Baaghi TV

Tag: بائے پر جوائے

  • سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے اثرات سے کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی شروع ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ابراہیم حیدری، گاڑڈن، شارع فیصل سمیت صدر اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

    اس سےقبل ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کےاسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہےسمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائےماحولیات سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی کے شمال کی طرف 470 کلومیٹر دور ہے، پرانے اور کچے گھروں کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں چئیرمین این ڈی ایم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایوی ایشن کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ہے، سمندری طوفان بپرجوئے حقیقت ہے لوگ ایڈوائزری پرسنجیدگی سےعمل کریں، سمندری طوفان بہت غیرمتوقع ہوتے ہیں عوام حکومت کے مشوروں پرعمل اور متعلقہ مقامی اداروں سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ طوفان کی شدت میں فرق آیا ہےلیکن احتیاط بہت ضروری ہے کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظر سیلاب کا امکان ہے، طوفان سے کیٹی بندر،ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہےکراچی میں بھی ہنگامی صورتحال ہےعوام طوفان کی صورتحال کو معمولی نہ سمجھیں، طوفان کےدوران سولرپینل سے دور رہیں اس سے نقصان ہوسکتا ہے، ماہی گیر طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں،سجاول آدھا اور کیٹی بندر کو تقریباً خالی کرالیا گیا ہے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کا کہنا تھا کہ طوفان کے حوالے سے وقت سے پہلے آگاہ کیا گیا، طوفان 15 جون (دوپہر تقریباً 3 بجے) کیٹی بندر کےعلاقوں سے ٹکرائے گا، جس سے کراچی میں آندھی اور تیز ہواؤں کا خدشہ ہے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، تقریباً ایک لاکھ افراد کا انخلا کیا جائے گا۔

  • سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھ گئی،سمندر میں لہریں 35 سے 40 فٹ بلند

    سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھ گئی،سمندر میں لہریں 35 سے 40 فٹ بلند

    کراچی: سمندری طوفان بائے پر جوائے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے اور اس کی شدت مزید بڑھ گئی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے جاری ایک اور الرٹ میں کہا ہے کہ طوفان کراچی سے صرف 690 کلو میٹر دور ہے طوفان کے باعث 13 سے 17 جون کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے طوفان کے پیش نظر ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

    سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع …

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بائے پر جوائے انتہائی طاقتور طوفان بن چکا ہے طوفان 15 جون کو کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا،سسٹم کے مرکز میں 180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندر میں لہریں پینتیس سے چالیس فٹ بلند ہیں۔


    سمندری طوفان کے خطرات کے پیش نظر ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں طوفان بائے پر جوائے کا ٹریک پاکستان اور بھارتی سرحد ہے، ٹھٹہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی لپیٹ میں آئے گی، کراچی قدرے محفوظ ہے، تاہم شہر میں اگلے دو تین دن گرم ہوسکتے ہیں۔


    این ڈی ایم اے نے جاری بیان میں کہا کہ سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، جو 13 جون تک ممکنہ طور پر سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی، طوفانی بارشیں و طغیانی آسکتی ہے۔

    نوازشریف نے ہر چیز کو ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رانا ثناء

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان میٹ آفس کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ایک انتہائی خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طوفان جنوب میں کراچی سے تقریباً 760 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 840 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ہوائیں 150-160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل ہی ہیں جبکہ سسٹم سینٹر کے ارد گرد ہوا کی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے اور سمندر کی لہروں کی اونچائی 35-40 فٹ ہیں۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    مراد علی شاہ نے کہا کہ طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف مڑے گا اور 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر، (جنوب مشرقی سندھ) اور بھارت کے گجرات کے ساحل کے درمیان سے گذرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل تک پہنچنے کے بعد ٹھٹھہ، سجاول، میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں 13سے 17 جون کے دوران 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے 13، 14 اور 16 جون سےکراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مزید کہا کہ تیز رفتار ہوائیں کچے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کیٹی بندرمیں طوفان کی آمد متوقع ہے، بحیرہ عرب کے حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں اور ساحل کے ساتھ ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں، اس لیے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کو خطرات ہیں،اس لیے انہوں نےکمشنر حیدرآباد کو بھیجا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو لوگوں کو نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو بِل بورڈز کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان پر رحم کرکے نواز شریف کو واپس لایا جائے۔ جاوید لطیف

  • سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

    سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

    کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائےپر جوائے کے زیر اثر پاکستان کی ساحلی پٹی پر آئندہ منگل سے تین دن تک طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکراورمیرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھار بارش متوقع ہے،اس دوران تیز آندھی چل سکتی ہے ،کے ٹی بندر پر سمندری لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

    طوفان بائے پر جوائے،کراچی میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانےکا حکم

    دوسری جانب طوفان مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے ، طوفان ایک سوچالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، بائپر جوائے اس وقت کراچی سے 770اور ٹھٹہ سے750 کلومیٹر دورہے ، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کسی وقت 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو بھی چھو رہی ہے-

    سمندر میں شدید طغیانی ہے ، سسٹم کے مرکز کے اردگرد لہریں 40 سے 50 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں جس کے بعد کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے-

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

    طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے حکم نامے پرعمل درآمد کیلئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور میونسپل کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے فیصلے پرعمل درآمد کیلئے تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنر کو بھی پابند کیا گیا ہے۔

