Baaghi TV

Tag: بائے پرجوائے

  • بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا

    بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائے پر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھےگا-

    باغی ٹی وی :بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقےمنڈوی اورکراچی کےدرمیان پہنچے گا، بائےپرجوائےکے زیر اثر ہواؤں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونےکا امکان ہے، بائےپرجوائے کے زیراثرہواؤں کی رفتار 150کلومیٹرفی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    وومن پولیس اسٹیشن سے بھاگنے والی ملزمہ گرفتار

    بھارتی میڈیا کےمطابق محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کے لیے اورنج الرٹ جاری کردیاہے جبکہ ممبئی میں طوفان کےزیر اثر ہواؤں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیئے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بھی طوفان بائے پرجوائےکے سبب تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں لہریں بلند ہیں جب کہ بائپر جوائے کے زیر اثر گجرات کے اضلاع میں 13 سے 15 جون تک شدید بارشیں متوقع ہیں گجرات کے اضلاع میں13 سے 15جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

  • طوفان بائے پر جوائے،کراچی میں بل بورڈ اور سائن بورڈ  ہٹانےکا حکم

    طوفان بائے پر جوائے،کراچی میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانےکا حکم

    کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائے پر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں جس کے بعد کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے-

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائے پر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے،بائے پر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلو نک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، پھر شمال مشرق کی طرف مڑتے ہوئے 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر (جنوب مشرقی سندھ) اور ہندوستانی گجرات کے ساحل کے درمیان سے گزرے گا سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلندہورہی ہیں پی ایم ڈی کا سائکلون وارننگ سینٹر، کراچی سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے-

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    جبکہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا ہے،کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے حکم نامے پرعمل درآمد کیلئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور میونسپل کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے فیصلے پرعمل درآمد کیلئے تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنر کو بھی پابند کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظر سات ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیامحکمہ موسمیات کا کہنا کہ طوفان کی وجہ سےبھارت کےجنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے، یہ سلسلہ چار روز تک جاری سکتا ہے، طوفان گووا شہر کے مغرب میں 690 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مہاراشٹر کے علاوہ ممبئی کے قریبی اضلاع کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    کیرالہ ریاست کے لیے ”ییلو“ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے اس کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی،امکان ہے کہ آج ہوائیں چلیں گی جبکہ اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    ترکیہ :راکٹ اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ،5 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں بھی وارننگ جاری ہونے کے بعد گجرات کے مشہور سیاحتی مقام کی ٹیتھل بیچ کو 14 جون تک بند کردیا گیا ہے مچھیروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ، کرناٹک کے مچھیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

    سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار45 سے 55 ناٹس تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں یہ 65 تک بھی جا سکتا ہے اور یہ سلسلہ آج سے شروع ہو کر 12 جون تک جائے گا۔

    میران شاہ:سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشتگرد ہلاک 4 زخمی،3 اہلکار شہید