Baaghi TV

Tag: بابا صدیقی

  • بابا صدیقی پر  قاتلانہ حملے کی ذمہ داری  لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

    بابا صدیقی پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

    ممبئی: بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو کل ممبئی میں قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری آج لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہےبشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے قبول کی اور کہا کہ انہوں نے سلمان خان اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے قربت اور دوستی کی وجہ سے بابا صدیقی کو قتل کیا۔

    دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں 3 شوٹرز ملوث تھے جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے قتل میں ملوث ایک ملزم کو ہریانہ اور دوسرے کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا جبکہ جس اکاؤنٹ سے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی اس سے متعلق بھی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

    بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آگیا

    بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

  • بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آگیا

    بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آگیا

    ممبئی: معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی گزشتہ شب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بابا صدیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق ریاستی وزیر تھے جو اپنی افطار پارٹیوں کیلئے بھی جانے جاتے تھے، بابا صدیقی پر 6 گولیاں چلائی گئیں، ہفتہ کو تین حملہ آوروں نے ان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ باندرہ ایسٹ میں اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر موجود تھے،وہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آیا ہے،بھارتی پولیس کی جانب سے بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹرز نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کے رکن ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    پاک اورسعودیہ کا دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس منعقد

    بابا صدیقی پر فائرنگ کا یہ واقعہ ان واقعات کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے جب اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔ لارنس بشنوئی گینگ کئی سال سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوششوں میں لگا ہے مگر ہر بار ان کا یہ منصوبہ ناکام ہوجاتا ہے۔

    حیدرآباد: کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل

  • بھارتی سیاستدان بابا صدیقی  قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    ممبئی:بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیقی ممبئی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفترکے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی بابا صدیقی کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکےانہیں تین گولیاں لگیں باباصدیقی پرفائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

    بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سلمان خان اور سنجے دت اسپتال پہنچ گئے بابا صدیقی بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے،سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کو ٹھیک کرانے میں بابا صدیقی کا اہم کردار تھا۔

    بابا صدیقی کی جانب سے بالی وڈ ستاروں کو ہر سال ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر مدعو کیاجاتا تھااس افطار میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوتی تھیں، بابا کی سلمان خان سے دوستی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی وہ بگ باس کی شوٹنگ چھوڑ کر وہ اسپتال پہنچ گئے۔

    بابا ضیاء الدین صدیقی ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1992–1997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    بابا صدیقی کی شادی شہزین صدیقی سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور بیٹا ذیشان ہیں بابا صدیقی کی افطار پارٹی کئی سالوں سے مشہور ہے، پہلے اس میں صرف سیاستدان ہی آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا اور ان کی افطار پارٹی اور بھی مقبول ہو گئی۔

  • بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں خانز کے چرچے

    بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں خانز کے چرچے

    کورونا دور کے بعد رمضان المبارک میں اب افطار پارٹیوں کا دور بھی جاری ہے اتوار کو ممبئی میں سیاست دان روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی بالی ووڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے اس بار افطار پارٹی میں سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ شرکت کی کورونا وائرس کی وبا کے باعث پچھلے دو سال افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا –

    سائرہ بانو دلیپ کمارکی موت کے غم سے نہ نکل سکیں، مداح تشویش میں مبتلا، اداکارہ کوخط لکھ دیا

    ممبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلمان خان ، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان سمیت بہنیں بھی شریک تھے افطار پارٹی میں انیل کپور، شترو گھن سنہا، رمیش تورانی، علی عباس ظفر، سنیل شیٹھی، تشار کپور، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اداکار شامل تھے۔

    صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    بابا صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی وبا کے سبب دو سال اس کا انعقاد نہیں کیا گیا، دو سالوں میں، میں نے اس پروگرام کو یاد کیا، ہماری فیملی اب پارٹی کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ افطار پارٹی میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی شرکت کی-

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں