پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے یکم مارچ تک ملتوی کر دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے وعدہ کے مطابق آج ایمرجنس سروس ترمیمی بل نہیں لائے تو اجلاس نہیں چلے گا۔ اسلمبی رولز کے مطابق سپیکر کی صوابدیدی یے کونسا کونسا بل منی ہے یا نہیں۔ راجہ صاحب میرا منہ نا کھلوائے کون کون سے بل کیسے کیسے پاس ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2012 منی بل نہیں ہے۔اجلاس ملتوی ہونے پر ایجنڈے پر کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔
Tag: باغی ٹی وی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ،آخر کیا وجہ ؟

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے رحیم یار خاں میں واقع درباروں کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا رحیم یار خاں میں واقع مختلف درباروں کا دورہ۔
میڈیا نمائندگان و زائرین سے ملاقات اور خطاب ۔
و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔
پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری۔
اب تک سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اوقاف آرگنائزیشن کے تحت سانگلہ ہل میں 9.213ملین روپے کی لاگت سے قرآن محل قائم کیا جا چکا ہے۔
وہاڑی کی جامع مسجد کے مرکزی دروازہ، صحن اور وضو خانہ کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش 10.00ملین روپے سے پایہ تکمیل کی گئی ہے۔صادق آباد کی مسجد گو ٹھ آلو کی تعمیر نو3.50ملین روپے سے مکمل کی گئی۔دربار حضرت بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15.99 ملین روپے نکی لاگت آئی۔معروف صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ ابو المعالی کے دربار کی تزئین و آرائش پر19.29روپے کی لاگت آئی۔حضرت بابا مادھو لعل حسین کے دربار کی تزئین و آرائش و صحن کی تعمیر 6.36ملین روپے سے مکمل کی گئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر معیار اور شفافیت کو فوکس کئے ہوئے ہے۔ماضی کی ہر حکومت نے محکمہ اوقاف بے دردی سے ذاتی جائیداد سمجھ کر لوٹا گیا۔ ماضی میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کو ہمیشہ التوا کا شکار یا جاتا رہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے
پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے
صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے رحیم یار خاں میں واقع مختلف درباروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان و زائرین سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری ہے اب تک سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اوقاف آرگنائزیشن کے تحت سانگلہ ہل میں قرآن محل قائم کیا جا چکا ہے جس پر9.213ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔وہاڑی کی جامع مسجد کے مرکزی دروازہ، صحن اور وضو خانہ کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش 10.00ملین روپے سے پایہ تکمیل کی گئی ہے۔صادق آباد کی مسجد گو ٹھ آلو کی تعمیر نو3.50ملین روپے سے مکمل کی گئی۔دربار حضرت بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15.99 ملین روپے نکی لاگت آئی۔معروف صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ ابو المعالی کے دربار کی تزئین و آرائش پر19.29روپے کی لاگت آئی۔حضرت بابا مادھو لعل حسین کے دربار کی تزئین و آرائش و صحن کی تعمیر 6.36ملین روپے سے مکمل کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر معیار اور شفافیت کو فوکس کئے ہوئے ہے۔ماضی کی ہر حکومت نے محکمہ اوقاف بے دردی سے ذاتی جائیداد سمجھ کر لوٹا جس کی بنا پر ماضی میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کو ہمیشہ التوا کا شکار یا جاتا رہا۔مگر اب ایسا نہیں ہے۔
کبیروالا پولیس اور سپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے 05 ملزمان گرفتار۔
کبیروالا پولیس اور سپیشل ٹیم کو مشترکہ کاروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
سپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچر اور موٹر سائیکل چور گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
غلام مرتضی’ عرف مرتی موٹر سائیکل چور گینگ کے 03 سرگرم رکن سرغنہ سمیت گرفتار ہو گئے۔ مشترکہ کاروائی کے دوران 15 موٹرسائیکل اور تقریبا”02 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان سے ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور دن رات محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 19 مقدمات ٹریس کئے گئے۔
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چھین کر دیگر اضلاع میں فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔
ڈی پی او کی ایس ایچ او عثمان رضا نے ASI میاں غوث اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم مزید تیز کریں، خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی ۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ویڈیو لنک کانفرنس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
رواں سال کے دوران صوبے میں 1600سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔7773مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے 2134عدد اسلحہ اور 53773عدد ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 1470 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔
پولیس ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کریں۔ فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔آئی جی پیانسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف اپنی جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں کے ساتھ ایک ویڈیولنک کانفرنس کرتے ہوئے جاری کیں۔ ریجنل پولیس افسروں نے اپنے اپنے ریجن میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کی گئیں کاروائیوں اور پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور اہلکاروں کے فلاح و بہبود کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے باری باری تفصیلی بریفنگ دی۔ ویڈیو کانفرنس میں آئی جی پی کو بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1600سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کئے گئے جن میں 7773مشتبہ افراد اور 1470 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ا ن سے 2134 عدد مختلف اقسام کے ہتھیار، 53773 عدد ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
