Baaghi TV

Tag: باجی فلم

  • یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ ایک بار اداکارہ میرا نے ان کو زور دار تھپٹر مارا تھا وہ تھپڑ وہ آج تک نہیں بھولے ۔ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے فلم باجی میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس میں اداکارہ میرا کا میرے ساتھ ایک سین تھا اس سین میںانہوں نے مجھے تھپٹر مارنا تھا۔ سین کی ریہرسلز ہوتی رہیں میرا مجھے فیک تھپٹر مارتی رہیں لیکن اس فیک تھپڑ سے بات نہیں بن رہی تھی میں نے خود ہ اداکارہ میرا سے کہہ دیا کہ آپ ایک کام کریں کہ آپ مجھے حقیقی تھپڑ ماریں ، اس سین میں جان بھرنے اور حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے میرا نے مجھے اصل میں تھپڑ مارا سین تو بہت

    اچھا ہو گیا لیکن اداکارہ میرا کی طرف سے مجھے پڑنے والا تھپٹر اتنی زور سے تھا کہ میرے ہوش ٹھکانے آگئے۔ یاسر حسین نے کہا کہ میں آج تک میرا کی طرف پڑنے والے اس تھپڑ کو اس لئے بھول سکا کیونکہ وہ تھپٹر زناٹے دار تھا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا کا شمار لالی وڈ کی بہترین اداکاراﺅں میںہوتا ہے اور وہ ااکثر ایسا کچھ کہ دیتی ہیں یا کر دیتی ہیں کہ جس سے خبروں میں آجاتی ہیں۔ اداکارہ میرا کافی عرصے سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے راستے روکے جاتے ہیں ان کو کام نہ ملے ایسا پرڈیوسروں سے کہا جاتا ہے ۔ میرا کے اس دعوے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اداکارہ میرا نے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ۔

  • عالمی فلم فیسٹیول میں ’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ رنگ جمائے گا

    عالمی فلم فیسٹیول میں ’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ رنگ جمائے گا

    لاہور :پاکستانی فلمیں “لال کبوتر” اور ” باجی ” کی واشنگٹن میں دھوم سنائی دی جانے لگی ، اطلاعات کے مطابق اس سے قبل اداکارا میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس کی فلم ’باجی‘ نے جہاں رواں ماہ اگست کے آغاز میں کینیڈا میں ہونے والے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گایہی ںہیں بلکہ ’باجی‘ کے ساتھ اس فلم فیسٹیول میں رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ’لال کبوتر‘ کو جہاں واشنگٹن میں ہونے والے عالمی فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا، وہیں اسے سنگاپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    دوسری طرف ’باجی‘ فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ’واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول‘ میں دوپہر کو پیش کیا جائے گا۔اسی فیسٹیول کے دوران فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول میں دیگر جنوبی ایشین ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