Baaghi TV

Tag: اے سی چونیاں

  • اے سی کا اچانک دورہ،اصلاحات کو سراہا

    اے سی کا اچانک دورہ،اصلاحات کو سراہا

    قصور
    چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک، میڈیکل سٹور، میڈیکل وارڈز سمیت دیگر دفاترز کا بھی وزٹ کیا بہتر انتظامات پر ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اکرم ریحان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل وارڈز، میڈیکل سٹور، لیبارٹری، ایکسرے روم، نئے ایمرجنسی بلاک کا وزٹ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر ڈاکٹر اکرم ریحان کی کارکردگی کو سراہا ڈاکٹر اکرم ریحان نے میڈیا کو بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا کریڈیٹ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو جاتا ہے جنہوں نے درجنوں مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکھٹے کر کے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کو یقینی بنایا بلکہ ابھی تک بلاک میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا مخیر حضرات کی مدد اور خدمات کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے

  • کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے 12 ارب روپے مالیت کی 14 ہزار کنال زرعی اور 3 ہزار کنال کمرشل اراضی واگزار کروا لی 100 کے قریب ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا پنجاب بھر میں AC چونیاں کی کارکردگی سر فہرست سماجی و سیاسی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے خراج تحسین اور مبارکباد تفصیلات کے مطابق AC چونیاں عدنان بدر نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی ہے

    جس کے مطابق تقریباً 12 ارب روپے مالیت کی 14 ہزار کنال، 3 ہزار کنال کمرشل اراضی جس میں دکانات، پلازے، رستہ جات، 12 پانی کے تالاب اور ہزاروں کنال پرائیویٹ رقبہ جات وغیرہ واگزار کروائے گئے ہیں کچھ جگہیں پلے گراونڈ، پبلک پارک اور قبرستان کے لئے مختص کر دی کئیں ہیں AC چونیاں نے مزید بتایا کہ واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کو 92 یونٹ میں تقسیم کر کے نیلام کی جائے گی

    اور رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروائی جائے گی تقریباً 30 لاکھ روپے کے قریب گرانفروشوں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے مختلف ملزمان کے خلاف 100 کے قریب مقدمات درج کرا کر ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا AC چونیاں کی ایک سالہ شاندار کارکردگی اور پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سیاسی وسماجی اور صحافتی شخصیات نے AC چونیاں کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے

  • قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامیہ میدان میں

    قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامیہ میدان میں

    قصور
    تحصیل چونیاں میں انتظامیہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے متحرک ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ان ایکشن ہو کر فروٹ و سبزی منڈی میں ریٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی متحرک ہو گئے ہیں جبکہ فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ازخود مانیٹر کیا اور ساتھ ٹماٹر لہسن اور سبز مرچ مہنگے داموں فروخت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی فروٹ و سبزی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا

  • کم۔پیمانے،مرضی کے ریٹ

    کم۔پیمانے،مرضی کے ریٹ

    قصور
    تحصیل انتظامیہ چونیاں نے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے پیٹرول کی مصنوعی قلت اور فی لیٹر کم پیمانہ ہونے پر کاروائی کی جس میں مجموعی طور پر 30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ 20 پٹرول پمپوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جس میں سے ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا جا رہا تھا اس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیٹرول کی سپلائی کو بحال کروایا اور ساتھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا
    ایک اور پمپ کو فی لیٹر کم پیمانہ ہونے اور پیٹرول کو 81 روپے میں فروخت کرنے پر سیل کر کے مینجر کوگرفتار کروایا کر
    20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
    اے سی چونیاں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ہم ڈپٹی کمشنر قصو منظر علی جاوید کی ہدایت پر کاروائی کر رہے ہیں

  • مہنگائی کا طوفان لوگ پریشان

    مہنگائی کا طوفان لوگ پریشان

    قصور
    الہ آباد میں خود ساختہ مہنگائی نے لاک ڈاؤن کے مارے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں
    اے سی چونیاں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتیں کنٹرول کروانے میں ناکام،اے سی چونیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو چکے ہیں
    تفصیلات کے مطابق خود ساختہ مہنگائی نے الہ آباد اور گردونواح کے درجنوں دیہات کی عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے لوگوں نے کہا کہ پیاز ٹماٹر سے لیکر کریانہ اشیاء،فروٹس،گوشت اس قدر مہنگے ہو گئے ہیں کہ غریب افراد دو ٹائم کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اے سی چونیاں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے چھوٹے بڑے دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کھانے پینے کی ہر اشیاء پر من مرضی کے ریٹ وصول کیئے جاتے ہیں لاک ڈاؤن کے ستائے غریب افراد کا کہنا ہے کہ اے سی چونیاں عدنان بد ر ڈی سی سے لے کر کمشنر تک روزانہ فوٹو شوٹ کروا کر صرف تصویریں اور ویڈیوز سینڈ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عملی طور پر کوئی کارکردگی دیکھائی نہیں دے رہی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ پی ٹی آئی حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے اور عام عوام میں اس حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے انہوں نے تحصیل میں کسی کام کرنے والے غریب دوست آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے