Baaghi TV

Tag: اے ٹی ایم

  • اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز  لگیں گے

    اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز لگیں گے

    اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے تو 17روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، جو کہ اب اضافے کے ساتھ 19 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے بیلنس چیک کرنے پر پہلے 6 روپے کاٹے جاتے تھے جسے بڑھا کر اب 7 روپے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے ٹرانجیکشن فیس تبھی وصول کی جائے گی، جب فری ٹرانزیکشن کی لمٹ ختم ہو جائے گی۔بھارت کے میٹرو شہروں میں ہوم بینک کے علاوہ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے فری ٹرانزیکشن کی لمٹ 5 ہے جب کے غیر میٹرو شہروں میں فری ٹرانزیکشن کی لمٹ 3 ہے۔

    26 نومبر احتجاج ،گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کےحوالے

    اوکاڑہ: عید پر مسافروں کو آرام دہ سفر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، اوور لوڈنگ پر جرمانے عائد

    وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    اسرائیل کی غزہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 50 شہید

  • بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہےجس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس نے صارفین کو حیران کر دیا ہے-

    بریانی اے ٹی ایم کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
    چنائی میں ابتدائی طور پر یہ مشین تین مقامات پر نصب کی گئی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے ٹی ایم کس طریقے سے کام کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مشین کا ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے پینل دکھایا گیا ہے جس میں اپنی پسند کی چیز حاصل کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاہک بریانی کا انتخاب کرتا ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا ہے اور پھر مشین کا ایک دروازہ کھول کر اندر سے گرما گرم بریانی کے پیکٹ حاصل کرتا ہے۔

    آؤٹ لیٹ کی لمبائی 32 انچ ہے جو صارفین کو آرڈر دینے سے پہلے مینو کو براؤز کرنے کی اجازت دیتا ہے، نام اور رابطہ نمبر جیسی تفصیلات درج کرنے کے بعد ادائیگی QR کوڈز اور کارڈز کے ذریعے کی جاسکتی ہےادائیگی مکمل ہونے کے بعد بریانی کا پیکٹ خودکار مشین کے نیچے بنائے گئے شیلف میں آجاتا ہے یہ ریستوراں چنئی کے سومانات پورم، کولتھور میں واقع ہے۔

  • بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

    سی آئی اے نے شہر قائد کراچی میں کاروائی کی ہے،بینکوں اے ٹی ایمز کے باہر، دکانوں اور دیگر ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا

    ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر بے نظیر چوک، ابراہیم حیدری سے ایک ڈکیت عبدالوحید کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں ندیم شاہ، امتیاز، نواز، اور دانش کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، سچل، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں بینکوں / اے ٹی ایمز کے باہر، دکانوں اور دیگر ڈکیتی کی کئی وارداتیں کا انکشاف کيا ہے۔28-06-2022 کو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فضل کمیونیکیشن پر ڈکیتی کی تھی جس میں ملزمان نے نقدی 10 لاکھ اور 5 عدد سمارٹ موبائل فونز لوٹے تھے۔ اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 794/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے۔ ایس آئی یو نے ملزم سے اس واردات میں لوٹی ہوئی نقدی میں سے 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔

    ملزم کا ساتھی ندیم شاہ رواں ماہ ایس آئی یو نے سچل میں 80 لاکھ روپے پیٹرول پمپ کیش ڈکیتی کے مقدمہ الزام 1358/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں گرفتار کیا تھا۔ملزم نے 2/3 ماہ قبل میڈیکیم چورنگی کے نزدیک نواز کے ہمراہ کریانہ اسٹور سے ایک لاکھ روپے لوٹے تھے۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے دو اشخاص سے 7 لاکھ لوٹے تھے۔ملزم عبدالوحید کا ایک ساتھی ندیم شاہ بینکوں کے اندر سے نقدی لیکر نکلنے والے لوگوں کی اطلاع باہر دیگر ساتھیوں کو دیتا تھا جو کہ ان لوگوں کو مناسب مقام پر لوٹتے تھے۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    ملزم اس سے قبل 3 ڈکیتی سمیت 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔گرفتار ملزم سے ایک پسٹل برآمد ہوا ہے۔ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی پولیس کی کارواٸی, غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے غیر ملکی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے،کورنگی پولیس نے چار مختلف کارواٸیاں جس میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا, زمان ٹاٶن, عوامی کالونی اور الفلاح پولیس نے علاقہ گشت کے دوران 12 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا ۔
    غیر ملکی افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے ۔گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر عزت اللہ, جمعہ, شفیع اللہ, قدرت اللہ, رضا گل, عصمت اللہ, سمیع اللہ, جمعہ خان, امیر اللہ, عادی شاہ, بسم اللہ, اور میر جان معلوم ہوئے ۔ گرفتار افغانی باشندوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے زریعے چیک کیا جارہا ہے ۔گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا

