Baaghi TV

Tag: باغی ہیڈ لائنز

  • ‏اوگرانےیکم دسمبرسے 15روزکیلئےپٹرول کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال  کردی،

    ‏اوگرانےیکم دسمبرسے 15روزکیلئےپٹرول کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی،

    ‏یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،ذرائع کے مطابق ‏اوگرانےیکم دسمبرسے 15روزکیلئےپٹرول کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی،
    ‏یکم دسمبر سے پٹرول 2روپے 50 پیسے فی لیٹر منہگا ہو سکتا ہے،‏یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت بھی 2روپے50پیسے تک بڑھ سکتی ہے،

    ‏نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے،وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سےپٹرول اورڈیزل کی قیمت برقراربھی رکھ سکتی ہے،‏حکومت فی لیٹر پٹرول،ڈیزل پر پوری 30،30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،
    ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

  • پیمرا ،کوٹ آف کنڈکٹ کی حلاف ورزی ،نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری،وجہ سامنے آگئی

    پیمرا ،کوٹ آف کنڈکٹ کی حلاف ورزی ،نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری،وجہ سامنے آگئی

    تفصیلات کے مطابق پیمرا نے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو موضوع بحث اور غیر ضروری تجزیوں اور تبصروں کے حوالے سے ہدایات جاری کر تے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کر دیا،پیمرا نے یہ نوٹس ندیم ںصرت سابقہ کنوئنیر متحدہ قومی موومنٹ‌ جو کہ عدالتی مفرور ہیں‌کا انٹرویو نشر کرنے پر جاری کیا ،اور سات دن کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا،پیمرا کے مطابق یہ سپریم کورٹ کے جج ارشد شریف کے حکم نامہ اور پیمرا کورٹ آف کنڈ کٹ کی حلاف ورزی ہے ،جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے

  • وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمینٹ نے  فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے حوالے سے اعلان کر دیا

    وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمینٹ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے حوالے سے اعلان کر دیا

    وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کازیر تعمیر فردوس مارکیٹ انڈر پاس گلبرگ کا دورہ،انڈر پاس کوبہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، میاں محمودالرشید

    لاہور:  وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے زیر تعمیر فردوس مارکیٹ انڈر پاس گلبرگ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ڈی جی احمد عزیز تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں محمود الرشید نے ایل ڈی اے حکام کو تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کوبہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جس سے علاقے میں ٹریفک سے متعلقہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں زیادہ ٹریفک کی وجہ سے فردوس مارکیٹ سے متعلقہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چُکا تھا اور انڈر پاس کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور عوامی فلاح وبہبود کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں

    فردوس مارکیٹ انڈر پاس عرصہ دراز سے زیر تعمیر ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ،انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ،جس سے شہریوں کو ڈیفنس اور کینٹ میں‌داخل ہونے میں آسانی ہوگی ،

  • جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    پرنسپل پی جی ایم آئی کا ہسپتال کی فول پروف سیکورٹی کیلئے آئی جی سے فوری اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ 
    عملے اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے،نظم و نسق میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی: پروفیسر الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ اور ایمرجنسی میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور عملے و مریضوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔تفصیلات کے مطابق یہ دونوں گروپس کا تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں جھگڑے کے بعد طبی امداد اور ایم ایل سی کے لئے ہسپتال آئے تھے جہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر دوبارہ انہوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا اور مارپیٹ کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں غنڈہ گردی کے مرتکب اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کروائیں تاکہ آئندہ ہسپتال کی حدود میں فائرنگ جیسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات نے نہ صرف ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ مریض اور ان کے لواحقین بھی خوفزدہ ہوتے ہیں جو انتہائی باعث تشویش امر ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے معاملات و جھگڑے ہسپتال کے باہر نمٹائیں اور ہسپتال کا نظم و نسق خراب نہ کریں۔انہوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں عناصر کے خلاف فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔ 

    پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے محمد فیصل شوکت کی درخواست پر مقدمہ نمبر 2800/20درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق شیرا بھٹی گروپ کی فائرنگ سے مدعی کا بھائی ندیم نامی شخص زخمی ہو گیا اور ملک واصف کا فائر 1122کی گاڑی کو لگا۔ مقدمے میں محمد فیصل شوکت نے کہا کہ شہباز نے بھی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    گرفتار ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی درج ہیں ۔سرگرم بھتہ خور شوکت جٹ کو پولیس گزشتہ دو سال سے تلاش کر رہی تھی ۔
    لینڈ گریبر شوکت جٹ بن قاسم ٹاءو ن میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔شوکت جٹ کی گرفتاری سے علاقہ مکینوں میں سکون کی لہر دوڑ گئی ۔
    بن قاسم ٹاءون کے ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ کا اظہار تشکر ۔

