Baaghi TV

Tag: اے ٹی سی

  • نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج  کا لاہور سے تبادلہ

    نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج کا لاہور سے تبادلہ

    سانحہ نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) کے جج ارشد جاوید کا لاہور سےبہاولنگر تبادلہ کر دیا گیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کو 9 جنوری کو متعلقہ آفس کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے،ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر آصف بشیر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، سیشن جج آصف بشیر کو سیشن کورٹ لاہور میں بطور او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جج ارشد جاوید 9 مئی 2023 کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر کیسز کی سماعت کر رہے تھے، جج ارشد جاوید نے نو مئی کے تین کیسز کا فیصلہ بھی سنایا تھا،جج محمد ارشد جاوید نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو سزائیں سنائی تھیں جبکہ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو بھی مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئی تھیں۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کی درخواست مسترد کر دی-

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کے لیے ملزم کی والدہ نے نفسیاتی معائنے کی درخواست دائر کر دی،جس میں ارمغان کا نفسیاتی معائنہ کرانے کی درخواست کی گئی ہے-

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے ملزم کے نفسیاتی علاج کی مخالفت کی، اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے پولیس سے کئی گھنٹے تک مقابلہ کیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور ایک اہلکار زخمی ہوا تھا،لزم کا دوران ریمانڈ کئی بار میڈیکل معائنہ ہو چکا ہے، میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کو کسی قسم کا نفسیاتی عارضہ لا حق نہیں ہے۔

    عدالت نے ملزم ارمغان کے نفسیاتی علاج کی درخواست مسترد کر دی۔

    واضح رہے کہ 12 اگست کو پولیس نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں 2 ماہ کے وقفے کے بعد حتمی چالان (چارج شیٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کروایا تھااس سے قبل مئی میں عبوری چالان جمع کروایا گیا تھا، جس میں مرکزی ملزم ارمغان قریشی اور شیراز عرف شاہ ویز بخاری کو نامزد کیا گیا تھا-

    حتمی چالان میں تفتیشی افسر (آئی او) محمد علی نے بتایا تھا کہ مقتول اور دونوں مشتبہ افراد کی آخری معلوم جگہ ارمغان کے گھر، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں تھی،مقتول مصطفیٰ نے مرکزی ملزم کے گھر جانے سے قبل اپنے دوست رفیع کو فون پر اطلاع دی تھی، رفیع کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے، ارمغان کے گھر سے جمع کیے گئے خون کے نمونے مبینہ طور پر حب کے علاقے میں کار سے برآمد کیے گئے لاش کے نمونوں سے میچ کرتے ہیں۔

  • 24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

    24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی۔

    منگل کے روز اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ملزم اور اس کا وکیل غیر حاضر تھے، فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم عمر ایوب کی 14 مقدمات میں ضمانت خارج کرتے ہوئے عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی-

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف راولپنڈی اور اٹک میں 24 اور 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام پر مقدمات درج ہیں،پی ٹی آٗئی رہنما عمرایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

    عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا جج نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 86 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

  • ایف آئی اے  کا ملزم ارمغان کی حوالگی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

    ایف آئی اے کا ملزم ارمغان کی حوالگی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

    کراچی: ایف آئی اے نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا، اے ٹی سی میں بھی پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ کے دو مقدمات میں عدالت نے ملزم ارمغان کو جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹٰی وی : انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل میں مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی گرفتاری کیلئے منتظم عدالت سے رجوع کر لیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج ہے، تفتیش کیلئے ملزم کی کسٹڈی دی جائے،عدالت نے کہا کہ جہاں ملزم کا مقدمہ زیر سماعت ہے، اسی عدالت سے رجوع کیا جائے بعد ازاں، ایف آئی اے حکام نے متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیا،متعلقہ عدالت نے جواب دیا کہ ریمانڈ دینے کا اختیار منتظم عدالت کا ہے۔

    لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ گرفتار

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس مقابلہ اقدام قتل اورغیرقانونی اسلحہ کے دومقدمات کی سماعت میں عدالت نے ملزم ارمغان کو تینوں مقدمات میں جیل بھیج دیا دورانِ سماعت جج نے کہا کہ کیا آپ کو جسمانی ریمانڈ چاہیے، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں آپ ملزم کو جیل کسٹڈی کر دیں،اس کے ساتھ ہی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار

  • پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج

    پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست خارج کردی پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے پشاور سٹی صدر عرفان سلیم عبوری ضمانت درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نذیر نے کی ۔ عدالت نے عرفان سلیم کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی پولیس کے مطابق ملزم نے نو اور دس مئی کو پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ملزم نے گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن دوران سماعت پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔

  • ایف سی  چیک پوسٹ پر  حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
    پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔پولیس کے مطابق ملزم عبد المتین ، عبد الغنی اور صالحین پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران تختہ بیگ میں ایف سی چوکی پر حملہ کیا اور بارہ گیٹ چوکی کو مسمار کیا۔ پولیس کے مطابق دوران احتجاج مذکورہ ملزمان نے آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔

  • انسداد دھشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی

    انسداد دھشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی

    پشاور انسداد دھشتگردی عدالت نے طالب علم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی، 2021 میں بنوں سے پشاور ٹیسٹ کے لئے جانے والے طالب علم پولیس کے فائرنگ سے جابحق ہوا تھا ،پشاور انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف کیس میں جج محمد عادل نے فیصلہ سنادیا، پولیس اہلکار روح اللہ اور رستم کو طالب علم کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، مبشر نامی طالبعلم 2021 میں ٹیسٹ کیلئے بنوں سے پشاور آیا تھا پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مبشر نامی طالبعلم جاں بحق ہوا تھا،

  • اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: عدالت نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی عامر محمود کیانی کی سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں محفوظ فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس عامر محمود کیانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عامر محمود کیانی انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر صحت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیس میں عامر محمود کیانی کی ضمانت کنفرم کردی۔

    واضح رہے کہ عامر محمود کیانی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

    عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران عامر محمود کیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اب سیاست نہیں کروں گا، اب انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی خدمت کروں گا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، اس دن کے واقعات بہت تکلیف دہ تھے، جنہوں نے مجھ پر بہت اثر کیا ہے۔

    سانحہ 9 مئی:عمران خان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،رانا ثنااللہ

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بقا اللّٰہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں، عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہےہمارے خاندان کے اکثر لوگ فوج میں ہیں، میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے سیاست کے دوران کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کے 8، 9 سیاسی پرچے درج ہیں، پارٹی میں ماضی میں بھی مشکل وقت آئے، میانوالی میں جو 2 واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا۔

    اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

  • 9 مئی ہنگامہ آرائی،سابق مشیر کی ضمانت منظور

    9 مئی ہنگامہ آرائی،سابق مشیر کی ضمانت منظور

    انسداد دھشتگردی عدالت پشاور میں 9 اور 10 مئی کو نامزد پی ٹی آئی سابق مشیر قانون عارف یوسفزئی کی عبوری ضمانت کے درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت ای ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نظیر نے کی،عدالت نے سابق مشیر قانون کے عبوری ضمانت میں 17 جون تک توسیع کر دی، ملزم پر تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جس کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے،دوسری جانب 9 اور 10 مئی واقعات میں تھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم عبد الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،
    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کو تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہےلہذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،