    شہر قائد کراچی میں ایس آئی یو سی آئی اے نے کاروائی کی اور بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،ایس آئی یو نے خواجہ اجمیرنگری سے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے نام عدنان بشیر ولد بشیر احمد . وقار احمد ولد ذولفقار علی ،۔ محمدرفیق ولد محمد شریف ہیں، گرفتار ملزمان سے 03 پسٹلز 30 بور اور ایک عدد موٹر سائیکل نمبری KOA-5312 میکر سپر پاور 70CC برآمد کر لیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اندرون کراچی بنکوں اور ATM سے کیش لیکر نکلنے والے کئی لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے کا انکشاف کیا ہے۔

    ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے خواجہ اجمیر نگری کے علاقہ سے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شخص سے اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ روپے چھینے تھے۔ گرفتار ملزمان قبل ازیں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 07 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق گرفتار ملزمان میں 02 ڈکیت/اسٹریٹ کرمنل، 02 اشتہاری و مفرور، 01 منشیات فروش، 02 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد فرحان ولد محمد روز کو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موبائل فون سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم جمیل خان ولد سردار خان کو غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اورنگی پولیس نے دو مختلف مقدمات میں اشتہاری و مفرور ملزمان بنام شیراز ولد قاسم شاہ اور محمد الیاس ولد محمد حسین کو گرفتار کیا۔. ملزم شیراز تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 366/2019 بجرم دفعہ 6/9B میں اشتہاری و مطلوب تھا۔. ملزم محمد الیاس تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 845/2021 میں مفرور و مطلوب تھا۔

    تھانہ گلشن معمار پولیس نے مطلوب منشیات فروش ملزم شاکر اللّٰہ ولد گل رحمٰن کو 01 کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔تھانہ مومن آباد اور اورنگی پولیس نے چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان بنام ابراہیم ولد گل محمد اور رمضان ولد چاند محمد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

  • لاہور:اے ٹی ایم کارڈزکوہیک کرکےاکائونٹ سے پیسے نکلوانےوالا گروہ پھرسرگرم:نیا طریقہ استعمال کرنےلگے

    لاہور:اے ٹی ایم کارڈزکوہیک کرکےاکائونٹ سے پیسے نکلوانےوالا گروہ پھرسرگرم:نیا طریقہ استعمال کرنےلگے

    لاہور:اے ٹی ایم کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سے پیسے نکلوانے والا گروہ پھرسرگرم:نیا طریقہ استعمال کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک بار پھرہیکرز لاہور کی اے ٹی ایم مشینوں سے کروڑ روپے ہتھیانے لگے،پہلے فراڈ کرنے کے طریقے اور تھے اوراب نئے طریقوں سے صارف کے ساتھ فراڈ ہوتا ہے اور اسے پتہ تک بھی نہیں چلتا

    اے ٹی ایم ا ستعمال کرنے والے خبردار رہیں، آپ کے اے ٹی ایم کا پورا راز کوئی اور چرا کر آپ کے لاکھوں روپے نکلواسکتا ہے، پاکستان کے شہریوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے بڑے فراڈ، بڑے گڑبڑ گھٹالے کا انکشاف ہوا ہے۔

     

    مصدقہ ذرائع کے مطابق آج کل جو فراڈ ہورہا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ جب اے ٹی ایم مشین صارف سے کوئی سوال پوچھ لیے ،صارف سے کہے کہ وہ بائیومیٹرک طریقہ استعمال کریں‌ یا قومی شناختی کارڈ مانگے تو فورا مشین سے اے ٹی ایم کارڈ نکال لینا چاہیے ، اور اگرکارڈ نہیں نکلتا تو پھرمتعلقہ بینک کو فون کرکے یہ کارڈ بلاک کروا لینا ضروری ہے وگرنہ وہاں‌ارد گرد میں موجود فراڈیئے آپ کے پیسے لے اُڑیں گے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک دن میں پانچ سے چھ اس فراڈ کے متعلقہ ایف آئی آرز لاہور کے تھانہ جوہرٹاون اور ماڈل ٹاون میں ہوئی ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فراڈ میں ایک صارف پانچ لاکھ سے محروم ہوگیا اورایسے ہی ایک صارف تین لاکھ سے محروم ہوگیا ، باقی صارف بھی بھاری مالی نقصان اٹھا چکے ہیں

    پاکستانی صارفین کو اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چوری ہونے کا پتا بینک کے بتانے پر چلا، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کردیں ۔

    اس میں ہوتا یہ ہے کہ اے ٹی ایم مشین کی کسی خفیہ جگہ پرفراڈیئے ایک ڈیوائس لگا دیتے ہیں جوقومی شناختی کارڈ پوچھتے وقت یا بائیومیٹرک کرتے وقت آپ کا سب ڈیٹا محفوظ کرلیتا ہے اورجب صارف وہاں سے تنگ آکرچلا جاتا ہےتو پیچھے سے فراڈی آکر وہ رقم نکلوا لیتے ہیں‌

