Baaghi TV

Tag: بارودی سرنگ

  • بلوچستان، بارودی سرنگ کے دھماکے،ایک جاں بحق،20 زخمی

    بلوچستان، بارودی سرنگ کے دھماکے،ایک جاں بحق،20 زخمی

    بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں

    اطلاع پرپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ ضلع دکی کے علاقہ ٹھیکیدار ندی میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے ،دوسرے دھماکے میں زیادہ نقصان ہوا، بیس افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے،

    دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جوپہلے دھماکے کے بعد موقع پر پہنچے اور کوریج کر رہے تھے،

  • سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کےعلاقے ضلع باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: آئی سی پی آر کے مطابق چار گاڑیوں پرمشتمل ایف سی اہل کاروں کا قافلہ سلوپ قلعہ سے علی مسجد قلعہ جا رہا تھا کہ علاقہ ملک دین خیل کےمقام پر بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکےسے دو اہلکار شہید نائب صوبیدار حضرت گل (عمر 37 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی نذیر اللہ محسود (عمر 34 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) شہید اور تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