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

  • وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان ’بائےپر جوائے‘ کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو بلوچستان میں طوفان اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نےمقامی انتظامیہ کوطوفان ’بائے پر جوائے‘ کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پورے ملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، انتظامیہ اور ادارے عوام کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

    خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس


    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے ساحل سے 910 کلو میٹر اور ٹھٹہ کے ساحل سے 890 کلو میٹر کی دوری پر موجود ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی ، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا کہنا ہے کہ طوفان بائپر جوائے 150 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں تک بائپر جوائے کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنےکا امکان ہے۔

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    این ڈی ایم اے نے مئی میں باضابطہ طور پر سمندری طوفان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر کے ساحلی علاقوں میں طوفان کے بارے میں تیاری کے اقدامات کو فعال طور پر انجام دینے پر زور دیا تھا این ڈی ایم اے کے ایمرجنسی سینٹر میں بین الاقوامی ماڈلز کے ذریعے "بائے پر جوائے” کی پیش رفت پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 13 یا 14 جون کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ماہی گیروں اور عام عوام سمندر میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایت پر عمل کریں۔

    عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حقِ دعویٰ رکھتا …

  • سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    بھارت میں آنے والے ممکنہ سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظر سات ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: ہندوستان ٹائمز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننےوالے طوفان میں ہفتےکی صبح میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل …

    محکمہ موسمیات کا کہنا کہ طوفان کی وجہ سے بھارت کے جنوبی علاقوں میں خوب بادل برسیں گے، یہ سلسلہ چار روز تک جاری سکتا ہے، طوفان گووا شہر کے مغرب میں 690 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مہاراشٹر کے علاوہ ممبئی کے قریبی اضلاع کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر سمیت ممبئی میں بارش ہوگی، ممبئی میں بارش کی شدت کم ہوگی تاہم اس کے قریبی اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب کیرالہ ریاست کے لیے ”ییلو“ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے اس کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی،امکان ہے کہ آج ہوائیں چلیں گی جبکہ اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    بھارتی ریاست گجرات میں بھی وارننگ جاری ہونے کے بعد گجرات کے مشہور سیاحتی مقام کی ٹیتھل بیچ کو 14 جون تک بند کردیا گیا ہے مچھیروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ، کرناٹک کے مچھیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

    سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار45 سے 55 ناٹس تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں یہ 65 تک بھی جا سکتا ہے اور یہ سلسلہ آج سے شروع ہو کر 12 جون تک جائے گا۔

    صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

  • سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    کراچی: بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےکہا ہےکہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کہاں جائےگا طوفان کے بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا بھارتی گجرات اورسندھ کےساحل پراثرانداز ہونےکا امکانات ہیں دونوں صورتوں میں پاکستان کی 1100کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے جس کے باعث تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ 14 جون کی رات طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے ٹکرانے پر 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل سکتی ہیں طوفان ٹکرانےکےبعد تین دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتےہیں، طوفان ٹکرانے کے بعد موسلا دھاربارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق طوفان کے کراچی پر ممکنہ اثرات کے سبب ماہی گیروں نے شہر کی مختلف جیٹیوں پرلانچیں لنگرانداز کرنا شروع کردی ہیں، سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں نے احتیاطی اقدامات پرعمل شروع کردیا ہے، 12 جون سے ماہی گیروں کو کھلے سمندرمیں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں کناروں پرکھڑی کردی ہیں، کمال شاہ کے مطابق اس وقت سمندر میں کافی بڑی تعداد میں ماہی گیرلانچیں موجود ہیں، لانچوں کی جلد واپسی کے لیے سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے رابطے شروع کردیے ہیں۔

    سیکیورٹی انچارج کراچی فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق اس وقت سمندر میں لانچوں کی تعداد انہتائی کم ہے، 3 جون کے بعد صورتحال کے پیش نظر مچھلی کے شکار پرروانہ ہونے والی لانچوں کو روک دیا گیا تھا، گہرے سمندر میں پہلے سے موجود لانچوں کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے، امکان ہے کہ ان میں سے بیشترواپس لنگراندازہوجائیں گی تھورایا (سیٹلائٹ فون) کے ذریعے ان ماہی گیرلانچوں کو مسلسل انتباہ جاری کیا جارہا ہے کہ اگران کے لیے کراچی پہنچنا ممکن ہے تو پھرکوشش کریں اوراگر راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو پھر وہ جس جگہ موجود ہیں وہاں کسی محفوظ پناہ کو ترجیح دیں۔

    سیالکوٹ : قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے …

  • بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

    بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

    بحیرہ عرب سمندری طوفان ،بحیرہ عرب میں بائے پر جوائے سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر ی طوفان نے شدت اختیار کرلی ہے، تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے،سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1340 کلومیٹر دور ہے،

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ اومان کی جانب ہے،سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی سطح کو کوئی خطرہ نہیں،سائیکلون سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کررہا ہے،سمندری طوفان ایک سے دو روز میں اومان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا،

    بمحکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ نمبر 2 جاری کردیا جس کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا سمندری طوفان کراچی سے1420 کلومیٹر دور ہے۔

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے اطراف میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔ جب کہ کراچی میں صبح سویرے حبس ہے اور صبح 7 بجے شہر کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    افتخار ٹھاکر کا نواز شریف کے بارے بڑا انکشاف