    !نوسربازوں نے اے ٹی ایم سے فراڈ کا نیا طریقہ دریافت کرلیا، ٹرانزیکشن سے پہلے مشین میں کاغذ پھنسا دیکھیں تو ہرگز استعمال نہ کریں۔جب بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے جائیں اور مشین میں کارڈ ڈالنے کی جگہ پر اگر آپ کو کچھ کاغذ پھنسے ہوئے دکھائی دیں تو مشین ہرگز استعمال نہ کریں، اگر کارڈ پھنس جائے اور اے ٹی ایم کے باہر سے کوئی شخص آپ کی مدد کیلئے آئے تو اسے ہرگز اپنا پاسورڈ نہ بتائیں

     

    اس میں‌ سارا ڈیٹا یہ فراڈ کرنے والوں کے پاس پہنچ جاتا ہے ،اس لیے احتیاط ضروری ہے یاد رہےکہ لاہور میں ایسے واقعات بڑی تیزی سے روزانہ کی بنیاد پرہونے لگے ہیں‌

     

    اے ٹی ایم  کارڈ استعمال کرنے کے طریقے

    ATMاصل میں Automated teller Machine  مخفف ہے۔اس مشین سے آپ بآسانی اپنی رقم کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں لیکن آجکل کچھ شرپسند عناصر اس مشین پر کچھ اضافی چیزیں نصب کرکے آپکی معلومات چرا نے کی کوشش کرتے ہیں لہذا اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرنے سے قبل چند باتوں کا جاننا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو مالی نقصان کاسامنا ہوسکتا ہے۔

    اے ٹی ایم کا استعمال کرتے وقت اپنی اور اپنے پیسوں کی حفاظت کے بارے میں سوچنا ہر انسان کیلئے ضروری ہے۔ ویران علاقوں میں اے ٹی ایم استعمال کرنے سے گریز کریں بینکوں یا سپر مارکیٹوں کے اندر واقع اے ٹی ایمز استعمال کریں جہاں دوسرے لوگوں ارد گرد موجود ہوں کیوں کہ اسطرح کی جگہ پہ چھینا جھپٹی کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔

    اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال

    اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے  اس بات کا یقین کر لیں  کہ مشین کی کسی چیز کو چھیڑا ہوا نہیں ہےاگر آپ کو لگتا ہے کہ مشین کے کی بورڈ پر اضافی بورڈ لگایا گیا ہے یا سکرین کے بالکل اوپر کوئی اضافی کیمرا نصب ہے تو اس کا استعمال ہر گز  نہ کریں(کیوں کہ اس  کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجرم نے آپکی  مالی معلومات کو چوری کرنے کے لئے اے ٹی ایم کو "سکینر” سے منسلک کیا ہے۔)

    اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرنے سے قبل اس Slot کو ہلا کرضرور دیکھیں اگر اس پر آپ کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے  کوئی اضافی Slot لگی ہوئی تو وہ ضرور ہلے گی اور ہو سکتا ہے وہ اتر ہی آئے ایسی صورت میں اس اے ٹی ایم مشین کا استعمال ترک کرکے کسی اور اے ٹی ایم کا رخ کریں اور اگر کوئی اضافی Slot نہیں لگی تو وہ بالکل نہیں ہلے گی۔ ان اضافی چیزوں کو skimming devices  کہا جاتاہے۔

    اےٹی ایم میں پن نمبر کا اندراج کرتے وقت اوپر ہاتھ رکھ لیں تاکہ آپ کے خفیہ کوڈ کے بارے کوئی جان نہ سکے۔

    اے ٹی ایم مشین میں دو بار سے زیادہ غلط پن نمبر کا اندراج نہ کریں ورنہ آپ کا کارڈ مشین ضبط کرسکتی ہے اور اس صورت آپ کو آپکی برانچ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

    اے ٹی ایم کو چھوڑنے سے پہلے اپنے پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور نکال لیں  اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ مشین سے پیسے باہر نکلنے کے بعد آپ دیر نہ کریں اور دس سیکنڈ سے پہلے ان کو نکال لیں ورنہ ہو سکتا ہے اے ٹی ایم آپکے پیسوں کو حفاظت کے پیش نظر واپس ضبط کرلے اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوسکتا ہے اور آپ کو اپنی برانچ کا رجو ع بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔

     

