Baaghi TV

Tag: بائیو میٹرک

  • حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کے لئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی ویزا کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے، بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، 17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے، موبائل ایپ سعو دی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے۔

    عازمین حج کی سہولت کے لئے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے، عازمین حج کو فوری طور پر بائیو میٹرک کیلئے سعودی ویزا مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے، ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے، ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان کو موصول ہو گی، عازمین حج پراسیس مکمل ہونے کے بعد رسید حاصل کریں۔

  • نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف

    نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف

    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خصوصی طور پر بزرگ شہریوں کی سہولت اور پینشنرز کے لیے فنگر پرنٹ کے بعد اب چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے حوالے سے اہم مشاورتی کانفرنس ہوئی، جس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اداروں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس وقت پاکستان بھر میں فنگر پرنٹ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جاتی ہے، کچھ عرصہ قبل ہی نادرا نے ایک سے زائد انگلیوں سے بائیو میٹرک شروع کی تھی۔پاکستان بھر کے بینک، سیکیورٹی ادارے اور دوسرے کاروباری ادارے بھی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیقی عمل مکمل کرتے ہیں لیکن اب نادرا نے نئے سال سے چہرے کی شناخت کے ٹیکنالوجی بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کانفرنس کے دوران بائیو میٹرک کے اندر پیش آنے والے مسائل پر بحث کرنے سمیت نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔کانفرنس میں نادرا چیئرمین نے بتایا کہ زائد العمر ہونے کی وجہ سے بعض بزرگ افراد کی انگلیوں اور انگوٹھوں کے نشانات درست انداز میں کام نہیں کرتے اور ان کی تصدیق نہیں ہو پاتی، جس سے مسائل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لیے اب نادرا نے ایسے بزرگ افراد کے لیے بائیو میٹرک کے بعد چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا چیئرمین نے 15 جنوری 2025 سے نادرا کی ایپلی کیشن پاک آئی ڈی اور نادرا سینٹرز پر مذکورہ سہولت کے آغاز کا اعلان کیا۔

    فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

    مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں6 ماہ کی توسیع

    غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث 10ٹرالرز ضبط

  • سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے بارڈر سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا .

    وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا۔بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاونٹرز پر لگائی جائیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی.یہ اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے امیگریشن عمل کو تیز کرنے کیلئے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سہولت کیلئے ای گیٹس کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
    مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کئے جائیں گے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہوں گےاس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کیلئے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔بعدازاں بتایا گیا تھا کہ ملک کے ائیر پورٹس پر ای گیٹس تنصیب کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا اور منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی بین الاقوامی ائیرپورٹس پرتیزترین امیگریشن کے منصوبے "ای گیٹس” نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا۔ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبرتک توسیع کردی گئی تھی اور اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نے ٹینڈر تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

    ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

  • پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

    راولپنڈی: محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 2 ماہ بعد از خود بحال ہوجائے گا ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں کےشورومزمالکان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن،ٹرانسفر کا نیا ایس او پی بھی تیار کر لیا گیا ہے-

    ٹھٹھہ : کراچی نیشنل ہائی وے پر سیم نالے کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم متعدد…

    نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر کے لئے مالک گاڑی،مکمل فائل،دستاویزات،گاڑی بھی پیش کرنا ہوگی تمام ہارڈ شپ کیسوں میں،مجاز افسران کی تسلی سے رجسٹریشن،ٹرانسفر بغیر بائیو میٹرک ہوگی۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا لیکن کابینہ میں یہ معاملہ رکا ہوا تھا تاہم اب کابینہ کی جانب سے بھی اس فیصلہ کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے بائیو میٹرک نظام صرف ہارڈ شپ کیسز پر لاگو کیا جائیگا۔کابینہ کی جانب سے بھی اس فیصلہ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے فائل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول کو ارسال کر د ی گئی تھی-

    سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ بے بنیاد خبر ہے. ترجمان سی اے اے