Baaghi TV

Tag: باغی

  • گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی

    گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی

    کراچی:گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن کے آغاز کے موقع پر بس کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آج 25 دسمبر سے ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں بس سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی جب کہ 10 جنوری سے بسوں کی تعداد سمیت اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس کے شروع میں 22 میں سے 11 اسٹیشنز فعال ہیں جب کہ 10 جنوری تک اس سروس میں 80 بسوں میں سے 25 بسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔ایس آئی ڈی سی ایل افسران کے مطابق 10 جنوری کے بعد بسوں، اسٹیشنز اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، یہ جدید بسیں ہر 5 منٹ بعد اسٹیشن پر آئیں گی جب کہ آگے چل کر بسوں کے آنے کا یہ وقفہ مزید کم ہوجائے گا۔

    ٹکٹ کتنا ہوگا؟
    گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے ہے، روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے اس حوالے سے کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔

    گرین لائن بس میں ایک وقت میں 150 سے زائد افراد سفر کر سکیں گے جب کہ معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

    بس سروس کی سرویلنس سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی اور جس اسٹیشن پر بس رُکے گی وہاں کا نام بس کے اندر اسکرین پر آجائے گا۔

    یاد رہےکہ اسی حوالے سے آج کراچی میں گرین لائن بس کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن کے ایلیویٹرز خراب نہیں ہیں، 10 جنوری سے تمام اسٹیشن کے ساتھ بس سروس چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بس کا کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے ہے اور گرین لائن بس کا کارڈ لوگوں کو کنفیوژ کررہا ہے، اس کارڈ کو موبائل فون کارڈ کی طرح چارج کرنا پڑے گا۔

  • مسلم ممالک عالم اسلام کےمسائل کےحل کےلیےاسلام آباد جمع:پیچھےسےحوثیوں نےسعودی عرب پرحملہ کردیا

    مسلم ممالک عالم اسلام کےمسائل کےحل کےلیےاسلام آباد جمع:پیچھےسےحوثیوں نےسعودی عرب پرحملہ کردیا

    ریاض: مسلم ممالک عالم اسلام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد جمع:پیچھے سے حوثیوں نے سعودی عرب پرحملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عرب اتحاد افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر حوثی باغیوں کے خلاف 19 حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 80 کے قریب حوثی باغی مارے گئے جب کہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے آئے روز یمن کی سرحد سے منسلک سعودی شہروں پر میزائل یا ڈرون سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عرب اتحادی افواج نے متعدد بار ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ کستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔

    پاکستان کی دعوت پر اجلاس میں 22 ممالک کے وزرائے خارجہ، 10 نائب وزرائے خارجہ سمیت 70 وفود شریک ہیں

  • بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور

    بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور

    سرینگر:بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران خودکشیوں پر مجبور،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت بغاوت کی کیفیت ہے اور اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے جنرلزاپنے مخالفین جنرلز کو مروانے کےلیے کہیں ہیلی کاپٹر جیسے حادثات کرواتےہیں تو کہیں اپنے ہی ماتحت جوانوں سے فائرنگ کروا کر کام تمام کروا دیتے ہیں

    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کوانتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے مگرچند دن پہلے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کوفضا میں راکٹ یا میزائل سے داغے جانے کے بعد یہ تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں نے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے والے فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے اوران کی گرفتاری کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سازش میں بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈ ن لیڈر،بری فوج کے ایک جنرل اور ایک برگیڈربھی اس وقت فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں ، جن کے بارے میں بھارتی فوجی حکام معاملے کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں‌

    دوسری طرف بھارتی فوج میں اعلیٰ‌افسران کے رویے کی وجہ سے پہلے جوان اور جونیئر افسران خودکشیاں کرتے تھے مگراب تو خود بڑے بڑے افسران کی طرف سے خود کشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں‌، تازہ واقعہ میں‌ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس پوسٹ کے انچارج کے مطابق مہوبل میں 23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

    اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر524 ہو گئی ہے۔

  • عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    کراچی: عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔اور عالمی ادارے نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوعالمی معیارکا قرار دیا

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج اختتام کو پہنچا، یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی طرف سے پیش رفت اور آڈٹ سے قبل تیاری اور محنت کو سراہا۔

    اکاؤ کے طریقہ کار کے مطابق رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    اسلام آباد: قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 685 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج پاکستان کے توانائی کے شعبوں کو مضبوط بنانے اور صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چھ سو پچاسی ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

    300 ملین ڈالر کی رقم پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور اس کے مالی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے خرچ ہوگی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 385 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    تین سو ملین ڈالر انرجی سیکٹر ریفارمز اینڈ فنانشل سسٹین ایبلٹی پروگرام کے دوسرے ذیلی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے توانائی کے شعبے کی گورننس کو بہتر بنانا اور گردشی قرضہ کم کرنا ہے، تین سو ملین ڈالر کی رقم کا پہلا ذیلی پروگرام دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔

    تین سو پچاسی ملین ڈالر کی فنانسنگ خیبر پختون خوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور کے شہروں میں 2 صاف پانی کی سپلائی ٹریٹمنٹ سہولیات اور 3 سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

    ان پروجیکٹس سے 3.5 ملین سے زائدافراد کو صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، صفائی کی سہولیات میسر ہوں گی، اور سرسبز مقامات اور صنفی دوستانہ سہولیات سے شہری مستفید ہوں گے۔

  • پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    لاہور:پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری،اگلے سال ترقیاتی کاموں میں 100 فیصد اضافے کی توقع ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

     

     

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے- صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی،صحت،تعلیم،انفراسٹرکچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے، فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے اور رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔

  • مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    نائیجر:مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمالی خطے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا، 16 افراد کو شہید کرنے کے بعد متعدد افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائجر صوبہ کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

  • بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    اسلام آباد:بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی،اطلاعات کےمطابق عوام کے لئے ایک اور مشکل آگئی اور حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ،کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا جبکہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہوئی ہے۔

    صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے کہا کہ22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی، نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ فیول کی مد میں تھی، جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے۔

    وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا، نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے، نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔

    توانائی کی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور نے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

     

    یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی اہم شخصیات کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے شروع ہیں ، سعودی گورنر کی ملاقات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

    دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی یہ امید قائم کرچکی ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گی جس کے بعد وہ ان ممالک کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات بھی قائم کرے گی

  • ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: وزیراعظم کی سری لنکن صدرکویقین دہانی:ہمیں‌ آپ پربھرپوراعتماد ہے:صدر

    ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: وزیراعظم کی سری لنکن صدرکویقین دہانی:ہمیں‌ آپ پربھرپوراعتماد ہے:صدر

    لاہور: ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: وزیراعظم کی سری لنکن صدر کو یقین دہانی:ہمیں‌ آپ پربھرپوراعتماد ہے:صدر نے بھی اعتماد کا اظہارکرکےفضا کو بہتر کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر کو یقین دلایا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔

     

     

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

     

    دوسری طرف سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے واقعے پر گہری تشویش ہے۔ ہماری حکومت کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل بھروسہ ہے کہ پاکستان انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ملک میں باقی سری لنکن کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

     

    اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ جناب صدر میں پاکستانی شہری ہوں اور سری لنکن منیجر کے قتل پر بہت افسوس ہے، یہ بدقسمتی والا دن ہے، پاکستانی سری لنکن شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ پاکستان نفرت کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔

    سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

     

    وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

    وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے ،اریں اور پھر آگ لگا دی۔

    اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ جناب صدر میں پاکستانی شہری ہوں اور سری لنکن منیجر کے قتل پر بہت افسوس ہے، یہ بدقسمتی والا دن ہے، پاکستانی سری لنکن شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ پاکستان نفرت کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