  • اے ٹی ایم سے لوگوں نےمطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    اے ٹی ایم سے لوگوں نےمطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    اے ٹی ایم سے لوگوں نے مطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    باغی ٹی وی: نئی دہلی میں ایک عجیب مگر دلچسپ واقعہ اے ٹی ایم میں بہت سی دفع پیسے نہیں نکلتے یا پھر کسی معمولی سے مسلئے کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی یہ مسلئہ ٹھیک ہوتا ہے۔تو یہ مشین( اے ٹی ایم ) پیسے دے دیتی ہے۔لیکن حال ہی میں ایک بہت ہی حیران کن خبر یہ کہ جتنی رقم اے ٹی ایم میں موجود ہو نکالنے پر 2 گنا نہیں بلکے 5 گنا زیادہ رقم دینے والے اے ٹی ایم کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ بھارت کے شہرناگپور کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں پر مطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ رقم وصول ہوئی۔ یہ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ ایک آدمی نے 500 روپے اے ٹی ایم میں رکھواے تھے۔ جب یہ بندہ دوبارہ اس رقم کو نکالنے آیا تو وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس کے اے ٹی ایم میں سے تو 5 گنا زیادہ پیسے نکلے ہیں۔ اس نے جب اپنے ہاتھ میں 2500 دیکھے تو یہ بہت خوش ہوا۔

    مزید برآں یہ کہ یہ واقعہ جب باقی لوگوں نے سنا تو وہ رہ نہیں سکے ۔اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہو گئی تھی۔ پھر جب باقی لوگوں نے پیسے نکالے تو ان کے بھی مطلوبہ رقم سے زیادہ ہی پیسے نکلے تھے۔ مزید یہ کہ لوگوں نے دو سے تین گھنٹوں کے درمیان میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے۔ لیکن جب اس واقعے سے مطلق پولیس والوں کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر بینک کو سیل کر دیا تھا۔کیونکہ ایسا صرف اسلئیے ہو رہا تو کیونکہ بینک میں کوئی خرابی تھی۔اس حوالے سے بینک نے کہا ہے کہ جو لوگ زائد رقم لے گے ہیں۔فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا چلا کر رقم واپس وصول کی جاۓ گی۔

  • علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌ ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے یہ بال ٹیمبپرنگ کی پیداوار ہے، عمران خان کہتا ہے دو گھنٹے تک کرسی پر رہنے دو۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے چیمبر میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اگر سپیکر ٹائیگر فورس بنیں گے تو ان کی حالت قانون کے ہاتھوں بری ہوگی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی اتحادی کو وزیر دینے کےلئے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، علیم خان نے کسی عہدے یا وزارت پر نہ خواہش کا اظہار کیا لیکن پارٹی قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کے پی میں باپ اے این پی اور آزاد اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں ، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کا فیصلہ درست ہے ممبرز خود ہی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے، چینی سکینڈل پر صرف جہانگیر ترین ہی نہیں ہاشم جواں بخت، مونس الہی اور خسرو بختیار کا بھی نام رہا ہے۔

     

     

  • اے ٹی ایم مشین 6 لاکھ روپے چوری کرنے والے تین بڑے نام سامنے آگئے

    اے ٹی ایم مشین 6 لاکھ روپے چوری کرنے والے تین بڑے نام سامنے آگئے

    نوئیڈا :اے ٹی ایم مشین 6 لاکھ روپے چوری کرنے والے تین بڑے نام سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز تین لوگوں کو اے ٹی ایم مشین سے چھ لاکھ روپے لوٹنے اور نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد کی شناخت 21 سالہ زبیر آزاد، 19 سالہ راشد اور 20 سالہ کلیم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ہریانہ کے پلوال کے رہنے والے ہیں۔

    پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ADCP) کمار رنوجے سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے اے ٹی ایم سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور مشتبہ افراد کی شناخت کی۔ پولیس ٹیم کو اسی اے ٹی ایم کے قریب تعینات کیا گیا تھا تاکہ ملزمان واپس آنے کی صورت میں انہیں گرفتار کر سکیں۔ بدھ کو، تقریباً 11.15 بجے، تینوں مشتبہ افراد ماروتی سوئفٹ ڈزائر میں اے ٹی ایم پہنچے اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔”

    پولیس نے دو ڈیبٹ کارڈوں کے ساتھ ایک کار، 21,000 روپے نقد اور تین موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔

    پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر اے ٹی ایم جا کر نقد رقم نکالتے تھے۔ ان مشتبہ افراد نے مشین میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی سے نقد رقم نکالنے کے لیے اس چال کا استعمال کیا۔ دو مشتبہ افراد اے ٹی ایم کیوسک میں داخل ہوتے تھے جبکہ تیسرا گارڈ کھڑا ہوتا تھا اور کسی کے آنے کی صورت میں انہیں الرٹ کرتا تھا۔

    ملزمان گزشتہ چھ ماہ سے ان فراڈ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    فیصل آباد : پولیس بالآخر اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین کو بولنے پر کامیاب ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ نکالنے والے خودساختہ گونگے کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