اس دوران پشاور میں 209آپریشنز کئے گئے جس میں 1671مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 208عدد ہتھیار اور 2909عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔جبکہ مردان ریجن میں 217آپریشنز میں 1218مشتبہ افراد سے 810عدد ہتھیار اور 11776عدد کارتوس برآمد ہوئے۔ اسی طرح کوہاٹ ریجن میں 262آپریشنزمیں 1566مشتبہ افرادسے 451عدد ہتھیار ، 19725عدد کارتوس اور بنوں ریجن میں 276آپریشنز میں 814مشتبہ افراد سے 167عدد ہتھیاراور 3090 عدد کارتوس، ڈی آئی خان ریجن میں 87آپریشنز میں 143مشتبہ افراد سے 104عدد ہتھیار اور 1188عدد کارتوس، ملاکنڈریجن میں 419آپریشنز میں 1327مشتبہ افراد سے 100عدد ہتھیار اور 1556عدد کارتوس، ہزارہ ریجن میں 130آپریشنز میں 440 مشتبہ افراد سے 294عدد ہتھیار اور 13529عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاریاں یقینی بنائیں۔ انہیں عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر موثر عوامی پولیسنگ کو یقینی بنانے، موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر موٹر وے اور دیگر شاہراہوں پر پولیس کی گشت کو بڑھانے اور تنازعات کے حل کی کونسلوں کو مزید فعال بنا کر ان کے ذریعے زیر التوا تنازعات کا جلد از جلد تصفیہ کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے پورے صوبے میں پولیس تھانوں، پولیس چیک پوسٹوں اور دیگر ضروری عمارات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرکے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس پشاور کو بھیجوانے کی بھی ہدایت کی۔ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ملازمت کے دوران فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کا عمل فوراً مکمل کرنے اور حاضر سروس ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور ماتحتان کے مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کو اپنا آئینی اور قانونی کردار پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہئے اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تن من دھن کی بازی لگا کر صوبے کو امن کا گہورہ بنائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے 04 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔
لاہور،06 فروری 2021:
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے04 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹرشہزاد رضا ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، ایڈیشنل ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹر عامر شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ سب انسپکٹر محمد تنویر ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ،ٹبی سٹی سے سب انسپکٹر زاہد محمود ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ تعینات جبکہ ایس ایچ اونواں کوٹ انسپکٹر مقصود علی اور ایڈیشنل ایس ایچ اوجوہر ٹاؤن سب انسپکٹر علی شیر کو لائنز حاضرکیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی و دیگر جماعتوںکے عہدیدارکی مستعفی ہوکر آخر کس پارٹی میں شمولیت اختیار۔
پشاور( پ ر ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے قیادت میں جہانگیر پورہ کوچہ رسالدار میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا شمولیتی تقریب میں سرور حسین نے اے این پی سے جبکہ سردار عمران قزلباش اور سردار جان گل نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی شمولیتی تقریب میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اعظم آفریدی، صوبائی نائب صدر ایوب شاہ،پشاور سٹی صدر ذوالفقار افغانی، جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان، سینئر نائب صدر رفعت الله، خواتين ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی، سید طاہر عباس، وارڈ چیئرمین ریاض قریشی، جنرل سیکرٹری حاجی افتخار احمد، عقیل مہدی، اور دیگر عہدےداروں نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے تقرسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت دن با دن بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عوام کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو دیکھتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ اور پشاور سٹی کے رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور مبارکباد پیش کی۔

ایس پیزکے دفاتر میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس لازم کیوں قرار دیے ، ای جی پنجاب
لاہور:آئی جی پنجاب کا اضلاع کے ایس پیز انویسٹی گیشن کے دفاتر میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس بنانے کا حکم. انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس مقدمات کی تفتیش میں معاونت کیلئے تفتیشی افسران کوSOPکے مطابق تحقیقی مواد فراہم کریں گے۔ یونٹس میں تعینات سٹاف کریمنل ریکارڈ آفس سمیت دیگر ذرائع سے تفتیش میں معاون مواد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے ریجنل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ انویسٹی گیشن امور کی نگرانی کیلئے ریجنل مانیٹرنگ یونٹ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر فعال کیا گیاہے۔ لاہور سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں دیگر اضلا ع میں ریجنل مانیٹرنگ یونٹس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ فیاض احمد دیو
لاہور: انویسٹی گیشن نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرکے بہتر سے بہتر بنانامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ RMUکا کام مقدمات کی تفتیش میں نظر انداز ہوجانے والے پوائنٹس کو سپر وائزری افسران کی نظرمیں لانا ہے۔انویسٹی گیشن کی کارکردگی کا جائزہ ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی ویڈیو لنک کرائم میٹنگ میں لیا جائے گا۔ کرائم میٹنگ میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کے علاوہ ہر ضلع کے ایس پیز انویسٹی گیشن بھی شرکت کریں گے۔ جرائم پیشہ عناصرکو قانون کی گرفت میں لا کر ہی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ آئی جی پنجاب
کرائم سین کو محفوظ کرتے ہوئے شہادتوں کو بروقت PFSA بھجوانا تفتیشی آفیسرکے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ شہادتوں کوبروقت لیبارٹری نہ بھجوانے پر سپر وائزری افسران کے ساتھ متعلقہ تفتیشی افسرکو بھی جواب دینا ہونا ہوگا۔ آئی جی پنجاب
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی مانیٹرنگ منیر مسعود مارتھ،ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز گل سمیت JSSP کے وفد میں شامل دیگرافسران بھی موجود تھا۔






