Baaghi TV

Tag: بازیابی

  • سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کی درخواست واپس

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کی درخواست واپس

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ نے پولیس رپورٹ کے بعد شوہر کے بازیابی کی درخواست واپس لے لی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، محمد اکرم کی اہلیہ، ان کی وکیل ایمان مزاری اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے محمد اکرم سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر تے ہوئے بتایا کہ محمد اکرم ہمارے پاس تھا، نہ ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب تھا،سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے خلاف شیخوپورہ میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے اور جسمانی ریمانڈ پر تھے مگر اب جوڈیشل ہوگئے ہیں،پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد محمد اکرم کی اہلیہ نے عدالت سے بازیابی کی درخواست واپس لے لی

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ تھے، کا پتا چل گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق محمد اکرم کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان پر رشوت لینے کا مقدمہ درج ہے۔مدعی ریاض قریشی نے ان پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام کی بنیاد پر اینٹی کرپشن حکام محمد اکرم سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،اظہر مشوانی کے بھائیوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اظہر مشوانی کے بھائیوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل درخواست گزار بابر اعوان نے دلائل دیئے،اٹارنی جنرل عدالت سے روانہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل روسٹرم پر موجود تھے، بابر اعوان نے کہا کہ اظہر مشوانی کے خاندان کے افراد کو اٹھایا گیا ،اظہر مشوانی کے والد کو اٹھایا گیا دس روز بعد چھوڑا گیا ،اظہر مشوانی کو بھی پہلے اٹھایا گیا نو روز بعد چھوڑا گیا ،انکے بھائیوں کو اٹھایا گیا آج 72 دن ہو گئے ہیں نہیں چھوڑا گیا ، اظہر مشوانی کو فون پر بتایا گیا کہ ان کے بھائی اسلام آباد میں ہیں، ان کو ہدایات دی گئیں کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق کیے ٹوئٹس ڈیلیٹ کریں، جس نمبر سے کال آئی رپورٹ کے مطابق یہ نمبر دونوں بھائیوں میں سے ایک کا ہے، جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا اس کا ڈیٹا موجود نہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ڈیٹا ختم ہو گیا،

    ہم سے پوچھیں، اُن میں اور اِن میں کوئی فرق نہیں، ہم نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے،جسٹس میاں‌گل حسن اورنگزیب
    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ، پولیس، وزارتِ دفاع اور ایف آئی اے کہہ رہی ہے کہ اظہر مشوانی کے بھائی ہمارے پاس نہیں، انہیں کسی عام آدمی نے یا اسٹیٹ اہلکاروں نے لاپتہ کیا، دونوں صورتوں میں یہ جرم ہے، مسنگ پرسن جتنے اس حکومت میں ہو رہے ہیں اتنے ہی پچھلی حکومت میں تھے، ہمیں آئین اور قانون کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، امید ہے کہ اٹارنی جنرل کی کوشش سے یہ لوگ ریکور ہوں گے، اگر کوئی نفرت انگیز تقریر کرتا ہے تو اس سے قانون کے مطابق نمٹیں، اِس میں بھائیوں کا کیا قصور ہے؟ باپ بیٹے کا اور بیٹا باپ کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،جسٹس حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، آپ اچھا کام کر رہے ہیں، صورتِ حال کل تبدیل ہو سکتی ہے لیکن عدالت نے ویسے ہی رہنا ہے، ہم سے پوچھیں، اُن میں اور اِن میں کوئی فرق نہیں، ہم نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے، جس شخص کو اٹھایا ہے اُس پر اخراجات بھی تو آ رہے ہوں گے

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر سی سی ٹی وی ہے تو ہم سکرین لگانے کا کہیں ، عدالت نے اظہر مشوانی کے بھائیوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کر لی ،عدالت نے سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے بھائیوں اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن محمد فیضان کی بازیابی کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے ملاقات کر کے حل نکالنے کیلئے 22 اگست جمعرات تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

  • کیس صرف تب ختم ہوگا جب  احمد فرہاد عدالت میں پیش ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی

    کیس صرف تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد عدالت میں پیش ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد ہائیکورٹ، صحافی و شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ احمد فرہاد پر آزاد کشمیر کی حدود میں مقدمات درج ہیں اور وہ 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے احمد فرہاد سے اس کی فیملی کی ملاقات کرا دی گئی ہے اس لیے حبس بے جا کی پٹیشن نمٹائی جائے،ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ” ‏ہم نے صرف واپسی نہیں مانگی تھی بلکہ یہ بھی مانگا تھا کہ جبری گمشدگی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہو”۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” ‏یہ کیس صرف تب ختم ہوگا جب وہ عدالت میں پیش ہوگا، ‏جس دن احمد فرہاد کورٹ میں آئے گا ہم پٹیشن نمٹا دیں گے”۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ کشمیر فارن ٹیراٹری ہے جس کا اپنا آئین اور اپنی عدالتیں ہیں، آزاد کشمیر میں پاکستانی عدالتوں کے فیصلے غیر ملکی عدالت کے فیصلوں کے طور پر پیش ہوتے ہیں،ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ یہاں سے فیملی دھیرکوٹ تھانے گئی، پورا پولیس اسٹیشن اور لاک اپ دیکھا لیکن احمد فرہاد وہاں نہیں تھے، ‏پوچھنے پر بتایا گیا کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مظفر آباد ٹرانسفر کردیا ہے، ‏وہاں پہنچے تو پولیس والے نے کہا ہمارا پرچہ ہے لیکن وہ تھانہ میں نہیں ایس ایچ او کے پاس ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ ‏احمد فرہاد پر اب دو ایف آئی آرز ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ‏ہمارے علم میں دو ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 29 مئی کو گرفتاری ہوئی ہم اُس سے پہلے والے وقت کو ڈھونڈ رہے کہ وہ کہاں تھا؟ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ ‏سریہ وہاں کی عدالت دیکھے گی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمد فرہاد بازیابی کیس میں حبس بے جا کی درخواست نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی،ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لی گئی،خاتون سمیت دونوں اغواء کار گرفتار کر لئے گئے

    ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے اور ہسپتال سے اغواء کیا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، نومولود بچی نیوٹاؤن پولیس نے ہسپتال میں فیملی کے حوالے کیا، بچی کے والد کا نام فیاض ہے جو جنڈ اٹک کے رہائشی ہیں۔

    نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی، بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،عمران خان کا وکیل بیمار ہو گیا

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،عمران خان کا وکیل بیمار ہو گیا

    عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی، سلمان اکرم راجہ نے طبیعت ناسازی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،

    گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کی جانب سے جمائما خان کا ٹیریان کے حق میں دیا ڈیکلیریشن بھی عدالت میں پیش کردیا گیا،جمائما خان نے 18 نومبر 2004 کو ٹیریان وائٹ سے متعلق ڈیکلیریشن دیا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی خواہش پر گارڈین شپ کیرولنا وائٹ کو دینے کا کہا جمائما نے ڈیکلیریشن میں گارڈین شپ اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں