Baaghi TV

Tag: بار ایسوسی ایشنز

  • بار ایسوسی ایشنز کا  آئینی پیکج کے خلاف  آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان

    بار ایسوسی ایشنز کا آئینی پیکج کے خلاف آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج کے حوالےسےبڑا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے دیگر عہداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے آئینی پیکج کو مسترد کر دیا اور آئینی پیکج کے خلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے کہا کہ ہم صرف مسترد نہیں کرتے بلکہ ان کو روکنے کے لیے مزاحمت بھی کریں گے ، مخصوص شخصیات ، مخصوص سیاسی جماعتوں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جارہی ہیں، ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے پاس سیشن جج سے زیادہ کا اختیار نہیں ہو گا ، 6 ججز کا خط پسند نہیں آیا تو ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی ترمیم کی جارہی ہے۔

    اسلام آباد کی تینوں وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے 63 اے نظرثانی درخواست فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری …

  • علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی اور بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیاعلی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