Baaghi TV

Tag: اے ڈی بی

  • وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر  کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں، جو آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے دو ہزار 300 میگاواٹ بجلی کی قابل اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہےسرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا-

    ننکانہ صاحب: ڈی پی او آفس میں یومِ قائد کی پروقار تقریب، قائداعظم کو خراجِ تحسین

    اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا ،کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

  • احد چیمہ سے  ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا  کی ملاقات

    احد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا کی ملاقات

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گٹیریز نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی-

    اقتصادی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گٹیریز نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی جہاں وفاقی وزیر نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل معاونت کو سراہا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ترقیاتی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کے بروقت نفاذ میں اے ڈی بی اور عالمی بینک کی معاونت قابل ستائش ہے،ڈی جی لیہ گٹیریز نے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے، میکرو اکنامک بحالی اور مالی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

    ڈجی جی اے ڈی بی لیہ گٹیریز نے کہا کہ ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا حکومت کی جانب سے ایک اچھا قدم ہےحکومت کی جانب سے ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا قابل تحسین ہے۔

    وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین، اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دی-

    جمعے کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں ایک رزلٹ بیسڈ لون پروگرام اور سندھ میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بڑا منصوبہ شامل ہے۔

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 400 ملین ڈالر کا رزلٹ بیسڈ لون پروگرام سرکاری اداروں کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے پر فوکس کرے گا، اس پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ری اسٹرکچرنگ اور کمرشلائزیشن بھی شامل ہے۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ایز) کی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ 2023 میں ایس او ایز ایکٹ اور پالیسی کا نفاذ اہم سنگِ میل رہا، اصلاحاتی عمل کے نفاذ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

    اے ڈی بی کے مطابق 140 ملین ڈالر سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے منظور کیے گئے ہیں، جس سے پانچ لاکھ افراد براہِ راست مستفید ہوں گے منصوبے کے تحت 1 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو سیلابی خطرات سے تحفظ ملے گا اور 22 ہزار ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے،یہ منصوبہ غذائی تحفظ، حیاتیاتی تنوع اور مجموعی ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا منصوبے کے لیے گرین کلائمٹ فنڈ کی 20 ملین ڈالر گرانٹ اور 20 ملین ڈالر کنسیشنل لون کے ذریعے کو-فنانسنگ بھی کی جائے گی۔

    قبل ازیں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی،پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے 16 شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔

    عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و صحت کے لیے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

    اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے،یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی-

    اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشرو ط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا، صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی۔

    خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ

    رپورٹ کے مطابق یہ سہولیات ان طبقات کے لیے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کو ترقیاتی تفریق اور سماجی بہبود کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے،ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 7.6 فیصد کی شرح سود پر 1 ارب ڈالر کے قرض کی فراہمی کے لیے مفاہمت طے پا گئی ہے۔

    روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی کمزور کریڈٹ ریٹنگ کی وجہ سے یہ قرضہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی ضمانت پر مل رہا ہے، ضمانت دینے کے لیے اے ڈی بی ایک معمولی سی فیس بھی وصول کرے گا، قرض کی فائنل ٹرم شیٹ اور قرض کی فراہمی اے ڈی بی کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی گارنٹی کی منظوری سے مشروط ہے، جو اے ڈی بی 28 مئی کو ہونے والے اپنے بورڈ اجلاس میں د ے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی ضمانت دینے کی بنیاد پر پاکستان 1.5 ارب روپے کا قرض حاصل کرسکے گا، حکومت یہ قرض پانچ سال کی مدت کے لیے حاصل کر رہی ہے، اس طرح ری فنانسنگ کے خطرات کم ہوں گے۔

    بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    واضح رہے کہ یہ پہلا قرض ہے جو پانچ سال کی مدت کے لیے لیا جارہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ اسٹینڈرڈ چارٹر ڈ بینک اور دبئی اسلامک بینک سے طے کیاجارہا ہے، معاہدے کے تحت اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ( سوفر) کے علاوہ 3.25 فیصد سود ادا کیا جائے گا، جو مجموعی طور پر 7.6 فیصد بنے گا، جس میں سوفر میں تبدیلی کی صورت میں تبدیلی ہوتی رہے گی۔

    غیرملکی تجارتی بینک اے ڈی بی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد پراسس کو مکمل کریں گے، حکومت کا خیال ہے کہ یہ قرض جون میں حاصل ہوگا، جس سے رواں مالی سال کے اختتام پر فارن ایکسچینج کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، اس وقت پاکستان کے فارن ایکسچینج 10.6 ارب ڈالر کی کم سطح پر موجود ہیں، جن کو حکومت جون کے آخر تک 14 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتی ہے، حکومت فارن ایکسچینج کے ذخائر میں بہتر ہوتی ترسیلات زر، 1 ارب ڈالر کے نئے قرض، اور 1.3 ارب ڈالر کے چینی قرضوں کی ری فنانسنگ کے ذریعے اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

    فحش ویڈیو وائرل ہونے پر ٹک ٹاکر سجل کا ردعمل

  • اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    کراچی:اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمنٹے کے لیے خرچ ہوگا،مرکزی بینک 500 ملین ڈالر کی آمد کے اعدادوشمار آئندہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کرے گا۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر تک 16.07 ارب ڈالر رہے،زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.85 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں،اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 13.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.41 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.65 کروڑ ڈالر رہے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر  کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا، جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی کے بارے میں بات چیت کی گئی-

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا -وزیر اعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کیلئے سودمند ثابت ہوگی-