Baaghi TV

Tag: اے سی سی

  • ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    بھارت نے اے سی سی میٹنگ ڈھاکا میں رکھنے پر اعتراض کردیا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول کی گئی ہے جسے بھارتی بورڈ کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا خواہاں ہیں، ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ کسی دوسرے وینیو پر منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کرسکتا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے میٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہےموجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہے لہٰذا بھارتی بورڈ نے اے سی سی میٹنگ کے وینیو کو شفٹ کرنے سے متعلق باضابطہ بتادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا ہے بس بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے دبئی، ابو ظبی اور شارجہ کے وینیو ز کو ایشیا کپ کے لیے رکھا گیا ہے اور اگر بھارتی بورڈ کو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی تو بورڈ اس ونڈو میں ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر سکتا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کا حادثہ،دو پائلٹ ہلاک

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے حوالے سے کلئیر نس کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہوا ہے، ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے یو اے ای بھی بیک اپ پلان ہے،مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای ہو سکتا ہے ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا اور مجوزہ شیڈول میں پاک بھارت میچ 7ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

  • محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیےصدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ دو سال کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی،اس کے بعد اب اے سی سی کی صدارت پاکستان کو منتقل ہو گی،جے شاہ مدت پوری ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سے الگ جائیں گے، اے سی سی کا اکتوبر یا نومبر میں اجلاس ہو گا جس میں باقاعدہ صدارت پاکستان کو ملنے کا اعلان کیا جائے گا

    واضح رہے کہ محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں اور چیئرمین پی سی بی بھی، دو عہدے رکھنے کی وجہ سے محسن نقوی پر کڑی تنقید کی جاتی ہے، گزشتہ روز بھی شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ محسن نقوی وزارت داخلہ یا پی سی بی میں سے کسی ایک کو چن لیں

  • ہندوستانی کپتان روہیت شرما نے پاکستان کے ساتھ میچ کو چیلنج قرار دیا

    ہندوستانی کپتان روہیت شرما نے پاکستان کے ساتھ میچ کو چیلنج قرار دیا

    ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 30 اگست سے شروع ہونے والے آئندہ 2023 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرنے کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، روہیت شرما نے پاکستان کا سامنا کرنے کے موروثی چیلنجوں کو تسلیم کیا، پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے اور خود میچوں میں شامل ہونے دونوں میں مشکلات کو اجاگر کیا۔ روہت شرما نے کہا کہ جب آپ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انہیں ہرانا اور ان کے خلاف کھیلنے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ کینڈی میں 2 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ملتان میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نیپال کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کو تین تین ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں ہیں جبکہ بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا گروپ بی میں ہیں۔ ٹورنامنٹ ایک ہائبرڈ ماڈل کی پیروی کرے گا جس میں پاکستان دو مقامات پر چار میچوں کی میزبانی کرے گا اور سری لنکا باقی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

    ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔شیڈول کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہو گا، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد اگلے ہی روز ٹیمیں کولمبو کے لیے روانہ ہو جائیں گی، 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ میزبان پاکستان 4 میچوں کاانعقاد کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں 9 میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں 3 اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور انڈیا دونوں نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی تو پھر یہ دونوں ایک بار پھر 10 ستمبر کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹوئیٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جو ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایشیائی ممالک کو مقابلے کے جذبے اور دوستی کے ذریعے متحد رکھتا ہے۔جے شاہ نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے تمام شریک ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اس براعظم میں کرکٹ سے پیار کرنے والوں کے دلوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ یہ ثقافتوں، روایات کی زبردست علامت بھی ہے اور تمام قوموں کو کھیل کے لیے موجود جذبے کے ذریعے ساتھ رکھتا ہے۔

  • ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

    ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

    سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور اسے ناانصافی قرار دیئے جانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ ماڈل سے متعلق بدھ کے روز پریس کانفرنس میں ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ناانصافی ہے۔

    بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کےبیان پر ردعمل میں کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اور اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی-

    ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف

    ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے حال ہی میں قبول کیا گیا ہے،ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کی میزبانی پاکستان کرے گا جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں گےپاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہورکےتاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا ، بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے

  • ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی-

    باغی ٹی وی : ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا ہے، اور کوئی شرط بھی نہیں رکھی گئی۔

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان 6 ملکی ٹورنامنٹ کے 4 سے 6 میچز کی میزبانی اپنے ملک میں کرے گا، اور بھارت ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، جبکہ اسی نیوٹرل مقام پر فائنل سمیت بقیہ میچوں کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

    توقع ہے کہ اے سی سی اگلے چند ہفتوں میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا،نجم سیٹھی کے ماڈل کے مطابق بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جس کا فیصلہ اے سی سی کے رکن ممالک باہمی تعاون سے کریں گے۔

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کے میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر دبئی کو ترجیحی وینیو قرار دیا تھا تاہم اب بھارت کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دبئی میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونےکی وجہ سے کرکٹرز کی انجریزکا مسئلہ ہے پی سی بی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایشیاکپ اگر ایک وینیو پر ہوتا ہےتومناسب ہوگا تاہم اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو گرین سگنل دیا تھا تاہم کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

  • ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ستمبر میں شیڈول ون ڈے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا گیا-

    باغی ٹی وی : کرکٹ ایشیا کپ 2023 ایشیا کپ کا 16واں ایونٹ ہوگا، اور تمام میچز ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے طور پر ہوں گےایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ 2 ستمبر 2023 کو ہوگا-

    ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کوایک بارپھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب اے سی سی کے صدر جے شاہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

    24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    علاوہ ازیں جون میں ویمنز ٹی20 ایمرجنگ ایشیاکپ بھی شیڈول ہے جس میں انڈیا اے، پاکستان اے، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، یوے ای اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    اس کے ساتھ مینز ایمرجنگ ٹیم ایشیاکپ 50 اوورز فارمیٹ کو جگہ دی گئی ہے، جس میں بھارت اے، پاکستان اے، سری لنکا اے ، کوالیفائر ون ایک گروپ میں ہیں، دوسرے گروپ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے اور دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی۔

    دسمبر میں مینز انڈر 19 ایشیاکپ بھی پروگرام کا حصہ ہے جس میں پاکستان، دو کوالیفائر ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلہ دیش، افغانستان سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم کو حصہ بنایا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

  • ایشیا کرکٹ کپ 2022 کو سری لنکا سے یواے ای منتقلی کا حتمی اعلان

    ایشیا کرکٹ کپ 2022 کو سری لنکا سے یواے ای منتقلی کا حتمی اعلان

    ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کرکٹ کپ 2022 کو سری لنکا سے یواے ای منتقلی کا حتمی اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کے مطابق ایشیا کپ اب سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ایشیا کرکٹ کپ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہوں گے ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔ ایشیا کپ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:پاکستان کےبابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اورعبداللہ شفیق کی ترقی

    صدر اے سی سی جے شاہ کے مطابق سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہوں نے ایونٹ کرانے کی بہت کوشش کی۔ ایشیا کپ ایشیائی ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت اہم ہے۔

    صدر سری لنکا کرکٹ کے مطابق ہم سری لنکا میں ٹیموں کی میزبانی کے منتظر تھے، بہرحال اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    یاد رہے کہ سری لنکا نے ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے باعث ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی تھی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