    کراچی (24نومبر2020) کراچی کے علاقے ضلع ملیر بن قاسم ٹاءون تھانے کی بڑی کاروائی، ضلع ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ شوکت جٹ گرفتار، ملزم شوکت جٹ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا، ملزم شاہ ٹاءون اور پپری سمیت مختلف علاقوں میں پلاٹوں پر قبضے اور لوگوں کو ڈرایا ڈھمکایا کرتا تھا، شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایف آئی درج ہیں ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاءون تھانے کی ایس ایچ ا و نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر ، بھتہ خوری ،منشیات فروشی، اور اغواء برائے تاوان کے سلسلے میں ملیر پولیس کے مختلف تھانوں کو دوسال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ، ملز م شوکت جٹ پپری ، شاہ ٹاءون ، بن قاسم ٹاءون اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی بھی کرتا تھا اور تاجروں سے بھتہ وصولی بھی کرتا تھا، علاقہ مکینوں نے کافی دفعہ شوکت جٹ اور اس کے بھائیوں کے خلاف پولیس میں شکایات بھی درج کرائیں ، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم شوکت جٹ نے مورخہ 21نومبر 2020کو بوقت رات سوا بارہ بجے ایک ہوٹل میں گھس کر شاہد شاہ نامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوٹل کے برتن توڑے اور ویٹر کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر بھتہ مانگا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بن قاسم ٹاءو ن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایف آئی آر46;47;2006;8547;s147;47;148;47;149;47;506-;6647;379;47;427;80806744747;2006;8547;s 147;47;148;47;149;47;506-;6647;504;47;448;808067;, سمیت مختلف ایف آئی درج ہیں ۔

  • پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ نگار، ہدایت کار  اورسینئر  قانون دان  انتقال فرما گئے

    پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ نگار، ہدایت کار اورسینئر قانون دان انتقال فرما گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ نگار،فنکار،سینئر قانون دان اور سرگودہا یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر شاہد نزیر خان ایڈووکیٹ کرونا وائرس کے باعث انتقال فرما گئے ہیں شاہد نذیر خان کا تعلق سرگودہا سے ہے انہوں نے پی ٹی وی کے کئی ڈراموں‌میں بطور فنکار بھی کام کیا ہے ،گزشتہ کچھ دنوں‌سے وہ موذی مرض کرونا کا شکار تھے

    ممبر پریس کلب سرگودہا شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں ٹھٹھی مزمل سرگودہا میں ادا کی جائے گی۔ شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ سماجی حلقوں میں اچھی شہرت کے حامل تھے، ان کی وفات کی خبر سن کر وکلاءبرادری، صحافی برادری اور سماجی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار انسان اور سماجی کارکن تھے، ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پورا نہیں ہو سکتا، اہلیان سرگودھا شاہد نذیر خان جیسے قابل اور شفیق انسان سے محروم ہو گئے ہیں

  • زیرو میٹر پنجاب بار کونسل کو وکلاء کی فلاح و بہبود کیلیے فعال ادارہ بنائیں‌گے ،سردار عنصر عباس بلوچ

    زیرو میٹر پنجاب بار کونسل کو وکلاء کی فلاح و بہبود کیلیے فعال ادارہ بنائیں‌گے ،سردار عنصر عباس بلوچ

    با غی ٹی وی (خصوصی رپورٹ )ان دنوں پنجاب بھر کی بار کونسلز میں پنجاب بار کونسل کے الیکشنز کی گہما گہمی ہے ، جو کہ 28 نومبر کو ہونے جارہے ہیں، جوڑ توڑ کی سیاست میں خاصی گرما گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے ،وکلاء اپنے اپنے امیدوران کی کامیابی کیلیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ، لاہور کے بعد اگر کسی وکیل رہنما کی وکلاء میں پزیرائی دیکھنے کو ملی ہے تو وہ پنجاب بار کونسل سرگودہا سیٹ کے امیدوار سردار عنصر عباس بلوچ ہیں جو وکلاء‌میں اپنے منفرد انداز اور طرز سیاست اور پروفیشنل وکیل ہونے کی حیثیت سے حاصے مقبول و معروف ہیں‌. سردار عنصر بلوچ پہلی دفعہ 2012 میں دسٹرکٹ بار سرگودہا کے جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے اور 2018 میں بطور صدر ڈسترکٹ بار سرگودہا کام کیا، ان کی دور صدارت مینں ہائیکورٹ بنچ ڈسٹرکٹ سرگودہا کی تحریک سے ان کو نہ صرف وکلاء میں بلکہ عوامی حلقوں میں بھی اچھی حاصی پزیرائی ملی، اپنے دور صدارت میں انہوں‌نے وکلاء برادری کی عزت اور وقار میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کی.

    باغی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سردار عنصر بلوچ نے کہا کہ دسٹرکٹ بار سرگودہا میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے اپنے دور صدارت میں میں نے منظم تحریک چلائی تھی جو کامیابی کے دہانے پر پہنچی مگر بد قسمتی سے میرا سیشن مکمل ہو گیا اور یہ کوشش ادھوری رہ گئی پنجانب بار کونسل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ اسی لیے کیا کہ اس کا سیشن پانچ سال پر مشتمل ہے اور یہ تحریک کو کامیاب بنانے کیلیے کافی وقت ہے

    سردار عنصر بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل میں منتحب ہونے کے بعد وکلاء کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنائیں گے،پنجاب بار کونسل اس وقت زیرو میٹر ادارہ ہے جس کا کام وکلاء کو لائسنس دینے کے علاوہ کچھ نہ ہے ، حالانکہ اس ادارے کو وکلاء کے حقوق کا تحفط کرنا چاہیے جس میں‌یہ مکمل طور پر ناکام ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بنچ کا قیام وکلاء کی معیشت کیلیے اشد ضروری ہے ،وکلاء کی معیشت ،وکلاء کی صحت ،وکلاء کے بچوں‌کی تعلیم ہمارے منشور کا حصہ ہے اور منتخب ہو کر یہ ساری اصطلاحات کریں‌گے ، ان کا اپنا ذاتی چیمبر تک نہیں ہوتا اور سرکاری زمینوں‌پر اپنے چیمبر بنا کر دس دس وکیل ایک چیمبر میں‌بیٹھے ہیں‌ حالانکہ یہ ریاست پاکستان اور پنجاب بار کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وکلاء‌کو چیمبرز الاٹ کرے اور 60 سال کے بعد ان کی پنشن کا مناسب بندوبست کرے انہیں‌علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے اس وقت معاشرت میں وکلاء کا تاثر یہ ہے کہ انہیں‌کرایہ پر مکان تک کوئی نہیں‌دیتا ،منتخب ہو کر انشاء اللہ وکلاء کی عزت اور وقار کیلیے کام کریں گے

    سردار عنصر بلوچ نے ذاتی زندگی کے ھوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور انہوں‌نے بڑی مشکل سی تعلیم حاصل کی ہے،لیکن بطور صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا انہیں وکلاء نے بے پناہ عزت دی اس حد تک کہ عام کلرک سے لے کر وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان تک انہوں‌نے اپنی آواز پہنچائی اور ان کا یہ مشن ہے کہ وہ کسی بھی ذاتی لالچ سے مبرا ہو کر وکلاء‌کے حقوق کیلیے کام کریں گے

  • کرونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری مگر خوف نہ پھیلایا جائے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

    کرونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری مگر خوف نہ پھیلایا جائے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

    کرونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری مگر خوف نہ پھیلایا جائے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،عوام اپنے شعور کے تحت سوشل ڈسٹنس اور ماسک پہننے کے ساتھ دن میں متعدد بار وضو کی عادت بنالیں،زندگی کو مفلوج اور غربت میں اضافے جیسے اقدامات سے حکومت کو گریز کرنا چاہیے،حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل اور اللہ کی بارگاہ میں اس وباء کے خاتمے کیلئے نمازوں میں دعائیں کی جائیں،مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے آزادی اظہار کی بنیاد جھوٹی اور خود ساختہ ہے، فرانس کی خواتین اپنے مذہب کے لحاظ سے لباس پہنتی ہیں اور مسلم خواتین کو حجاب پہننے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے،

    کراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ کرونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری مگر خوف نہ پھیلایا جائے، اسکول وکالجز کی بندش کے بجائے ایس او پیز کو مزید سخت اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا چاہیے،زندگی کو مفلوج اور غربت میں اضافے جیسے اقدامات سے حکومت کو گریز کرنا چاہیے،کرونا وباء کی پہلی لہر اور حکومت کے لاک ڈاؤن میں ویلفیئر ادارے کام نہ کرتے تو بھوک سے اموات میں اضافہ ہوجاتا،اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات وباء کو روکنے کیلئے درست ہیں،عوام اپنے شعور کے تحت سوشل ڈسٹنس اور ماسک پہننے کے ساتھ دن میں متعدد بار وضو کی عادت بنالیں،حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل اور اللہ کی بارگاہ میں اس وباء کے خاتمے کیلئے نمازوں میں دعائیں کی جائیں،حکومت کے مثبت اقدامات کے ساتھ ہیں ایس او پیز پر عمل ضروری ماسک کا استعمال عوام ضرور کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے،آزادی اظہار کی بنیاد جھوٹی اور خود ساختہ ہے فرانس کی خواتین اپنے مذہب کے لحاظ سے لباس پہنتی ہیں اور مسلم خواتین کو حجاب پہننے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے کیا یہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے تن من دھن قربان کردینگے،فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے،پاکستان کے عوام توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی کرنیوالے میکرون کی اسلام دشمن پالیسیوں کی مذمت اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

  • پی ڈی ایم لاہور جلسہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے بھی اپنا مؤقف واضح کر دیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے بھی اپنا مؤقف واضح کر دیا

    یپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا اہم بیان،ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیش  رہنماوں کا مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے، پشاور کے کامیاب جلسے پر پشاور کے عوام کو سلام اور مبارکباد پیش تمام رکاوٹوں کے باوجود پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا، جلسوں کے لئے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب اجازت چاہئے،
    پی ڈی ایم کی تحریک کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائیگی، خود حکومتی وزراء اب بھی کارنر میٹنگس کرتے پھر رہے ہیں، جو فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وہ بھی سب کے سامنے ہے، کیا حکومت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟
    کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا،

    ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے،
    لوگ اپنا ووٹ چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر گولیاں چلائی اور شیلنگ کی جا رہی ہے ؟چیف الیکشن کمشنر نے فرازنک کروانے سے قبل حلقہ دو کا رزلٹ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،پرامن مظاہرین پر تشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے ،یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹ پیپلز پارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں ،لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے،گلگت بلتستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز اور وفاقی حکومت ہوں گے،پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کر دیا گیا ، مصطفی نواز کھوکھروفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے، لوگ اپنا ووٹ چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر گولیاں چلائی اور شیلنگ کی جا رہی ہے ؟
    چیف الیکشن کمشنر نے فرازنک کروانے سے قبل حلقہ دو کا رزلٹ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،

    پرامن مظاہرین پر تشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹ پیپلز پارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں ؟،
    لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے، گلگت بلتستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز اور وفاقی حکومت ہوں گے،
    پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کر دیا گیا ،

  • سینیٹر رحمان ملک کا  امریکی صدر جو بائڈن  کو خط۔خطے میں لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا

    سینیٹر رحمان ملک کا امریکی صدر جو بائڈن کو خط۔خطے میں لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا

    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نو منتخب امریکی صدر جو بائڈن کو خط ۔سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خط میں جو بائڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سابقہ تجربے کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے امن و اماں کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے، پاکستان امریکہ دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاکستان نے سرد جنگ اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا بھرپور تعاون کیا، افغان جنگ نے پاکستان کو نہ صرف دھشتگردی سے ہمکنار کیا بلکہ لاکھوں مہاجرین کا بوجھ بھی سر پڑا، دھشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں،
    بھارت نے پہلے سوویت یونین کا ساتھ دیا اور بعد میں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں کوئی کردار ادا نہیں کیا،بھارتی وزیراعظم مودی پراکسی وارز کے ذریعے علاقائی امن خراب کر رہا ہے، بھارت داعش و دیگر دھشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے،

    مودی کا وزیراعظم ہوتے ہوئے حطے میں امن و اماں ممکن نہیں ہے، داعش اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ سے داعش کی تخریب کاریوں میں اضافہ ہوا ہے،اگر بروقت نہ روکا گیا تو مودی جلد دنیا کو تیسری جنگ عظیم کیطرف دھکیل دیگا،بھارت افغان امن عمل کو مسلل ثبوتاز کرنے کے کوشش کررہا ہے،بھارت کو افغان امن عمل کو برباد کرنے سے روکا جائے،وزیر اعظم مودی آر ایس ایس کے ذریعے ہیدوتوا نظریات کی پوری طرح سے ترویج کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی مشہور دھشتگرد ہے جسکا نام دنیا کے ٹاپ دس دھشتگردوں میں ہے، بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کیوجہ سے مودی امریکہ کے بلیک لسٹ میں تھا جسکو بحال کیا جائے،امریکہ پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف سے اپنی شکایت واپس لے جس میں سارے الزامات بےبنیاد ہے،
    ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے ہماری معیشت کو بری طرح متاثر ہوا ہے، سی پیک کے حوالے سے بھارت برخلاف حقیقت امریکہ کو گمراہ کررہا ہے،