Baaghi TV

Tag: بائیو گرافی

  • دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی جھلک منظر عام  پر

    دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی جھلک منظر عام پر

    صدیوں کے فنکار کہلائے جانے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک منظر عام پر آگئی ہے. دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک وڈیو کلپ چئیر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے . دلیپ کمار کے مینجر نے باقاعدہ ایک ٹویٹ بھی کی اور کہا کہ لیجنڈ اداکار پر لکھی گئی کتاب کی یہ پہلی کاپی ہے جو کہ ان کی برسی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی.
    یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار طویل علالت کے بعد اللہ کو پیار ہو گئے تھے ان کی موت کا صدمہ انکی اہلیہ سائرہ بانو کو اس قدر ہوا کہ جب انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہو گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ

    ” خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے۔” اداکار دھرمیندر نے کہا تھا کہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو بیماری کے دوران بچوں کی طرح سنبھالا.
    یاد رہے کہ دلیپ کمار کا پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں آبائی مکان آج بھی محفوظ ہے اور اسے اب حکومت نے تاریخی ورثہ قرار دے دیا ہے۔شہنشاہ جذبات کہلانے والے دلیپ کمارے نے لازوال کردار نبھائے اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی فلم بینوں کی دلوں میں‌زندہ ہیں.

  • مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئےمیزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    صنم سعید نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔

    اداکارہ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

    جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی میزبان نے اداکارہ سے پوچھا اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟-

    اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف