ضمنی انتخاباب:تحریک انصا ف نے میدان مار لیا

    ہنگو: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

    باغی ٹی وی :این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ، جے یو آئی (ف) کے امیدوار عبید اللہ 17ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ تھے-

    یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی ، ایم کیوایم جماعت اسلامی کےبعد اے این پی کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج

    پی ٹی آئی ، ایم کیوایم جماعت اسلامی کےبعد اے این پی کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج

    کراچی:پی ٹی آئی ، ایم کیوایم جماعت اسلامی کےبعد اے این پی کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج ،اطلاعات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف ہونے والے احتجاج میں ایک اور پارٹی نے کودنے کا فیصلہ کر لیا۔ اے این پی نے احتجاجی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی سمیت سندھ کی بڑی جماعتوں نے احتجاجی سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، 20 روز سے زائد عرصے سے جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنا دیا ہوا ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جس کے باعث پولیس نے لاٹھی چارج کیا ، اس کی زد میں آ کر ایک ایم کیو ایم کا کارکن زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اے این پی نے کراچی میں احتجاجی سیاست، رابطہ عوامی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کی ہم خیال عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سندھ کے ترمیمی بلدیاتی قانون کی مخالفت کردی۔

    اے این پی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پی پی رہنماؤں کی کوششوں کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔اے این پی رہنما بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری دھرنے میں آج شریک ہونگے۔

  • اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    ڈی آئی خان. عمر خطاب شیرانی قتل. بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

    ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ، ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے۔ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ بیوی آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار لی گئی ہے

    عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا ،واقعہ ذاتی نوعیت کے تھا۔ دہشتگردی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔ ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کی تیسری بیوی ملوث تھی۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا