Baaghi TV

Tag: بارات

  • شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

    شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

    سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کردی.

    میڈئیا رپورٹس کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی شادی میں نوٹوں کی برسات کی گئی۔ بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دیے، بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔ کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا۔بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں سے خوب مالا مال ہوئے۔اٹلی سے آئے دولہا عمران کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں نے خوب دولت لٹائیرپورٹ کے مطابق گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے اور شادیوں میں ایک دوسرے کی شادی بڑھ کر نوٹ برسانے کا رواج ہے۔

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

    ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

  • میلسی: خوشیاں غم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی نہر میں جا گری

    میلسی: خوشیاں غم میں تبدیل، باراتیوں کی گاڑی نہر میں جا گری

    میلسی میں انتہائی افسوناک واقع پیش آیا ہے ۔ باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈھمکی نہر میں جا گری۔گاڑی میں پانچ نوجوان سوار تھے۔تمام کی عمر 20 سال سے کم بتائی جا رہی ہیں۔بارات میلسی سے ملتان واپس جا رہی تھی.

    باراتیوں کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے،گاڑی میں دولہا اور دلہن کے بھائی سمیت پانچ نوجوان سوار تھے۔ڈوبنے والوں میں شوکت عرف کھنڈو پان والے کا نوجوان بیٹا شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ڈی ایس پی میلسی تمام ایس ایچ اوز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کار میں 6 لڑکے سوار تھے ایک لڑکا اپنی مدد اپ کے تہت نہر سے باہر نکل آیا 5 لڑکے لا پتہ تلاش جاری ہے،کار سواروں میں محمد فہد بعمر 17 سال ، جنید بعمر 17 سال ، محمد احمد ، محمد رضا بعمر 17 سال، سلمان اور عبداللہ شامل ہیں۔کار سواروں میں محمد عبداللہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبتی کار سے نکل آیا باقی کار میں ہی تھے.

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    پولیس پر تشدد کے جرم میں ملوث دلہا کے والد سمیت 3 افراد گرفتار

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج پر پولیس پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم فیض احمد اپنے دو بیٹوں کی بارات لے کر جب حسن اسکوائر سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھے تو وہاں موجود عملے نے منع کیا کہ لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل لے جانا منع ہے اس کے باوجود ویگو اور دیگر گاڑیوں میں سوار افراد ناکہ توڑ کر لیاری ایکسپریس وے پر چلے گئے۔

    عملے نے فوی وائرلیس پر اگلے ناکے پر موجود پولیس افسر کو پیغام بھیجا کہ آپکی طرف باراتی آرہے ہیں بارات میں موٹر سائیکلیں بھی موجود ہیں انھیں واپس بھیج دیں افسر نے باراتیوں کو روک کر سمجھانے کی کوشش کی موٹر وے پر موٹر سائیکلیں لانا منع ہے اس کے باوجود باراتی نہیں مانے اس دوران باراتی اور موٹر وے پولیس میں تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی-

    ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رضا کارسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کر اسے جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد باراتی موقع سے فرار ہوگئے۔

    گارڈن پولیس نے انسپکٹر سید نعمان کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ ، سرکاری کام میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور پولیس افسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد گارڈن پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مار کر دولہا کے والد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی فوٹیج حاصل کر کے پرانی سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی پر چھاپہ مارا اور تین ملزمان فیض احمد ، یاسر اور سراج کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم فیض احمد دولہا کے والد اور پرانی سبزی منڈی کے رہائشی ہیں ملزم فیض احمد مقدمے میں نامزد ہے۔